سیدہ کائناتؓ امتِ مسلمہ کی خواتین کیلئے کامل رول ماڈل ہیں، لبنیٰ مشتاق
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سیدہ کائناتؑ کے یومِ ولادت کی مناسبت سے لاہور میں منعقدہ تقریب سے مقررین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیدہ فاطمۃ الزہراہؑ وہ خوش نصیب ہستی ہیں، جنہیں تاجدارِ کائنات کی والہانہ محبت نصیب ہوئی، سیدہ کائناتؑ علم و عمل اور پاسداری شریعت میں بھی منفرد مقام رکھتی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہراہ سلام اللہ علیہا کے یومِ ولادت کی مناسبت سے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ایک روح پرور تقریب کااہتمام کیا گیا۔جس میں حضور نبی اکرم ﷺ کی لخت جگر سیدہ فاطمۃ الزہراؑ کی سیرت پاک، کردار اور عظیم اوصاف پر روشنی ڈالی گئی۔ خواتین مقررین نے قرآن و حدیث کی روشنی میں سیدہ کائناتؑ کی عظمت، ان کی عبادت گزاری، تقویٰ، حلم، ایثار کو نہایت عقیدت و احترام کیساتھ خراج تحسین پیش کیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی ہیڈ کوآرڈنیشن کونسل لبنیٰ مشتاق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہراؑ امتِ مسلمہ کی خواتین کیلئے کامل رول ماڈل ہیں۔ سیدہ کائناتؑ کی سیرت طیبہ، پاکیزہ کردار، اعلیٰ اخلاق ہر مسلمان عورت کیلئے کامل نمونہ عمل ہے۔ آپؑ نے نہ صرف گھریلو اور سماجی ذمہ داریوں میں بے مثال کردار پیش کیا بلکہ عبادت، تقویٰ، حلم، صبر اور اخلاق کے ہر پہلو میں اعلیٰ ترین عملی نمونہ فراہم کیا۔
انہوں ںے کہا کہ سیدہ فاطمہ الزہراؑ کا کردار آج کی مسلمان خواتین کو یہ رہنمائی دیتا ہے کہ علم، وقار، سادگی، ایثار اور اصول پسندی کیساتھ دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے، حضرت فاطمۃ الزہراؑ کا علمِ حدیث، سیرتِ نبویؐ کے فروغ اور اہلِبیت اطہارؑ کی علمی و روحانی وراثت کی حفاظت میں اہم کردار تاریخ کا روشن باب ہے۔ آپؑ ان خوش نصیب ہستیوں میں شامل ہیں جنہیں تاجدارِ کائنات حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خصوصی، بے مثال اور والہانہ محبت نصیب ہوئی، رسول کریمؐ نے فرمایا ’’فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے‘‘۔
ممبر کوآرڈنیشن کونسل عائشہ مبشر نے کہاکہ اللہ ربّ العزت نے سیدہ فاطمۃ الزہراؑ کو سیدہ نساء العالمین کے تاج سے سرفراز کیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپؑ کو جنتی خواتین کی سردار قرار دیا۔ آپؑ کی سیرت ہر دور کی خواتین اور خاندانوں کیلئے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلم خاندان حضرت فاطمۃ الزہراؑ کے طرزِ حیات، تربیت کے اصول، سادگی، وقار اور اخلاق کو اپنالیں تو گھروں میں محبت، استحکام، باہمی احترام اور روحانی سکون کی فضائیں قائم ہو جائے گی۔ ممبر کوآرڈنیشن کونسل حافظہ سحر عنبرین نے کہا کہ حضرت فاطمۃ الزہراہؓ کی سیرت کا پیغام آج کے دور میں مزید اہم ہے، کیونکہ معاشرہ مادیت، بے راہ روی اور اخلاقی زوال کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہراؑ کا اصل پیغام یہ ہے کہ انسان اپنے کردار سے حق و خیر کو فروغ دے، ظلم کے مقابلے میں صبر و استقامت اختیار کرے اور اخلاقِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائے۔
تقریب میں عائشہ مبشر، اقرا مبین، راضیہ غنی، حنا فاطمہ، عائشہ بتول و دیگر خواتین رہنمائوں نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا۔ شرکا ئے تقریب نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اُمّتِ مسلمہ کو سیدہ فاطمۃ الزہراؑ کی سیرت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے گھروں، معاشرے اور نوجوان نسل میں ان کی تعلیمات کے فیوض عام فرمائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیدہ فاطمۃ الزہرا حضرت فاطمۃ الزہرا سیدہ کائنات کائنات حضرت اور اخلاق کی سیرت کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔