جنرل فیض حمید کو سزا آئین سے انحراف کرنے والوں کیلئے عبرت ہے، لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
لاہور:
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جنرل فیض حمید کو آرمی کورٹ سے سزا آئین سے انحراف کرنے والوں کیلئے عبرت ہے۔
اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایوب خان، یحییٰ خان، ضیا الحق، پرویز مشرف آئین کے باغی تھے جو تاریخ میں نشان عبرت بن گئے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ فوج کیلئے باعزت باوقار راستہ آئین کی پابندی ہے، محلاتی سازشوں میں شریک لوگ شب خون مارتے ہیں جس سے نقصان ملک و ملت کا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان طالبان قیادت تسلیم کرے پاکستان ہی ان کا بااعتماد دوست ہے، بنگلہ دیش کے عام انتخابات وہاں کیلئے نئی تاریخ رقم کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ نے کہا
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔