data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251213-05-17

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ہم دشمن کو چھپ کر نہیں للکار کر مارتے ہیں: چیف آف ڈیفنس فورسز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کو دہشت گردی کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دشمن کو چھپ کر نہیں بلکہ للکار کر مارتے ہیں۔

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست طیبہ اور ریاست پاکستان کا آپس میں ایک گہرا تعلق ہے اور دفاعی معاہدہ تاریخی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظین حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا ہے، جس قوم نے علم اور قلم کو چھوڑا تو انتشار اور فساد الارض نے وہاں جگہ لی۔

ان کاکہنا تھا کہ عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں، محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے، دہشت گردی پاکستان کا نہیں ہندوستان کا وطیرہ ہے، ہم دشمن کو چھپ کر نہیں للکار کر مارتے ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم نہیں دے سکتا، معرکہ حق میں اللّٰہ کی نصرت سے کامیابی ملی۔علما قوم کو متحد رکھیں اور قوم کی نظر میں وسعت پیدا کریں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 5 اہلکار زخمی
  • بلوچستان :غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے پرہزاروں ملزمان گرفتار
  • ڈیلر مارجن میں اضافے کا مطالبہ مسترد: پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی
  • حیدرآباد: مہنگائی اوربے روزگاری میں پسی عوام کو زندہ دفن کرنے کیلیے انتظامیہ کی جانب سے غیرقانونی تجاوزات کے نام پر غریبوں کے جینے کا آخری سہارا بھی چھینا جارہاہے
  • زاہدان میں پاسداران انقلاب کے قافلے پر حملہ، 3 اہلکار ہلاک
  • ڈیفنس میں کم عمر نوجوان نے ٹریفک پولیس کی دوڑیں لگوادیں
  • ہم دشمن کو چھپ کر نہیں للکار کر مارتے ہیں: چیف آف ڈیفنس فورسز
  • قنبرعلی خان،پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو اور شہید پولیس اہلکار
  • تحریک نمائندگی عوام کے اراکین 27ویں آئینی ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کررہے ہیں دوسری جانب پولیس اہلکار کسی ناگہانی واقعے سے بچنے کے لیے الرٹ کھڑے ہیں