جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹائون میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن کا کہنا تھا کہ سیدہ کائناتؑ کی پاکیزہ زندگی استقامت، ایثار اور خشیتِ الٰہی کا درس دیتی ہے،آپؑ اہلِ بیت اطہار کی برکتوں کی تکمیل اور نسبتِ مصطفیٰ ﷺ کی عظیم ترین آئینہ دار ہیں، فرشتے آپؑ کے زہد و تقویٰ پر ناز کرتے ہیں اور آپؑ کی پاکیزہ زندگی امت کو ایمان، استقامت، ایثار اور خشیتِ الٰہی کا عملی درس دیتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب ناظمِ اعلیٰ تحریکِ منہاج القرآن علامہ محمد ادریس رانا نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدۂ کائنات حضرت فاطمۃ الزہراؑ سلام اللہ علیہا کا مقام پوری کائنات میں بے مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی ذات مبارکہ طہارت، عصمت، حیاء، زہد، عبادت، حلم اور ایثار کا کامل نمونہ ہے، آپؑ اہلِ بیت اطہار کی برکتوں کی تکمیل اور نسبتِ مصطفیٰ ﷺ کی عظیم ترین آئینہ دار ہیں، فرشتے آپؑ کے زہد و تقویٰ پر ناز کرتے ہیں اور آپؑ کی پاکیزہ زندگی امت کو ایمان، استقامت، ایثار اور خشیتِ الٰہی کا عملی درس دیتی ہے۔

علامہ ادریس رانا نے کہا کہ سیدہ کائنات سراپا تقویٰ،حیا،نیکی اور اخلاص کی اعلیٰ مثال ہیں، آپؑ کی شخصیت نہ صرف اہل ایمان کیلئے رہنمائی کا ذریعہ ہے، بلکہ رسول اکرم ﷺ کی بے پناہ محبت کی بھی مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ فاطمۃ الزہراءؑ کی رفعتِ شان محض الفاظ میں بیان نہیں ہو سکتی؛ آپؑ کی مقدس ہستی ایمان، اخلاق اور روحانیت کی راہوں کو روشن کرنیوالا دائمی نور ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزِ محشر اللہ ربّ العزت سیدہ فاطمۃ الزہراءؑ کو وہ عظیم اعزاز عطا فرمائے گا جو کسی اور کو نصیب نہیں ہوا۔ علامہ ادریس رانا نے حدیثِ مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قیامت کے دن ایک ندا بلند ہوگی:“اے اہلِ محشر! اپنی نگاہیں نیچی کر لو، فاطمۃ الزہراء بنتِ محمد ﷺ تشریف لا رہی ہیں۔” انہوں نے کہا کہ یہ اعلان سیدۃ النساء العالمینؑ کے غیر معمولی مقام کی علامت ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ فاطمۃ الزہراء کہا کہ سیدہ سیدہ فاطمۃ

پڑھیں:

علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی

ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ اور اتحاد امت فورم کے رہنما علامہ سید جواد نقوی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت و تسلیت، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ علامہ سید جواد نقوی نے علامہ سید ساجد علی نقوی کیساتھ 13 جون کو مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ کے حوالے سے بھی  گفتگو کی۔ ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی