خیرپور کالج آف ایگریکلچر مینجمنٹ سائنسز میں سندھ کلچر ڈے منایاگیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیرپور(جسارت نیوز ) خیرپور کالج آف ایگریکلچر اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں سندھ کلچرل ڈے نہایت شاندار، باوقار اور ثقافتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی بھرپور شرکت نے پروگرام کو ایک منفرد اور یادگار ثقافتی جشن میں تبدیل کر دیا، جس میں سندھ کی تاریخ، روایت، ادب اور تہذیبی اقدار کو خوبصورتی سے اْجاگر کیا گیا تقریب کا آغاز طلبہ کی جانب سے پیش کیے گئے رنگا رنگ ٹیبلوز سے ہوا، جن میں سندھ کی روایتی پوشاک، لوک ورثہ، مہمان نوازی، معاشرتی اقدار اور صدیوں پر محیط تہذیبی جمالیات کو دلکش انداز میں پیش کیا گیا۔ ان ٹیبلوز نے حاضرین سے زبردست داد حاصل کی اور سندھ کی ثقافتی گہرائی کو عملی صورت میں نمایاں کر دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ طلبہ نے شاہ عبداللطیف بھٹائی، شیخ ایاز اور دیگر معروف سندھِی شاعروں کا کلام بھی پیش کیا، جس نے تقریب کو فکری اور ادبی اعتبار سے مزید سنوار دیا۔ ان اشعار میں امن، محبت، رواداری اور انسان دوستی کا مضبوط پیغام شامل تھا پرنسپل خیرپور کالج آف ایگریکلچر اینڈ مینجمنٹ سائنسز، ڈاکٹر سید علی رضا شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ کلچرل ڈے ہماری قومی شناخت، تہذیبی عظمت اور روایات کے تسلسل کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان جب اپنی تہذیب اور زبان سے وابستہ رہتے ہیں تو علمی، ثقافتی اور سماجی ترقی کے نئے دروازے کھلتے ہیں۔ ڈاکٹر شاہ نے طلبہ کی محنت، نظم و ضبط اور شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام تعلیم اور ثقافت کے رشتے کو مزید مضبوط کرتے ہیں ڈاکٹر حافظ الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم نہ صرف پیشہ ورانہ کامیابی بلکہ تہذیبی شعور اور سماجی شناخت کو بھی مضبوط کرتی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
ثقافتی دن پر گورنمنٹ پرائمری اسکول حاجی محمد اسماعیل لاکھو میں تقریب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)سندھ کے ثقافتی دن کے سلسلے میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حاجی محمد اسماعیل لاکھو میں تقریب منعقد کی گئی سندھ صوفیوں اور محبت کرنے والوں کی سرزمین ہے ۔ تفصیلات کے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حاجی اسماعیل لاکھو میں سندھ کلچر ڈے منایا گیا جس میں طلبا نے روایتی سندھی لباس اجرک اور ٹوپی پہن کر صوبے کی ثقافت کو بھرپور انداز میں پیش کیابچوں نے سندھی گیتوں پر رقص اور ٹیبلوز پیش کئے۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر محمد اختر آرائیں، جان محمد لاکھو، امجد علی تھیم، جاذب حسین، نذیر اوڈھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی تہذیب صدیوں پرانی محبت، بھائی چارے اور امن کی علامت ہے اور ثقافتی دن منانے سے نئی نسل اپنی روایات اور قدیم ثقافت سے جڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں طلبا میں نہ صرف اعتماد بڑھاتی ہیں بلکہ انہیں اپنی پہچان اور ورثے پر فخر کرنا بھی سکھاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے جس نے ہمیشہ امن پیار محبت کا درس دیا ہے اور آج ہمیں بھی یہ عہد کرنا ہے ہم آپس میں محبت بھائی چارے سے زندگی بسر کریں گے اور اپنے بچوں کو لازمی تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں میں بچیوں کو بھی لازمی تعلیم دلائیں ایک بچی کی تعلیم سے بہتر معاشرہ ترتیب دیا جاتا ہے۔