مقررین نے دختر رسول ﷺ سیدہ طاہرہ صدیقہ خاتون جنت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی و سیرت کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔ مشہور و معروف شعراء، منقبت خواں، ثاقب رضا ثاقب، سید ناصر آغا، منصور حسین وارث، سید رضی زیدی، اسد لاکھانی، شیراز زیدی، علی رضا جعفری، محمد تقی ایڈوکیٹ، عدنان سیفی نے بارگاہ سیدہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں شدت پسند اور انتہاپسند گروہوں کی سرگرمیوں میں حالیہ اضافہ باعثِ تشویش ہے، ایسے عناصر نہ صرف قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں بلکہ مسلمانوں کے اتحاد اور امن کو بھی شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مولانا شبیہ حیدر زیدی، مولانا نشان حیدر، مولانا مرزا حبیب طاہر، ناصر الحسینی نے دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کی جانب سے ہفتہ وار دعائیہ اجتماعی و جشن میلاد سے اپنے مشترکہ خطاب میں کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ریاستی ادارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ان شدت پسند گروہوں کے خلاف مؤثر حکمتِ عملی اپنائیں تاکہ ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔ اجتماعی دعائے توسل، تلاوت قرآن و حدیث کساء اور جشن ولادت باسعادت حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے نورانی محفل میلاد شاہ خراسان روڈ نمائش پر منعقد کی گئی جس میں تلاوت کی سعادت مولانا نشان حیدر ساجدی نے حاصل کی۔ بعد از دعا محفل میلاد کا انعقاد میں مومنین و مومنات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مقررین نے دختر رسول ﷺ سیدہ طاہرہ صدیقہ خاتون جنت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی و سیرت کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔ مشہور و معروف شعراء، منقبت خواں، ثاقب رضا ثاقب، سید ناصر آغا، منصور حسین وارث، سید رضی زیدی، اسد لاکھانی، شیراز زیدی، علی رضا جعفری، محمد تقی ایڈوکیٹ، عدنان سیفی نے بارگاہ سیدہ میں  نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ علمائے کرام نے پاکستان کی سر زمین میں تکفیری دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اہلبیت اطہار کرام بالخصوص امام زمانہ علیہ السلام کی شان میں گستاخی اور ملت جعفریہ کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے کی بھرپور مذمت کی  اور حکومت سے ان تکفیری عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر شہدائے ملت جعفریہ پاکستان کی بلندیء درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور ملک خداد پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئیں۔ میلاد کے اختتام پر کیک تقسیم کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے

سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ 

شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے  نفسیاتی  اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو  تنخواہ  ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی  سارے بجٹ کو  ہلا دیتی ہے ۔  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور  دیگر  اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔  حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔ 
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ