ٹنڈو جام گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول میں طلبہ میں گرم جیکٹس کی تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ٹنڈوجام کے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حاجی محم اسماعیل لاکھوں میں سردی سے بچاو کے لیے بچوں میں گرم جیکٹس تقسیم تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام کے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حاجی محمد اسماعیل لاکھو میں سردیوں کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ کی سہولت اور فلاح کے لیے گرم جیکٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی اس تقریب میں ہیڈماسٹر محمد اختر آرائیںاساتذہ جان محمد لاکو، امجد علی تھیہم اور نظیر اوڈو نے شریک ہو کر تمام بچوں میں جیکٹس تقسیم کیںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈماسٹر محمد اختر آرائیں نے بتایا کہ اسکول انتظامیہ ہمیشہ کوشش کرتی رہی ہے کہ بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی بنیادی ضروریات کا بھی خیال رکھا جائے انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں تمام بچوں کو مفت یونیفارم فراہم کیے گئے تھے، اور اب سردی سے بچاؤ کے لیے تمام طلبہ میں گرم جیکٹس تقسیم کی گئی ہیں، تاکہ بچے سخت موسم کے اثر سے محفوظ رہ کر اپنی تعلیم جاری رکھ سکیںانہوں نے مزید کہا کہ ایسے فلاحی اقدامات والدین کا اعتماد بڑھاتے ہیں اور بچوں کی اسکول سے وابستگی کو مزید مضبوط بناتے ہیں جیکٹس ملنے پر طلبہ نے خوشی کا اظہار کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جیکٹس تقسیم گرم جیکٹس
پڑھیں:
ٹنڈو جام،سینٹرل وینٹری ریسرچ لیبارٹری میں بے ضابطگی کا انکشاف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)ٹنڈو جام میں قائم صوبہ سندھ کی واحد سینٹرل ویٹرنری ریسرچ اینڈ ڈائگنوسٹک لیبارٹری میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے، جہاں صرف 35 جانوروں کے لیے 9 لاکھ روپے کا نمک منگوانے کا انکشاف سامنے آیا ہیاتنی بڑی تعداد میں نمک بھی اپنیبھائی کی کمپنی سے منگوایا گیا تفصیلات کے مطابق ٹندڈوجام سندھ کی واحد اور مرکزی ویٹرنری ریسرچ اینڈ ڈائگنوسٹک لیبارٹری کے متعلق اتنہائی اہم زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے ادارے میں موجود صرف 35جانوروں کی خوراک میں نمک شامل کرکے کھلانے کے لیے 9 لاکھ روپے کا نمک منگوایا جو گائے، بکریوں اور بھیڑوں کو خوراک میں ملاکر انھیں کھلایا جائے گا زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کا نمک حیدرآباد کے ایک مخصوص وینڈر سے خریدا گیا جب کہ اس خریداری کا آرڈر سی وی ڈی ایل کے ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کیا گیامزید انکشاف ہوا ہے کہ 9 لاکھ روپے مالیت کے نمک کی سپلائی کا ٹھیکہ ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے بھائی کی کمپنی سویرہ انٹرپرائزز کو دیا گیا دلچسپ بات یہ ہے کہ جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے عملے نے بتایا کہ اتنی بڑی مقدار میں نمک جانوروں کو کھلانے کے بارے میں انہیں کوئی معلومات نہیں کہ اتنی بڑی تعداد میں نمک کیوں منگوایا گیا ہے ادارے کیایگزیکٹو ڈائریکٹر رفیق میمن نے کہا کہ لیبارٹری میں گائے، بکریوں اور بھیڑوں سمیت مجموعی طور پر 30 سے 35 جانوروں پر تحقیق کی جاتی ہے