2025-09-18@16:17:44 GMT
تلاش کی گنتی: 1857
«گھروں کی تعمیر»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین کے شہر چانگشا میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں صرف 11 سالہ بچہ مسلسل 14 گھنٹے ہوم ورک کرنے کے بعد اسپتال جا پہنچا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا جب بچے نے صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک بغیر کسی وقفے کے ہوم ورک کیا۔ رات 11 بجے کے قریب اس کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، اسے گھبراہٹ، تیز سانسیں، سر درد، چکر اور ہاتھ پاؤں سن ہونے کی شکایت ہونے لگی۔ گھبراہٹ میں والدین فوراً اسے اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے فوری طور پر آکسیجن لگائی۔ڈاکٹرز کے مطابق بچے کی طبیعت زیادہ دباؤ اور حد سے زیادہ پڑھائی کے سبب خراب ہوئی۔ والدین بھی اس پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: عمران خان کی بہنوں کی کوششیں رنگ لے آئیں، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل سردار لطیف کھوسہ سے ملاقات کی۔سردار لطیف کھوسہ نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا خط چیف جسٹس کو پیش کیا جسے بڑے سکون سے سنا گیا۔ چیف جسٹس نے 24 گھنٹوں میں اس پر جواب دینے کی یقین دہانی کروائی۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان 9×11 فٹ کی کال کوٹھڑی میں قید ہیں اور انہیں اور ان کی اہلیہ کو جیل میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ملاقات میں چیف جسٹس کو عدلیہ بارے تحفظات اور جیل میں پیش آنے والی مشکلات...

پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 60 لاکھ افراد متاثر ،25لاکھ بے گھر ہوگئے، عالمی برادری امداد فراہم کرے.اقوام متحدہ کی اپیل
نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور ان کے نتیجے میں سیلاب کے باعث60 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں،سیلاب متاثرہ علاقوں کی صورتحال شدید انسانی بحران کی شکل اختیار کرچکی ہے عالمی برادری اس بحران سے نمٹنے کے لئے امداد فراہم کرے.(جاری ہے) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) کے سربراہ کالوس گیہا نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں ریکارڈ مون سون بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے...
ممبئی(شوبز ڈیسک) شاہ رخ خان کے بیٹے، آریان خان اپنے ڈیبیو شو ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں ۔ بدھ کی شب ممبئی میں شو کی پریمیئر کے لیے بالی ووڈ کے بڑے ستارے جمع ہوئے جن میں مادھوری ڈکشت، انیل کپور، فرح خان، عالیہ بھٹ اور رنبیرکپورشامل ہیں۔ شاہ رخ خان خود بھی اپنی بیوی گوری اور بچوں سہانا و ابرام کے ہمراہ بیٹے آریان خان کے ڈیبیو نیٹ فلکس شو ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ کی پریمیئر میں پہنچے۔ اس تقریب کے کئی لمحات وائرل ہوگئے۔ جن میں سے ایک کلپ خاص طور پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا جس میں شاہ رخ خان...
— فائل فوٹو آپریشنل وجوہات کے باعث قومی ایئرلائن کی 10 پروازیں منسوخ جبکہ مختلف ایئرلائنز کی 39 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے گوادر اور سکھر کی 4 پروازیں پی کے 503، 504، 536 اور 537 منسوخ ہوگئیں۔قومی ایئر لائن کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 368، سیالکوٹ سے ابوظبی کی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 178 اور اسلام آباد سے گلگت کی قومی ایئرلائن کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 603، 605 بھی منسوخ کر دی گئیں۔ آپریشنل وجوہات کے سبب 14 پروازیں منسوخآپریشنل وجوہات کے سبب 14 پروازیں منسوخ اور11 متبادل ایئرپورٹس پر منتقل کر دی گئیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کی 18 پروازوں میں 1 سے...
معروف بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے آبائی گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اداکارہ کے گھر پر فائرنگ کی۔ ویڈیو میں دو افراد کو موٹر سائیکل پر آتے ہوئے اور گھر کے باہر کئی فائر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فائرنگ کے دوران ایک کتے کے بھونکنے کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں۔ WATCH: Video Footage of the shooting at Disha Patani's home in Bareilly on September 12! pic.twitter.com/C2VRJALmgK — Sensei Kraken Zero (@YearOfTheKraken) September 17, 2025 فائرنگ کے فوراً بعد کوٹوالی پولیس اسٹیشن بریلی میں مقدمہ درج کیا گیا، اور وزیر...
بالی ووڈ کی اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ گزشتہ دنوں اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آچکی ہے۔ یہ واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تقریباً 3:30 بجے پیش آیا، جب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے دیشا پٹانی کے بریلی میں واقع گھر کے باہر اندھا دھند فائرنگ کی۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دو حملہ آور موٹر سائیکل پر آتے ہیں، ان میں سے ایک شخص اداکارہ کے گھر کے باہر کئی گولیاں چلاتا ہے، جس کے بعد دونوں...
سٹی42: ستھرا پنجاب کے صفائی کے ہیروز اب "اپنی چھت اپنا گھر" اسکیم سے فائدہ اٹھا کر اپنا ذاتی گھر حاصل کر سکیں گے۔ اس حوالے سے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کے ورکرز کیلئے ایک خصوصی آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین اور اسکیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مرزا ولید بیگ نے تقریب میں شرکت کی۔ بابر صاحب دین نے بتایا کہ ورکروں کی آسانی کیلئے سہولت مراکز پر خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کیے جا رہے ہیں، تاکہ وہ گھر کی تعمیر کیلئے آسان قرضے حاصل کر سکیں۔ پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد سیپکو کاشہرمیں 8گھنٹے طویل بریک ڈائون،پورا شہر تاریکی میں ڈوبا رہاشدید گرمی میں شہریوں نے رات جا گر گزاری ،لوڈرا میںلائن میں فالٹ کی باعث طویل بجلی کی بندش،متبادل ٹھل کی لائن سے بھی صارفین کو محروم رکھا گیا،اضافی بلوں اور لوڈشیڈنگ پر سیپکو پر نیپرا کے جرمانے کے بعد غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے بجائے بڑھا دی گئی شکایات تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میںسیپکو کی جانب سے 8گھنٹے کو طویل بریک ڈائون کیا گیا جس کے باعث پورا شہر تاریکی میں ڈوبا رہا شدید گرمی میں شہریوں نے رات جاگ کر گذاری گھریلوں خواتین ،بچوں،ہسپتال میں مریضوں اور جیل میں قیدیوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ،متعدد کی...
—فائل فوٹو لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک گھر سے کام کرنے والی لڑکی کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق 15 سال کی روزمیری نامی ملازمہ 3 ماہ سے پولیس سب انسپکٹر کے گھر پر کام کر رہی تھی۔ رانی پور، تشدد سے قتل کمسن ملازمہ کے والد کی پیسوں سے متعلق گفتگو سامنے آ گئیصوبہ سندھ کے شہر رانی پور میں ملازمہ تشدد و ہلاکت کیس میں بچی کے والد کی پیسوں کی لین دین سے متعلق گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش گھر کی پہلی منزل کی گرل کے ساتھ لٹک رہی تھی۔پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی ہے،...
کراچی: شادی والے دن لاپتا ہونیوالے دُلہا کے کیس کا ڈراپ سین، نوجوان کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) کورنگی میں شادی والے دن لاپتا ہوکر گھر پہنچنےو الے نوجوان کا بیان سامنے آگیا۔پولیس کے مطابق نوجوان شادی سے قبل گھر سے خود اپنی مرضی سے گیا، اس کے گھر والے اس کی شادی اپنی مرضی سے کرانا چاہتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان شادی سے انکار کر چکا تھا اور پریشانی کے باعث گھر سے فرار ہوگیا، اس کو کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ وہ خود گھر سے بھاگا اور پھر سڑکوں پر رہا۔پولیس نے بتایا ہے کہ نوجوان اور اس کے گھر والوں سے مزید تفتیش...
بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد، امریکا میں مقیم سکھوں کی تنظیم ’سکھز فار جسٹس‘ نے وینکوور میں بھارتی قونصلیٹ کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمشنر کو نشانہ بنانے والا پوسٹر خالصتان تحریک سے وابستہ اس گروپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ جمعرات کو قونصلیٹ پر دھاوا بولے گا، اس گروپ نے ہدایت کی ہے کہ وہ ہندوستانی نژاد کینیڈین جو اسی دن قونصلیٹ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اپنا دورہ مؤخر کریں۔ اس سلسلے میں جاری ایک پوسٹر میں بھارت کے حال ہی میں تعینات ہائی کمشنر دنیش پٹنائک کی تصویر پر ہدف کا نشان لگایا گیا ہے، گروپ نے الزام لگایا ہے کہ قونصلیٹ خالصتان حامیوں کی سرگرمیوں پر جاسوسی...
راولپنڈی: راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق شہر سے اب تک مجموعی طور پر 374 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 82 مریض اس وقت مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے اب تک 13 لاکھ 6 ہزار 235 مقامات کی جانچ پڑتال کی گئی، جن میں سے 1 لاکھ 45 ہزار 575 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 845 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 1 ہزار 677 مقامات کو سیل کردیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ 3 ہزار 285 چالان جاری کیے گئے اور 97 لاکھ...
سفید کار سوار ڈکیت گروہ دن دیہاڑے گھروں میں گھسنے لگا،شہری نے ویڈیو بناکر پولیس کے حوالے کردی دو نقاب پوش ڈکیت گھر میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے دروازے کا لاک نہ کھلا توپڑوس کے گھر میں داخل ہوگئے،شہری گلستان جوہر میں سفید کار دہشت کی علامت بن گئی، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے تاہم شہری نے ویڈیو بناکر پولیس کے حوالے کردی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سفید کار سوار ڈکیت گروہ دن دیہاڑے گھروں میں گھسنے لگا۔علاقے کے شہری نے ڈاکوئوں کا پیچھا بھی کیا اور ان کی گاڑی کی ویڈیو بنا کر پولیس کو فراہم کر دی۔متاثرہ شہری نے بتایا کہ دو نقاب پوش ڈکیت ان کے...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 11 سال کی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ سرکارکی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن تیسر ٹاؤن سیکٹر 51 سی میں گھر کی چھت سے 11 سال کی آسیہ نامی بچی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کے والدین کے درمیان آئے روز جھگڑے ہوتے رہتے تھے اور اس رات بھی جھگڑے کے بعد والدہ گھر سے چلی گئی تھی، مبینہ خودکشی کے وقت بچی گھر پر اکیلی تھی۔
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں ملیں ، ابتدائی تحقیقات میں پولیس دونوں واقعات کو خودکشی بتا رہی ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 17 سالہ حیدر علی کے نام سے کی گئی۔ جبکہ کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید چھان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی آج جس صورتحال سے دوچار ہے وہ کسی سے مخفی نہیں، ملک کے اقتصادی پہیے کو رواں دواں رکھنے والے اس شہر کے مسائل و مشکلات کو مسلسل نظر انداز کرنے کے نتیجے میں روشنیوں کا شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔ انفرا اسٹرکچر کی تباہی، ٹرانسپورٹ کے نظام کی زبوں حالی و بربادی، سڑکوں کی خستہ حالی، واٹر ٹینکرز اور ڈمپرز سے شہریوں کی ہلاکتوں کے بڑھتے ہوئے واقعات، سیوریج کے نظام کی خرابی، کچرا کنڈیوں سے اٹھتے ہوئے تعفن کے بھبکے، بے ہنگم ٹریفک، پانی کا مصنوعی بحران، جابجا کھلے مین ہول، اربن فلڈنگ، سیوریج لائن کا پانی کی لائنوں سے ملاپ، برساتی نالوں کی عدم صفائی، تجاوزات کی بھرمار، فٹ پاتھوں پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی:۔ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی ٹیم نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور بانی پی ٹی آئی سے ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” اکاو ¿نٹ کے حوالے سے تفتیش کی۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم کی قیادت ڈائریکٹر ایاز خان کر رہے تھے۔ ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے تقریباً ایک گھنٹے تک سوال و جواب کیا۔اس دوران ان کے ایکس اکاو ¿نٹ پر مبینہ سرگرمیوں اور اس کے استعمال کے حوالے سے تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے تفتیش کا مقصد بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاو ¿نٹ کے حوالے سے مختلف شکوک و شبہات کی جانچ پڑتال...
اسرائیلی پولیس نے وزیر برائے مساواتِ سماجی اور ترقی خواتین مئی گولان کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس کے بقول تفتیش کے دوران جعل سازی، عوامی فنڈز کے غلط استعمال اور جعلی ملازمتوں کے شواہد ملے ہیں۔ وزیر مئی گولان کی مشیر کے دفتر پر بھی چھاپا مار کارروائی کی گئی جہاں منشیات بنانے کی پوری لیبارٹری تھی۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون وزیر مئی گولان کے ایک قریبی وکیل کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جماعت لیکوڈ سے تعلق رکھتے ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ دفتر کے باغیچے میں منشیات اگانے کے الزام میں بھی متعدد گرفتاریاں کی گئی ہیں جن کی حراست میں توسیع کی درخواست دی جائے...
پنجاب حکومت نے گندم کے معاملے پر کسانوں کے گھروں پر چھاپے نہ مارنے کی یقین دہانی کرادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی زیر صدارت اجلاس کے دوران اپوزیشن رکن رانا شہباز نے ایوان میں کسانوں کے گھر چھاپوں کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے کسانوں کی گندم نہیں خریدی جس سے کسان کا نقصان ہوا، پھر حکومت نے کہا اپنی گندم اسٹور کر لیں اور اب جب کسان نے گندم جمع کرلی تو کسانوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اس پر اسپیکر اسمبلی ملک احمد خان نے معاملے کو انتہائی سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک کسان نے کسی جگہ گندم رکھی ہے وہاں ظاہر ہے کئی کسانوں نے...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 ستمبر ۔2025 )پنجاب میں تباہی مچانےوالا سیلابی ریلہ سندھ میں داخل ہوگیا ، چند روز میں سیلابی ریلہ مٹیاری سے گزرے گا ، دریائے سندھ میں مٹیاری کے قریب پانی کی سطح میں اضافہ سے بچابند پر دباﺅ بڑھنے لگا تفصیلات کے مطابق بستی کلو میں دریائے ستلج کی تباہ کاریاں جاری مبارک پور کے نواحی علاقے بستی کلو میں دریائے ستلج کی تباہ کاریاں جاری ہیں متعدد گھر دریا کی بے رحم موجوں میں بہہ گئے جبکہ کئی گھروں کے قریب اب بھی پانی کھڑا ہے مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت گھروں کو محفوظ بنانے میں مصروف ہیں تاہم متاثرہ خاندان شدید مشکلات سے دوچار ہیں .(جاری ہے) عارف والا میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فائل فوٹو کراچی کے علاقے سرجانی سے 11 سال کی بچی کی لاش گھر کی چھت سے ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر واقعہ خودکشی کا ہے، مزید حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آسکیں گے۔کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن تیسر ٹاؤن سیکٹر 51 سی میں گھر کی چھت سے 11 سال کی آسیہ نامی بچی کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق بچی کی گردن پر پھندے کے نشانات ہیں، بظاہر تشدد کے کوئی شواہد نہیں ملے، اہلِ محلہ نے لاش کی موجودگی پر پولیس کو اطلاع دی۔ کراچی: پسند کی شادی پر سسر نے داماد کو گولی مار کر قتل، بیٹی کو زخمی کر دیاپولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت ارتضیٰ علی کے نام سے ہوئی ہے،...
توشہ خانہ ٹو کیس کی ساڑھے 6گھنٹے طویل سماعت، دو وعدہ معاف گواہان پر جرح مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں ساڑھے 6 گھنٹے طویل سماعت ہوئی۔ وعدہ معاف گواہ صہیب عباسی اور سابق وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری انعام شاہ پر وکلائیصفائی نے جرح مکمل کر لی ۔ آئندہ سماعت پراستغاثہ کے دو مزید گواہان کو بیان ریکارڈ کروانے کیلئے طلب کر لیا گیا۔سابق وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈیر محمد احمد اور ڈپٹی ملٹری سیکرٹری کرنل ریحان سترہ ستمبر کو بیان قلمبند کروائیں گے۔ اہم مقدمے میں مجموعی طور پر 16گواہان کے بیانات ریکارڈ کر...
اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں 25 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد شہر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 458 تک جا پہنچی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کے مطابق، ان میں سے 18 مریض دیہی علاقوں جبکہ 7 شہری علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔ 21 افراد کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا ہے، جب کہ باقی مریضوں کا گھروں میں علاج جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارہ کہو سے 8 کیسز، سوہان سے 4، سیکٹر G-5 سے 2 جب کہ علی پور، آئی نائن، آئی ایٹ، جی سکس، جی 13، ایچ 13، کورال، روات، سہالہ، ترلائی اور ترنول سے...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر میں جیل کی دیوار توڑ کر اندر گھس جاؤں تو کیا یہ مجھے عمران خان سے ملنے دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں، ہمارے جو لوگ شہید ہو رہے ہیں ان پر پالیسی بنانا ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم نے افغانستان سے بات کی تو یہ کہتے ہیں یہ تمہارا کام نہیں، اگر ہمارا کام نہیں تو تم کرلو، اتنے آپریشنز کرکے تم نے کیا کرلیا۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے جیل میں ملاقات نہیں ہورہی، انتظامیہ کی جانب سے انہیں ملاقات کے لیے وقت نہیں دیا جاتا۔ اس حوالے...
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اور اس کے نواحی علاقے بھی دن کے وقت گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ شام کو جزوی ابر آلود موسم اور چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، البتہ چکوال، سیالکوٹ، ناروال، گجرات، گوجرانوالہ مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم اور اٹک میں بعض مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سندھ اور پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، محکمہ موسمیات کی وارننگ خیبرپختونخوا میں عمومی طور پر موسم گرم رہے گا لیکن چترال،...
دریائے ستلج میں طغیانی کے باعث بورےوالا کے نواحی علاقے ساہوکا کے قریب ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب دلہا اور اس کے باراتی سیلابی پانی میں پھنس گئے۔ دلہا اپنی بارات عارفوالا لے کر جا رہا تھا کہ اچانک پانی کے ریلے نے ان کا راستہ روک لیا۔ یہ بھی پڑھیں:جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے ایئر لفٹ ڈرونز سے ریسکیو و ریلیف آپریشن جاری ریسکیو ذرائع کے مطابق، باراتیوں نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں سے مدد طلب کی، جس پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور باراتیوں سمیت دلہے کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی افراد کے مطابق، سیلابی ریلوں نے علاقے کی...
انگلینڈ اور ویلز کے مختلف علاقوں میں آج سے کل شام تک 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواﺅں اور موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کیساتھ زرد موسم کی وارننگ جاری کر دی گئی. برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق انگلینڈ اور ویلز کے مختلف علاقے تیز ہواﺅں اور بارش کے باعث متاثر ہو سکتے ہیں‘ زرد وارننگ کے تحت موسمی حالات کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں پر معمولی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مغربی ساحل کیساتھ جنوبی انگلینڈ تا مانچسٹر تک کے علاقوں‘ ساحلی اور پہاڑی مضافات پر بھی 60 میل فی گھنٹہ سے 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی‘ بعض علاقو ں میں ہواﺅں کی رفتار...
ڈھاکا یونیورسٹی کے سینٹرل اسٹوڈنٹس یونین (DUCSU) کے انتخابات میں جماعتِ اسلامی کی طلبہ تنظیم نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ 1971 کے بعد کسی اسلام پسند طلبہ گروپ نے اس بااثر ادارے پر کنٹرول حاصل کیا ہو۔ بظاہر یہ ایک طالب علموں کا انتخاب ہے، لیکن بھارت کے لیے یہ محض ایک وقتی خبر نہیں بلکہ مستقبل کے لیے ایک تشویش ناک اشارہ ہے۔ یہ ایک سیاسی جھٹکا ہے جس کے اثرات جلد بھارت کی سرحد کے اس پار بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ ڈھاکا یونیورسٹی کی حیثیت یہ الیکشن محض کیمپس کا معاملہ نہیں بلکہ بنگلہ دیش کی سیاست کا پیمانہ تصور کیا جاتا ہے۔ جماعتِ اسلامی کی طلبہ تنظیم کی کامیابی...
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں 3700 اسکولوں کو نقصان پہنچا، سیلاب متاثرین کی گھروں کو واپسی میں ایک سے ڈیڑھ ماہ لگیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں 3700 اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ابھی بھی کئی اسکولز سیلاب کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ریلیف کیمپ میں ایک اسکول قائم کیا گیا ہے، ریلیف کیمپس میں ہم 3 شفٹس میں اسکول چلا رہے ہیں۔ وزیر تعلیم پنجاب نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے سیلاب متاثر کے لیے قائم ریلیف کیمپس کے لیے اسکولز کھولے ہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 25 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور حکام کی جانب سے مثبت ہاٹ اسپاٹس کی نشان دہی بھی کی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں رپورٹ ہونے والے 25 نئے کیسز میں سے 14 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں، 18 کیسز دیہی اور 7 شہری علاقوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارہ کہو سے 8، سوہان سے 4، سیکٹر G-5 سے 2 ، علی پور، G-13، G-6، I-8، I-9، کورال، روات، سہالہ، ترلائی، ترنول اور H-13 سے 1،1 کیس سامنے آیا۔ انتظامیہ نے بتایا کہ ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور486...
سندھ حکومت کے ترجمان مصطفیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سات لاکھ کیوسک یا اس سے زائد پانی کا ریلا داخل ہونے کا امکان ہے، سندھ حکومت نے ممکنہ فلڈ کے پیش نظر بھرپور تیاری کر رکھی ہے اور متعلقہ ادارے مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے اب تک پانچ سو اٹھائیس ریلیف کیمپس قائم کیے جا چکے ہیں جہاں متاثرہ افراد کے لیے رہائش، کھانے پینے اور طبی سہولیات کا بندوبست کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریلیف کیمپس اور مختلف میڈیکل کیمپس میں اب تک 77 ہزار پانچ سو بارہ افراد کو طبی امداد دی گئی ہے جبکہ گیارہ لاکھ اسی ہزار سے زائد...
مریم نواز کا رحیم یار خان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ ،گھروں کی بحالی کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رحیم یار خان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کیا۔ مریم نواز نے رحیم یار خان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لیاقت پور کے نواحی علاقے ظاہر پیر میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور ریلیف کیمپوں میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ دورے میں وزیراعلیٰ پنجاب کو صحت کی سہولیات پر بریفنگ دی گئی، اس دوران وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے مسائل اور ضروریات کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں مصروف...
گڈو بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہورہی ہے جس کے باعث اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 5 لاکھ 44 ہزار 658 کیوسک جبکہ اخراج 5 لاکھ 14 ہزار 51 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانی کی سطح میں 31 ہزار 996 کیوسک کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پانی کی بلند سطح کے باعث کچے کے علاقے مکمل طور پر زیر آب آگئے ہیں۔ سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی کپاس، منگی اور چاول کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جس...
خوبصورت اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر مبینہ طور پر بدنام زمانہ گینگ گولڈی برار کے کارندوں نے اندھا دھند فائرنگ کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ حسینہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر گولیوں کی گڑگڑاہٹ نے سب کو دہلا دیا۔ فائرنگ کا نشانہ ان کے والد بنے لیکن وہ محفوظ رہے۔ واقعے کی ذمہ داری بھارت کے بدنام زمانہ گولڈی برار اور روہت گودارا گینگ نے قبول کرلی ہے اور دھمکی دی کہ دیشا کی بہن خوشبو ہمارے "روحانی رہنماؤں" کے بارے میں مبینہ توہین آمیز الفاظ کہے۔ گینگ نے سوشل میڈیا پر واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دھمکی دی کہ خوشبو پٹانی کو سبق سیکھانے کے لیے حملہ کیا گیا۔ اگر انھوں نے دوبارہ ایسا کیا تو تو کسی...
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں سستی رہائش کی فراہمی کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 57,000 گھروں کی تعمیر کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد کم آمدنی والے اور مستحق افراد کو آسان اقساط پر گھر فراہم کرنا ہے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق، یہ گھریں پنجاب کے 21 اضلاع میں سرکاری زمینوں پر بنائی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں 20,000 رہائش گاہوں کی تعمیر کے لیے 41 سائٹس کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ منصوبہ آئندہ پانچ سالوں میں مکمل کیا جائے گا اور اس میں ورلڈ بینک کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ بھی تعاون کرے گا۔ ترجمان کے مطابق، گھروں کی تعمیر کے دوران معیار کی مکمل نگرانی کی جائے گی تاکہ...
کوئٹہ: مستونگ میں غریب مزدور کی 10 سالہ بچی کو گھر میں جنسی تشدد کے بعد قتل کردیا گیا۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے رئیسانی ٹاؤن میں ایک انتہائی دلخراش اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک معصوم 10 سالہ بچی زرینہ کو گھر کے اندر اکیلی ہونے کے دوران مبینہ طور پر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر قتل کر دیا گیا۔ واقعہ 7 ستمبرکو پیش آیا جب کہ ملزمان اب بھی فرار ہیں۔ پولیس نے والد کی رپورٹ پر فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ واقعے سے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے فوری انصاف کا مطالبہ...
ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک طویل عرصے سے دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، مگر اب یہ اعزاز ان کے ہاتھ سے نکلنے کے قریب ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن کی دولت میں 9 ستمبر کو صرف ایک دن میں 70 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کے اثاثے بڑھ کر 364 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے۔ وہ فی الحال دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں، جبکہ ایلون مسک 384 ارب ڈالرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اوریکل کی دوسری سہ ماہی کی شاندار مالیاتی کارکردگی کے باعث حصص کی قیمتوں میں 34 فیصد اضافہ ہوا جس کا سب سے...
عام آدمی پارٹی کے رکنِ پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے جمعرات کی دوپہر سرینگر میں ایک سرکاری گیسٹ ہاؤس کے گیٹ پر چڑھ کر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے ملاقات کی کوشش کی۔ سنجے سنگھ سرینگر میں اپنی جماعت کے جموں و کشمیر میں واحد ایم ایل اے مہراج ملک کی حراست کے خلاف احتجاج کے لیے موجود تھے، انہوں نے الزام لگایا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پولیس کو انہیں نظر بند رکھنے کا حکم دیا۔ نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھی اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سنجے سنگھ کو احتجاج سے روکنا غلط ہے، عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال اور شیو سینا کے رہنما...
کراچی: گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں ایک گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق قتل کا ہولناک واقعہ ملیر کینٹ تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے کے وار سے خواتین کو قتل کیا۔ افسوسناک واقعے میں ایک کمسن بچی اور ایک مرد بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق خواتین کی شناخت مینا، دانیہ اور عاشی کے ناموں سے کرلی گئی ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ گھریلو...
بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے والد، اداکار سنیل دت کے پاکستان سے متعلق جذباتی لمحات کے بارے بات کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنجے دت بتا رہے ہیں ایک رات دیر سے گھر واپس آئے تو دیکھا کہ ان کے والد تنہا کمرے میں آبدیدہ ہوئے نظر آئے۔ سنجے دت سمجھے کہ انہیں والدہ کی یاد آ رہی ہوگی، لیکن جب انہوں نے والد سے بات کی تو معلوم ہوا کہ وہ اپنا اصل گھر، پاکستان یاد کر رہے ہیں۔ سنجے دت نے بتایا کہ ان کے والد نے کہا تھا کہ انہیں نیند نہیں آ رہی کیونکہ انہیں اپنا گھر...
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے نیپال کی موجودہ عوامی تحریک کو خطے کے حکمرانوں کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دے دیا۔ اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ نیپال میں کرپشن، سوشل میڈیا پر پابندی اور سیاسی اشرافیہ کی عیش و عشرت کے خلاف نوجوانوں کی قیادت میں اُبھرنے والی تحریک نے پرتشدد صورت اختیار کر لی ہے۔ شدید عوامی دباؤ کے باعث وزیراعظم پی شرما اولی اور وزیر داخلہ رامیش کھک مستعفی ہو چکے ہیں، جبکہ مظاہرین نے پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور نیپالی کانگریس کے دفاتر کو نذر آتش کر دیا۔ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 21 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے، جبکہ ملک بھر میں...
شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ایک گھر کے 70 فٹ گہرے کنوئیں میں گرنے والے شخص کو کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد زندہ نکال لیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کو ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ ایف بی ایریا بلاک 18 عمر مسجد کے قریب گھر کے 70 فٹ گہرے کنویں میں ایک شخص کے گرنے کی اطلاع سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو کو موصول ہوئی۔ ترجمان کے مطابق اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیم بمعہ 1 ایمبولینس اور 1 واٹر ریسکیو وہیکل جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔ ویل ریسکیو آپریشن کے ذریعے 50 سالہ متاثرہ شخص منیب کو کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد کو زندہ سلامت نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اُس کی حالت خطرے...
اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی کمیشن نے سیلاب کے باعث ملک میں ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منصوبہ بندی کمیشن معاشی نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے دو ہفتوں میں حتمی نتائج تیار کرے گا، ملک بھر میں سیلاب کے باعث ابھی تک مجموعی طورپر 863 اموات اور 1147 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 216 اموات، 625 افراد زخمی، 232 ہاوٴس ہولڈ ڈیمج ہوئے، پنجاب میں ابھی تک 121 لائیو اسٹاک کا نقصان ہوا ہے۔ خیبرپختونخوا میں 484 اموات، 355 افراد زخمی، 4 ہزار 666 گھروں کونقصان پہنچا، 5 ہزار 460 لائیو اسٹاک ہلاک، 52 پْلوں، 432 کلومیٹر روڈز کونقصان پہنچا۔...
لاہور: لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن کی ایک خاتون کو اپنے شوہر پر کیا گیا بھروسہ مہنگا پڑ گیا، جب شادی کے دو سال بعد 80 تولے سونے کی چوری کا الزام اسی کے شوہر پر عائد ہو گیا۔ خاتون کی فیصل جاوید نامی شخص سے دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی جو جلد ہی رشتے میں بدل گئی۔ دو سال قبل دونوں نے باقاعدہ نکاح کر لیا اور ازدواجی زندگی کا آغاز کیا۔ سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا تھا، یہاں تک کہ چند دن قبل خاتون اپنی بہن کے گھر گئیں اور پیچھے سے ان کے ساتھ ایسا دھوکا ہو گیا جس کی انہوں نے کبھی توقع بھی نہ کی تھی۔ گھر واپسی پر خاتون نے...
جرمنی کی ریاست باویریا کے شہر شوا باخ (Schwabach) میں ایک اپارٹمنٹ کی رہائشی عمارت میں رات گئے بار بار دروازے کی گھنٹیاں بجنے پر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ مکینوں کا خیال تھا کہ کوئی شرارتی نوجوان ڈنگ ڈانگ ڈچ کھیلتے ہوئے گھنٹیاں بجا کر فرار ہورہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شرارتی کچھوے نے لندن کے فلیٹ میں آگ لگادی، فائر بریگیڈ کی دوڑیں رہائشیوں نے بتایا کہ گھنٹی بجنے پر باہر لگے موشن سینسر کیمروں میں کوئی حرکت نظر نہیں آرہی تھی جس پر ان کی تشویش مزید بڑھ گئی۔ انہیں خدشہ تھا کہ کوئی نہ کوئی چالاک طریقے سے شرارت کر رہا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی اور مکمل معائنے کے بعد اصل حقیقت سامنے آئی۔...
نیپال میں کرپشن اور سوشل میڈیا پر عائد پابندیوں کے خلاف ملک بھر میں نوجوان سڑکوں پر نکل آٗے اور وزیراعظم ہاؤس سمیت وزرا کے گھروں پر دھاوا بول کر آگ لگا دی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل مظاہرین کرپشن کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے وزیرِ توانائی کے محل نما گھر میں داخل ہوگئے اور توڑ پھوڑ کی۔ مظاہرین نے جن میں اکثریت نوجوانوں کی تھی، وزیر توانائی کے گھر رکھی تجوری سے پیسے نکال کر چھت پر کھڑے ہوکر ہوا میں لٹا دیئے۔ سڑکوں پر ہر جانب نوٹ ہی نوٹ بکھرے تھے۔ مظاہرین میں شامل کچھ افراد نے ان روپوں کو پھاڑ دیا اور کچھ اپنے ہمراہ بھی لے گئے۔ ایک مقام پر ان...
نیپال میں حالیہ بدعنوانی مخالف مظاہروں کے پیش نظر کٹھمنڈو میں بنگلہ دیشی سفارت خانے نے تمام بنگلہ دیشی شہریوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گھروں یا ہوٹلوں میں ہی رہیں اور بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔ یہ بھی پڑھیں: نیپال میں احتجاج شدت اختیار کرگیا، صدر، وزیراعظم کی رہائش گاہیں، پارلیمان نذر آتش، وزیر خزانہ پر تشدد، وزیراعظم مستعفی بنگلہ دیش میڈیا کے مطابق منگل کو جاری کردہ ایک ہنگامی اعلامیے میں سفارت خانے نے کہا کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر نہ صرف نیپال میں موجود شہریوں بلکہ نیپال آنے والے بنگلہ دیشی مسافروں کو بھی فی الحال سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی...
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دریاؤں میں پانی کی صورتحال ابھی تک غیر معمولی ہے لیکن حکومت سندھ نے بروقت اقدامات کر رکھے ہیں۔ ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت سیلابی صورتحال پر دن رات نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور ریلیف کے تمام محکمے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں، حکومت سندھ کے لیے عوام کی جان و مال سے بڑھ کر کچھ نہیں، عوام اور ان کے املاک کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کچہ کے...
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ’’ڈرو اُس دن سے جب اوپر والے کی پکڑ ہوگی‘‘۔ نجی بینک سے قرضہ حاصل کرکے مورگیج گھر کو دوسرے فریق کو فروخت کرنے سے متعلق درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو نجی بینک سے قرضہ حاصل کرکے مورگیج گھر دوسرے فریق کو فروخت کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے کوقف دیا کہ ہم بینک سے سیٹلمنٹ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ جسٹس محمد اقبل کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ درخواستگزار کو خدا کو خوف نہیں ہے؟ جس گھر پر بینک سے قرضہ حاصل...
کوئٹہ جیسا شہر جہاں سرکاری سطح پر نہ چڑیا گھر ہے، نہ ہی وائلڈ لائف پارک، وہاں ایک نوجوان نے اپنے گھر کی چھت کو ایک محفوظ جنگل میں بدل دیا ہے۔ اس چھوٹی سی جگہ نے نایاب پرندوں، خرگوشوں اور دیگر پالتو و نیم جنگلی جانوروں کے لیے ایک پناہ گاہ کا روپ اختیار کرلیا ہے۔ یہ نوجوان کا صرف ایک شوق نہیں، بلکہ فطرت سے محبت اور جنگلی حیات کے تحفظ کا عملی نمونہ ہے۔ اس نوجوان نے محدود وسائل میں کیسے یہ سب ممکن بنایا، اور وہ ان جانوروں کی دیکھ بھال کیسے کرتا ہے، اور کوئٹہ جیسے شہر میں اس کی یہ کوشش کیوں اہم ہے؟ مزید جانیے سلمہ بختیار کی اس رپورٹ میں۔ آپ اور...
کورنگی بھٹائی آباد سیکٹر ایف میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ سمیر کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر متوفی کے اہلخانہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں نے جام شہادت نوش کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ قابض بھارتی فوج نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی اور خواتین کی توہین کی اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ سرچ آپریشن کے دوران جارحیت پسند بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر دم توڑ گئے۔ مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کو عسکری پسند ثابت کرنے کی ناکام کوشش...
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی نے پی ای سی ایچ ایس میں گھریلو ملازمہ بچی پر تشدد اور استری سے جلانے کیخلاف مقدمے میں ملزمان میاں، بیوی کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو پی ای سی ایچ ایس میں گھریلو ملازمہ بچی زینب پر تشدد اور استری سے جلانے کیخلاف مقدمے میں ملزمان کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ملزمان میاں، بیوی شہروز اور کنول کو عدالت میں پیش کیا، وکیل صفائی نے مؤقف دیا کہ مدعی مقدمہ کی جانب سے ہمیں بلیک میل کیا جارہا ہے، ہم پھر سے واقعے پر معذرت خواہ ہیں۔ عدالت نے ملزمان کی 30، 30 ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی، پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے اداکار یوگیش تریپاٹھی، جو ڈرامہ بھابھی جی گھر پر ہیں میں اپنے کردار ہاپو سنگھ سے شہرت پا چکے ہیں، ایک وقت وہ اداکار تھے جو ممبئی کی سڑکوں پر قلم فروخت کرنے پر مجبور تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یوگیش تریپاٹھی کے پاس کبھی رہنے کو گھر نہیں تھا اور وہ ممبئی کے چھترپتی شیواجی ٹرمینل ریلوے اسٹیشن پر راتیں گزارتے تھے۔ یوگیش 2004 میں اداکار بننے کا خواب دل میں لیے اتر پردیش سے ممبئی منتقل ہوئے۔ اخراجات پورے کرنے کے لیے اسٹیج پر بطور بیک گراؤنڈ آرٹسٹ کام کیا اور سڑکوں پر قلم فروخت کیے۔ ان کے مطابق وہ اپنے گھر والوں کو یہ کہہ کر مطمئن...
شہر کراچی کئی دہائیوں سے بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ یہ شہر پاکستان کا معاشی حب ہونے کے باوجود ایسے مسائل میں ڈوبا ہوا ہے جن سے روزانہ کی بنیاد پر عام شہری شدید متاثر ہورہے ہیں۔ بلکہ اگر یوں کہا جائے کہ قیمتی جانیں گنواں رہے ہیں تو غلط نہ ہوگا۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی سے رواں برس 26 جولائی کو مستقبل کا ڈاکٹر محتسم محمود اپنی کلاسز لینے کے بعد موٹر سائیکل پر، اردو بازار سے ہوتا ہوا گھر کے لیے روانہ ہوا لیکن راستے ہی میں ایک لوڈڈ ٹینکر جس میں چربی تھی بریک نہ لگنے کی وجہ سے اس نوجوان سے ٹکرا گیا۔ سڑک پر بے انتہا ٹریفک اور سڑک بہتر نہ ہونے کے باعث...
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا 10واں اسپیل 9 ستمبر تک جاری رہے گا۔ پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ اس اسپیل کے تحت 24 گھنٹوں میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ گوجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور اوکاڑہ میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
بگ باس کے تازہ سیزن میں جس کنٹیسٹنٹ نے سب سے زیادہ سرخیاں بٹوری ہیں، وہ ہیں تانیا متل۔ اپنے منفرد انداز اور حیران کن بیانات کی وجہ سے وہ گھر کے اندر اور باہر دونوں جگہ موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں وہ 7 بیانات جنہوں نے سب کو چونکا دیا۔ 1. سب مجھے “میڈم” کہیں پہلے ہی ایپی سوڈ میں تانیا متل نے اعلان کیا کہ گھر کے تمام ساتھی انہیں “میڈم” کہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کا بھائی بھی انہیں “باس” کہہ کر پکارتا ہے اور یہ انداز انہیں پسند ہے۔ 2. ساڑھی صرف باتھ روم میں پہننا ایک اور بیان میں تانیا نے کہا کہ وہ ساڑھی ہمیشہ باتھ...
غزہ: اسرائیلی فورسز کے حملے بدستور جاری ہیں اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 23 ماہ میں اوسطاً ہر گھنٹے کم از کم ایک فلسطینی بچہ شہید ہوا۔ غزہ حکومت کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 20 ہزار بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ان میں ایک ہزار بچے ایک سال سے کم عمر کے تھے جبکہ تقریباً نصف وہ نومولود تھے جو جنگ کے دوران پیدا ہوئے اور اسرائیلی حملوں میں مارے گئے۔ تنظیم کے مطابق یہ صورتحال انتہائی شرمناک ہے کیونکہ اسرائیلی فوج بچوں کے گھروں، کھیل کے میدانوں، اسکولوں اور اسپتالوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے اور غزہ کے...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق رواں سال سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں اموات کی تعداد 907 تک پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ایک ہزار 44 شہری زخمی ہوئے، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 223 ہوئی جبکہ 654 افراد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 502 شہری جاں بحق اور 218 زخمی جبکہ سندھ میں 58 جاں بحق، 78 زخمی اور بلوچستان میں 26 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں بارشوں، فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 41 افراد جاں بحق جبکہ 52 زخمی ہوئے،...
بھارت سے علیحدگی کی جدوجہد کرنے والی سکھ تنظیم خالصتان نے 10 اگست کو امرتسر پولیس اسٹیشن پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حملہ آئی ای ڈی دھماکا تھا اور اب اس کی ذمہ داری خالصتان سے منسلک شہیدی فورس یونٹ پنجاب خود مختاری الائنس نے قبول کی ہے۔ تنظیم کے رہنما نے بتایا کہ امرتسر کے گھرِندا پولیس اسٹیشن پر کامیاب حملہ شہید فورس کے کارکنوں ستنام سنگھ، مکھ سنگھ اور بابا سنگھ کیا تھا۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اگر پولیس نے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارنے اور انھیں ہراساں کرنے کا سلسلہ نہ روکا تو تھانوں پر ایسے حملے جاری رہیں گے۔ سکھ آزادی رہنما نے مزید کہا کہ پولیس اسٹیشن...
دریائے راوی میں آئے حالیہ تباہ کن سیلاب نے جہاں لاہور کے نواحی علاقے موہلنوال میں عارضی خیمہ بستیاں آباد کر دیں، وہیں انہی خیموں میں ایک نئی زندگی نے جنم لیا ہے جہاں تھیم پارک سوسائٹی کے متاثرہ خاندان سے تعلق رکھنے والے عرفان اور ان کی اہلیہ کے ہاں آٹھویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ عرفان رکشہ ڈرائیور ہیں اور اپنی محدود آمدنی میں قسطوں پر گھر خریدنے کی جدوجہد کر رہے تھے کہ اچانک آنے والے سیلاب نے ان کا گھر، جمع پونجی اور خواب سب بہا دیے۔ 32 سالہ عرفان کی اہلیہ جن کی عمر لگ بھگ 28 سال ہے، پہلے ہی سات بچوں کی ماں ہیں، چار بیٹیاں اور تین بیٹے ہیں، اب آٹھواں بچہ اسی خیمہ...
بٹ خیلہ کے علاقے ڈھیری جولگرام کنڈکو میں گھریلو تنازع کے باعث اندوہناک واقعہ پیش آیا، جہاں داماد نے فائرنگ کر کے اپنے سسر، بیوی سمیت پانچ افراد کو قتل کر دیا۔ لیوی ذرائع کے مطابق واقعہ رات تقریباً دو بجے پیش آیا۔ منصور ولد ظریف اللہ سکنہ میخ بند نامی شخص مبینہ طور پر اپنے سسرال کے گھر میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن میں شاہ زمین گل ولد سعید گل، سعید گل ولد میاں گل، نازش زوجہ منصور، امیر زادگئ زوجہ شاہ زمین اور مہر زمینہ زوجہ سعید گل شامل ہیں۔ ملزم واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ...
پاکستان کے مشہور اور متنازع یوٹیوبر رجب بٹ حالیہ دنوں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے خبروں میں رہے۔ سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ان کی اپنی اہلیہ ایمان رجب سے علیحدگی ہو گئی ہے، تاہم اب حقیقت سامنے آ گئی ہے۔ 7.3 ملین سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب حال ہی میں سسرال واپس پہنچی ہیں جہاں ان کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ والدین اور بہن غزل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا۔ اس موقع پر رجب بٹ نے ویڈیو کال کے ذریعے اپنے اہلِ خانہ اور ایمان سے بات کی اور سب کے سامنے...

سیلاب، صورتحال مزید سنگین، پنجاب میں گنڈا سنگھ والا، ہیڈ سلیمانکی، ہیڈ قادر آباد، خانکی، محمد والا میں پانی کی سطح انتہائی اونچے درجے پر
لاہور،دادو (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے اضافی پانی سے سیلابی صورتحال مزید سنگین ہوگئی، سیلابی ریلے نے پنجاب کے جنوبی علاقوں میں تباہی مچا دی، سندھ کے گڈو بیراج میں 3لاکھ 57ہزار،سکھر بیراج پر 3لاکھ 27ہزار کیوسک پانی کا اخراج ریکارڈ کیا گیا، پنجاب میں گنڈاسنگھ والا، ہیڈسلیمانکی، ہیڈقادرآباد، خانکی، محمد والا میں پانی کی سطح انتہائی اونچے درجے پرہے، دریائے ستلج، راوی اور چناب میں شدید طغیانی کے باعث کئی بند ٹوٹ گئے اور مزید درجنوں دیہات زیر آب آ گئے، سیلابی ریلے سے بھارت کی طرف سے بارڈر پر لگائی گئی باڑ کو بھی نقصان پہنچا ہے،بھارتی حدود میں تقریباً 110 کلو میٹر لمبی بارڈ فینس سیلاب کی زد میں آئی ہے جبکہ...
پشاور: خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے متاثرہ مزید 56 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد صوبے میں رواں سال ڈینگی کے متاثرہ کیسز کی تعداد 1181 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارش کے باعث بعض اضلاع میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، صرف اگست میں صوبے بھر سے 1115 متاثرہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مئی میں 8، جون میں 12 اور جولائی میں 35 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسی طرح اگست میں سب سے زیادہ ڈینگی کیسز چارسدہ میں 714 رپورٹ ہوئے، ہری پور 93، مانسہرہ 67، صوابی 43، پشاور 30، کوہاٹ 35، نوشہرہ 22، ایبٹ اباد 21، بونیر17 اور سوات میں 15کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ...
برطانوی نائب وزیراعظم اور حکمراں جاعت لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ان کا استعفیٰ اس وقت سامنے آیا جب یہ انکشاف ہوا کہ انھوں نے مشرقی سسیکس کے علاقے ہوو میں اپنی 8 لاکھ پاؤنڈ مالیت کی فلیٹ خریداری پر اسٹامپ ڈیوٹی کی مکمل ادائیگی نہیں کی تھی۔ یہ معاملہ سامنے آنے پر اینجلا رینر، جو ایشٹن اَنڈر لائن سے رکنِ پارلیمنٹ ہیں نے رواں ہفتے خود وزیراعظم کے اخلاقی مشیر کے سامنے پیش ہوئی تھیں۔ جہاں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس غفلت کی مکمل ذمہ داری قبول کرتی ہیں اور مانتی ہیں کہ انہوں نے فلیٹ خریداری کے معاملے میں مزید ٹیکس ادا کرنے کے مشورہ پر عمل نہ کرکے غلطی...
کراچی کے علاقے بلدیہ مدینہ کالونی گلی نمبر 3 میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 23 سالہ عبدالغفور کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
نئی دہلی: بھارت نے امریکی درآمدی ٹیرف کے باعث ممکنہ معاشی دباؤ سے نمٹنے کے لیے گھریلو مصنوعات پر گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوامی سطح پر طلب میں اضافہ اور معاشی سست روی کے اثرات کو کم کرنا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، صابن، چھوٹی گاڑیاں اور دیگر استعمال کی عام اشیاء پر جی ایس ٹی میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ نئے ٹیکس ریٹ 22 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گے۔ اہم تبدیلیاں اب اشیائے ضروریہ پر صرف دو ٹیکس سلیب ہوں گی: 5 فیصد اور 18 فیصد پرانی 12 فیصد اور 28 فیصد والی ٹیکس سلیبز کو ختم کر دیا گیا ہے یہ فیصلہ...
اسلام آباد: سوشل میڈیا پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے میں تھانہ شالیمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے ملزم عمر حسین کو گرفتار کرلیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق لڑکی کو تنخواہ مانگنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی جواد طارق نے کہا ہے کہ وفاقی پولیس بچوں اور خواتین پر تشدد کے معاملے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتے گی۔
لاہور: سیلاب کی تباہ کاریوں نے جہاں کھیت کھلیانوں کو روند ڈالا وہیں بہت سے لوگوں کی زندگی بھر کی کمائی بھی چند ہی لمحوں میں مٹی اور پانی میں دفن ہوگئی۔ لاہور میں موہلنوال کے قریب ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں وہ گھر جو خوشیوں کے خوابوں سے آباد کیے گئے تھے، آج شکستہ دیواروں، گرے ہوئے دروازوں اور پانی میں ڈوبے سامان کے ساتھ ویران کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ ان مکینوں کے دکھ صرف سامان اور مکان کے نقصان تک محدود نہیں بلکہ ان پر قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ بھی ایسا ہے جو ان کے کاندھوں پر اور زیادہ بھاری محسوس ہوتا ہے۔ بشارت بی بی نے چند روز پہلے ہی اپنے...
گھر، فصلیں، دکانیں، بازار سب پانی کی نذر، گجرات میں 506 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز گجرات (آئی پی ایس) گجرات شہر اس وقت بدترین اربن فلڈنگ کی لپیٹ میں آ چکا ہے، جہاں مسلسل موسلادھار بارشوں اور ناقص نکاسی آب کے باعث شہری علاقوں میں 4، 4 فٹ تک پانی جمع ہو گیا ہے۔ مدینہ سیداں، کچہری چوک، گوندل چوک، ظہور الٰہی اسٹیڈیم اور جیل چوک جیسے اہم علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔ شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے، مساجد سے مسلسل اعلانات کیے جا رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر بے بس نظر آ رہی ہے۔ برساتی پانی کو...
لاہور میں دریائے راوی کے کنارے واقع ایک معروف سوسائٹی کی رہائشی ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی ویڈیو سے شروع ہونے والی کہانی ایک نیا رخ اختیار کر گئی ہے۔ واضح رہے کہ دریائے راوی میں طغیانی کے باعث پارک ویو سمیت متعدد ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پانی داخل ہوگیا، جس سے متعدد گھر زیرِ آب آگئے۔ متاثرین نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کیں، جن میں ڈاکٹر نبیحہ علی خان بھی شامل تھیں۔ ان ویڈیوز سے شروع ہونے والی کہانی نے ایک نیا موڑ اختیار کیا ہے اور یہ انکشاف ہوا ہے کہ ڈاکٹر نبیحہ علی خان جس گھر میں پانی داخل ہونے اور اس کی ملکیت کا دعویٰ کر رہی تھیں، وہ ان کا ملکیتی گھر نہیں ہے، بلکہ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کا سراغ لگا کر قرار واقعی سزا دینے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور رنج کا اظہار، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کا جلد سراغ لگا کر، ان کو قرار واقعی سزا دی جائے، سیاسی جلسے پر حملہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی انتشار پھیلانے کی گھناؤنی سازش کا منہ بولتا ثبوت ہے۔...
وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو فوری تلاش کرکے سخت ترین سزا دی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ دھماکا: جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی، وزیراعلیٰ کا ضرورت پڑنے پر ایئر سروس مہیا کرنے کا اعلان وزیراعظم نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو ٹیلیفون کیا اور واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ سیاسی جلسے کو نشانہ بنانا بلوچستان میں افراتفری پھیلانے کی دہشت گردوں کی خطرناک سازش ہے، جس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔...
راولپنڈی اور مری میں ڈینگی کے وار جاری، 24گھنٹوں میں 11نئے کیسز رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)راولپنڈی اور مری میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کے 7 نئے کیسزجبکہ مری میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ان دونوں علاقوں میں ایک دن میں 11 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔حکام کے مطابق رواں سیزن میں راولپنڈی سے ڈینگی وائرس کے کل 159 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ مری سے 81 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے الرٹ...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گھر میں انہیں پیار سے ’گڑیا‘ کہہ کر پکارا جاتا ہے۔ فاطمہ آپ کو ایک بات بتاؤں میرے گھر میں مجھے سارے گُڑیا کہہ کر بلاتے ہیں، میں بھی گُڑیا ہوں ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ننھے بچوں سے مکالمہ pic.twitter.com/aBFAWtrGo0 — WE News (@WENewsPk) September 3, 2025 مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقے کے دورے کے دوران بچوں میں تحائف تقسیم کیے اور ان کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارے۔ اس موقع پر انہوں نے ایک بچی کی تقریر کو سراہتے ہوئے اس کا نام دریافت کیا۔ بچی نے بتایا کہ اس کا نام ’گڑیا فاطمہ‘ ہے، جس پر مریم نواز نے مسکراتے ہوئے کہا کہ گھر میں...
اسرائیل کے خود ساختہ دارالحکومت یروشلم میں وزیرِاعظم نیتن یاہو کی جارحانہ پالیسیوں اور یرغمالیوں کی رہائی پر ناکامی کے خلاف پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ مظاہرے وسعت اور شدت پکڑتے جا رہے ہیں یہاں تک کہ نیتن یاہو کی رہائش گاہ بھی محفوظ نہیں رہی۔ عوام کی بڑی تعداد نے آج اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب شدید احتجاج کیا جس کے دوران وہاں ایک ٹینک کو بھی آگ لگادی گئی۔ ٹینک میں لگی آگ اتنی خوفناک تھی کہ اس نے ساتھ کھڑی اسرائیلی فوجی اہلکار کی ایک کار کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ٹینک اور گاڑی دونوں جل کر خاکستر ہوگئے۔ متاثرہ گاڑی کے مالک اسرائیلی فوجی اہلکار نے...
اسلام آباد: پنجاب میں ایک طرف سیلاب سے صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب گنڈا سنگھ والا پر پانی ناپنے والی گیج ہی غائب ہوگئی۔ گنڈا سنگھ والا پر کتنا پانی داخل ہو رہا ہے اس کی پیمائش نہیں کی جا رہی، اس وقت پانی کا بہاؤ اندازاً 2 لاکھ 69 ہزار کیوسک ہے۔ اس کے علاوہ، چنیوٹ بیراج پر پانی کا بہاو ایک لاکھ 12 ہزار کیوسک ہے اور تریموں بیراج پر پانی کا بہاو دو لاکھ 33 ہزار کیوسک ہے۔ پنجند ہیڈ ورک کا پانی کا بہاو 1 لاکھ 69 ہزار کیوسک ہے۔ نالہ پلکھو سے بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاو 8 ہزار 386 کیوسک ہے۔ دوسری جانب،...
قصور(نیوز ڈیسک) پنجاب کے ضلع قصور میں مصطفی آباد ٹول پلازہ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں معمولی تنازعے نے ایک گھر کا کفیل چھین لیا۔ اطلاعات کے مطابق بس ڈرائیور خلیل احمد بیمار والد کی عیادت کے لیے عجلت میں سفر کر رہے تھے۔ ٹول ٹیکس پر 250 روپے کی پرچی کے معاملے پر ان کی تلخ کلامی وہاں موجود نوجوانوں سے ہوگئی۔ بات بڑھتے ہی اوباش نوجوانوں نے ڈنڈوں سے خلیل احمد پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی پرویز اقبال نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔...
اسلام آباد: مشہور ٹک ٹاکر سامعہ کو ہراساں کرنے اور اغواء کرنے کی کوشش، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں مشہور نوجوان ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کی درخواست پر ہراسانی اور اغوا کرنے کی کوشش کے الزامات پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ٹک ٹاکر کے مطابق ملزم حسن زاہد کئی روز سے تعاقب کرتا رہا اور بار بار تحائف دے کر دباؤ ڈالا جس کے بعد 31 اگست شام ساڑھے 6 بجے گھر کے باہر زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش بھی کی۔ سامعہ حجاب نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا کہ ملزم حسن زاہد نے کھلے عام بدلہ لینے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ ٹک ٹاکر کی جانب سے واقع کی سی سی ٹی وی...
ملک کے مختلف حصوں میں جاری غیر معمولی سیلاب نے جہاں لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا، وہیں اب اس کے نتیجے میں مختلف بیماریوں کا پھیلاؤ بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے عوامی تحفظ کیلئے ایک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ آلودہ پانی اور مچھروں سے بڑھتے خطرات ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا کہ سیلابی پانی میں آلودگی اور کیڑوں کی افزائش عوام کی صحت کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ خاص طور پر ہیضہ، ٹائیفائیڈ، اور مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں میں اضافہ متوقع ہے۔ قومی ادارہ صحت نے طبی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور متاثرہ علاقوں میں احتیاطی تدابیر...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں، جن سے نشیبی اور پہلے سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور شیخوپورہ میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، فیصل آباد، سرگودھا اور قریبی علاقوں میں بھی تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک اور ملتان کے علاوہ خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بھی وقفے وقفے سے...
افغانستان میں 6 شدت کے خطرناک زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 1124 تک جا پہنچی ہے جبکہ 3251 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 8 ہزار سے زائد مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ افغان ہلال احمر کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان صوبہ کنڑ میں ہوا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ رات 11 بجکر 47 منٹ پر آیا، اور تقریباً 20 منٹ بعد اسی علاقے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا بھی محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ یہ حالیہ برسوں میں...
لاہور: دریائے ستلج کے سیلابی پانی سے قصور کے گنڈا سنگھ بارڈر کو بھی متاثر کیا جس کی وجہ سے یہاں شام کے وقت پرچم اتارے جانے کے موقع پر ہونے والی پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف انڈیا کی پریڈ عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔ پاکستان کے ضلع قصور اور بھارت کے شہر فیروزپور کے سنگم پر واقع گنڈا سنگھ والا اور حسینی والا بارڈر پر قومی پرچم اتارے جانے کے موقع پر ہونے والی رینجرز اور بی ایس ایف کی پریڈ عارضی طور پر بند کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق سیلابی پانی کے مکمل انخلا تک پریڈ مؤخر رہے گی۔ قصور کے علاقے سے داخل ہونے والا یہ پانی...
گزشتہ روز اسلام اباد میں گھر کے باہر سے ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ اس لڑکی جس کا نام سامعہ حجاب ہے۔ وہ ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر نمایاں ہے۔ وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے سامعہ حجاب نے کہا کہ میری دوست کائنات کی سالگرہ پارٹی میں حسن زاہد نامی لڑکے سے ملاقات ہوئی۔ میں چونکہ سوشل میڈیا پر مشہور ہوں تو حسن زاہد نے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جس پر میں نے اس کو منع کیا اور خود کو اس سے دور کر لیا۔ پہلے یہ میرے گھر کے باہر آ کر بیٹھا کرتا تھا، میرے والد صاحب حیات نہیں...
لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ نتاشا علی نے ایک مارننگ شو میں گفتگو کے دوران معاشرتی رویوں پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر شادی شدہ، طلاق یافتہ یا بیوہ نندوں کو ماں باپ کے گھر رہنے کا پورا حق ہے اور بھابھیوں کو انہیں بوجھ سمجھنے کے بجائے عزت دینی چاہیے۔ اداکارہ نے کہا کہ اکثر اوقات بھابھیاں نندوں کے ساتھ غیر مناسب رویہ رکھتی ہیں جو درست نہیں۔ ان کے مطابق ’’اگر لڑکی غیر شادی شدہ ہے تو اس کا حق ہے کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ رہے۔ طلاق یافتہ یا بیوہ خواتین کہاں جائیں گی، ماں باپ کا گھر ہی ان کا سہارا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سی لڑکیاں معاشی طور پر...
کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال بلاک 01 ضیاء کالونی نزد عابد ٹاؤن کے قریب رہائشی گھر سے 47 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ متوفی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت اسماعیل ولد محمد رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ گلشن۔ اقبال کے مطابق موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم وجوہات جانے کیلئے لاش۔کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ متوفی کے اہل خانہ سے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے۔