اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر بڑا ہندسہ عبور
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے کہا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر بڑا ہندسہ عبور کرلیا جب کہ 35،500 سے زائد خاندانوں نے اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کر لی۔
صوبہ بھر میں پروگرام سے مستفید خاندانوں کی تعداد 117،159 ریکارڈ کیا گیا، 72،254 خاندانوں کے گھر زیر تعمیر ہے، پروگرام کے تحت اب تک 142 ارب روپے سے زائد رقم گھروں کی تعمیر کے لیے مختص ہو چکی۔
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ نے کہا کہ 9 سال کے لیے بلاسود قرض کے حصول سے ہزاروں خاندان مستفید ہو رہے ہیں، 5 سال میں 5 لاکھ خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے بلاسود قرض دیے جائیں گے۔
پروگرام کی کامیابی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کی منفرد مثال ہے، کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے انتہائی آسان شرائط کے ساتھ پروگرام جاری ہے، پروگرام کے مثبت اثرات میں تعمیراتی صنعت کا فروغ بھی شامل ہے، دیہاتوں اور قصبوں میں پختہ گھروں کی تعمیر جاری ہے۔
پروگرام کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گھروں کی تعمیر پروگرام کے کے لیے
پڑھیں:
لاہور: گھروں میں کام کے بہانے وارداتیں کرنے والا خطرناک گروہ گرفتار
لاہور پولیس نے ایک خطرناک گروہ گرفتار کر لیا جو گھروں میں کام کرنے کے بہانے داخل ہو کر شہریوں کو زخمی کرتا اور لوٹ مار کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزاد کی قیادت میں ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی گروہ کو حراست میں لیا۔ گرفتار شدگان میں سمسون، آکاش اور تنویر شامل ہیں۔
ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزم سمسون ڈیفنس کے علاقے میں گھروں میں کام کرتا تھا اور اپنے ساتھیوں آکاش اور تنویر کے ساتھ واردات کی منصوبہ بندی کرتا تھا۔ چند روز قبل ملزمان نے بزرگ شہریوں کو چاقو کے وار سے زخمی کیا اور خاندان کو زیپ ٹائز اور ڈکٹ ٹیپ سے باندھ دیا، تاہم شور مچانے پر فرار ہو گئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں برقعہ پہنے ایک ملزم سمیت گروہ کو فرار ہوتے دیکھا گیا، جس کے بعد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انہیں گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چاقو، ڈکٹ ٹیپ، زیپ ٹائز اور ماسک بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ایس پی کینٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے ملازمین کی پس منظر کی تصدیق متعلقہ تھانے سے لازمی کروائیں تاکہ ایسی وارداتوں سے بچا جا سکے۔