Jasarat News:
2025-12-12@23:14:20 GMT

کسٹمز نے 5 ماہ میں 30 کروڑ مالیت کا سونا اور چاندی ضبط کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان کسٹمز نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران بین الاقوامی ائیرپورٹس پر کارروائی کرتے ہوئے 30 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور چاندی ضبط کرلیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ملک بھر کے ائیرپورٹس پر 2.

73 کلوگرام سونا اور 359 کلوگرام چاندی برآمد کی گئی،  ملک میں چاندی کی اسمگلنگ کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ایف بی آر نے وضاحت کی کہ چاندی کی درآمدات اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارتِ تجارت کے قواعد و ضوابط کے مطابق کی جاتی ہیں،  چاندی کی قیمت میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران دوگنا سے زائد اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے ملک میں اسمگلنگ کا رحجان بڑھ گیا ہے۔

ایف بی آر نے کہا کہ وہ اسمگلنگ کی روک تھام اور اس کے منفی اثرات سے قومی معیشت کے تحفظ کے لیے اپنا عزم جاری رکھے گا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کا راز، متاثرہ خاندان پر ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا قرض تھا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فلیٹ سے تین خواتین کی لاشیں ملنے کے واقعے کی تفتیش جاری ہے، تاہم تاحال خواتین کی اموات کی حتمی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ پولیس حکام کے مطابق یہ کیس کئی پہلوؤں سے پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق گھر کے سربراہ محمد اقبال نے خود پولیس کو فون کر کے واقعے کی اطلاع دی تھی۔ ابتدا میں یہ تاثر دیا گیا کہ گھر میں گیس بھر جانے کے باعث خواتین جاں بحق ہوئیں، تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ تین میں سے ایک خاتون کی لاش اطلاع کے دن سے کم از کم دو روز پرانی تھی، جس پر پولیس نے معاملے کو مشکوک قرار دے دیا۔

حکام کے مطابق فلیٹ سے یاسین نامی نوجوان بھی نیم بے ہوشی کی حالت میں ملا تھا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں جب پولیس نے یاسین سے پوچھ گچھ کی تو وہ بیانات دینے میں تذبذب کا شکار نظر آیا۔ اس صورتحال کے بعد پولیس نے گھر کے سربراہ محمد اقبال اور ان کے بیٹے یاسین کو حراست میں لے لیا۔

پولیس سرجن نے جیو نیوز کو بتایا کہ یہ ایک حساس اور پیچیدہ نوعیت کا کیس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیم بے ہوشی میں ملنے والے نوجوان کے خون میں بھی کچھ مشکوک اجزا پائے گئے ہیں، تاہم موت کی اصل وجہ کا تعین لیبارٹری رپورٹس آنے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ گھر کے سربراہ محمد اقبال مبینہ طور پر جادو ٹونے کے عمل سے بھی وابستہ تھے، اس پہلو کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ متاثرہ خاندان نے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا قرض لے رکھا تھا، گھر اور ایک گاڑی کرائے پر لی گئی تھی جبکہ یاسین پراپرٹی کے کام سے منسلک بتایا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق محمد اقبال کے پاس سے ایک تحریری خط بھی ملا ہے جس کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور کیمیائی تجزیے کی حتمی رپورٹس کے بعد ہی خواتین کی اموات کی اصل وجہ واضح ہو سکے گی۔

واضح رہے کہ تین روز قبل گلشن اقبال کے ایک فلیٹ سے ماں، بیٹی اور بہو کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، جس کے بعد سے یہ واقعہ مختلف سوالات کو جنم دے رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ کسٹمز کی کامیاب کارروائی، اسمگلنگ شدہ سامان برآمد
  • کسٹمز کی ائرپورٹس پر کارروائیاں  کروڑوں روپے کا سونا، چاندی ضبط
  • پاکستان کسٹمز نے 5 ماہ میں کتنے کروڑ کا سونا چاندی ضبط کیا؟
  • کسٹمز کی رواں سال ایئرپورٹس پر کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کا سونا، چاندی ضبط
  • لاہور، جیولری مارکیٹ سے امانتاً رکھوایا گیا 20 کلو سے زائد سونا غائب
  • لاہور، جیولری مارکیٹ سے امانتاً رکھوا گیا 20 کلو سے زائد سونا غائب
  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، فی تولہ 500 روپے مہنگا
  • سونا 1200روپے مہنگا، قیمت فی تولہ 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے ہوگئی
  • کراچی فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کا راز، متاثرہ خاندان پر ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا قرض تھا