کوہستان اسکینڈل میں اہم پیشرفت، ملزم کے گھر سے 115 تولے سونا برآمد
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
نیب ذرائع کے مطابق نیب نے مرکزی ملزم قیصر اقبال کا ایک اور قیمتی بنگلہ منجمد کیا ہے، بنگلے کی مالیت تقریبا 6 کروڑ روپے ہے، ملزم نے پراپرٹی اپنے بھائی کے نام پر خریدی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ کوہستان اسکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، نیب نے ملزم کے گھر سے 115 تولے سونا برآمد کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق مرکزی ملزم قیصر اقبال کے ساتھی اور دست راست بلال شاہ کے گھر پر نیب نے چھاپہ مارا، نیب نے ملزم بلال شاہ کے گھر سے 115 تولے سونا برآمد کیا، ملزم کا ابیٹ آباد میں 6 کروڑ روپے مالیت کا ایک پلاٹ بھی نکلا ہے۔ نیب ذرائع نے کہا ہے کہ کوہستان اسکینڈل میں پولیس سب انسپکٹر نصیرالدین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کے اکاؤنٹس میں ساڑھے تین کروڑ کی ٹرانزیکشن کی گئی ہے، ملزم کے اکاؤنٹ میں مرکزی ملزم قیصر اقبال نے رقم منتقل کی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب نے مرکزی ملزم قیصر اقبال کا ایک اور قیمتی بنگلہ منجمد کیا ہے، بنگلے کی مالیت تقریبا 6 کروڑ روپے ہے، ملزم نے پراپرٹی اپنے بھائی کے نام پر خریدی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مرکزی ملزم قیصر اقبال ملزم کے کے گھر
پڑھیں:
لاہور، پولیس حراست میں ڈکیتی کا ملزم ہلاک
لاہور کی نواب ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس کی حراست میں ڈکیتی کا ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم علی حمزہ کو اتوار کے روز گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کے خلاف ڈکیتی، اقدام قتل، منشیات سمیت 12 مقدمات درج ہیں۔
ذرائع کے مطابق جس کی طبیعت حراست کے دوران تشدد سے خراب ہوئی، جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبرد نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق پولیس حراست میں ہلاک ہونے والا ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔