کہوٹہ میں مسافر وین ڈرائیور کی غفلت سے دریا میں جاگری، 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
کہوٹہ میں مسافر وین ڈرائیور کی غفلت سے دریا میں جاگری، 3 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز
راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے علاقے آزاد پتن کے قریب مسافر وین کے دریا میں گرگئی۔ ٹریفک حادثہ ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے نتیجے میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق ڈرائیور محمد ادریس کے خلاف غفلت لاپروائی و تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں اے ایس آئی وقاص اسلم کی مدعیت میں 322 ،379اور 337جی تعزیرات پاکستان کے تحت درج کیاگیا۔
وقاص اسلم اے ایس آئی کا کہنا تھا کہ آزاد پتن پکٹ پر دیگر عملے کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود تھا۔ مسافر وین جسکو ادریس چلا رھا تھا، تیز رفتاری سے آزاد پتن کی جانب سے آئی۔
تیز رفتاری کے باعث گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریا میں جاگری ۔ موقع پر پنچکر امدادی کاروائیاں شروع کرکے باسط شاہ ،محمد لیاقت ،ظفراقبال اور سجاد شاہ کو زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا ۔
جبکہ 60 سالہ مسماتہ فاطمہ، انکا 50 سالہ بیٹا پروفیسر نعیم اور مسافر عدیل کی نعشیں ریسکیو 1122 نے دریا سے نکالیں ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں ڈیجیٹل امتحانی اصلاحات کا آغاز پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں ڈیجیٹل امتحانی اصلاحات کا آغاز اللہ تعالیٰ نے ہماری افواج کو محافظ حرمین شریفین ہونے کا شرف عطا فرمایا ہے، سربراہ جامعۃ الرشید عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے: سہیل آفریدی امریکا چاہتا ہے یوکرین ڈونباس شہر سے دستبردار ہوجائے، زیلنسکی کا بڑا انکشاف عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے زور ڈالے، وزیراعظم شہباز شریف سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے آنے والا راولپنڈی کا رہائشی چل بساCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
جیکب آباد،روڈ پرناکہ لگاکر مسلح افراد کی لوٹ مار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251210-11-3
جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں روڈ پر ناکہ لگا کر مسلح افراد کی لوٹ مار ،بیوپاری ،مسافر سے نقدی موبائل فون چھین لئے گئے۔ جیکب آباد کے باہو کھوسو تھانہ کی حدودگودو نہر کے قریب ایک درجن مسلح افراد نے رود پر ناکہ لگا کر آنے جانے والوں سے لوٹمار کی مسافر ظہور احمد سندرانی سے پچاس ہزار نقدی موبائل فون ،مویشی کے بیوپاری شبیر مرہیٹو سے ڈیڑھ لاکھ اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ،جیکب آباد کی شاہرائوں پر ڈاکوئوں کا راج قائم ہو گیا ہے جس کے باعث شہری خوف کا شکار ہیں اور پولیس غائب ہے شہریوں نے حکومت سندھ سے ضلع جیکب آباد میں بے امنی کا نوٹس لیکر امن بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔