لاہور: جوئے کے خاتمے کیلئے کارروائیاں، رواں سال 3607 قمار باز گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
---فائل فوٹو
جوئے کے خاتمے کے لیے پنجاب پولیس کی جانب سے کی گئی متعدد کارروائیوں کے دوران رواں سال 3 ہزار 607 قمار بازوں کو گرفتار کیا گیا۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور شہر کے مختلف تھانوں میں 908 مقدمات درج جبکہ گرفتار ملزمان سے ایک کروڑ 72 لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی۔
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کے دفتر (سی سی پی او) کا کہنا ہے کہ آن لائن جوئے کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔