ڈاکٹر وردہ قتل کیس: ملزمان کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
---فائل فوٹو
انسدادِ دہشت گردی ایبٹ آباد کی عدالت نے ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں گرفتار 4 ملزمان کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
پولیس نے ملزمان کو تین روز کے ریمانڈ کے بعد آج عدالت میں پیش کیا تھا۔
پولیس نے عدالت سے 20 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر وردہ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ جے آئی ٹی 5 دنوں میں ڈاکٹر وردہ قتل کیس سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی۔
ایبٹ آباد میں قتل کی گئی ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔
ایبٹ آباد میں قتل کی گئی ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت گلا دبانے اور دم گھٹنے سے ہوئی، مقتولہ کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر وردہ کے دائیں کندھے، دائیں بازو اور دائیں ہتھیلی پر خراشیں پائی گئی ہیں، مقتولہ کی آنکھوں پر سوجن اور ناک سے خون بہنے کے شواہد بھی ملے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر وردہ قتل کیس
پڑھیں:
یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی 10 روزہ راہداری ضمانت منظور
اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی 10 دن کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی جس دوران رجب بٹ اور ندیم نانی والا عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت درخواست گزارکے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کراچی میں بھی مقدمہ ہے لہٰذا 15 روز کی راہداری ضمانت دی جائے۔وکیل درخواست گزار کے مؤقف پر جسٹس انعام منہاس نے کہا کہ 10 دن کی حفاظتی ضمانت دے رہے ہیں، متعلقہ عدالت سے رجوع کرلیں۔بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں کو 10 دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے راہداری ضمانت منظور کرلی۔یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف گیمبلنگ ایپ کی تشہیر پر سائبر کرائم کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نےگزشتہ روزپاکستان پہنچنے پر رجب بٹ کو ائیرپورٹ سے گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔گزشتہ روز برطانیہ کی جانب سے ملک بدر کیے جانے کے بعد پاکستانی یوٹیوبر پاکستان پہنچ چکے ہیں، رجب بٹ کو ویزا منسوخی کی بنا پر برطانیہ سے ملک بدر کیا گیا۔