لاہور سے گرفتار 7 بھارتی ایجنٹس میں سے ایک پولیس اہلکار نکلا
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک) گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے دہشت گردوں میں سے ایک دہشت گرد پولیس اہلکار نکلا ، سرفراز انویسٹی گیشن ونگ ہڈیارہ میں تعینات ہے، اس کے قبضہ سے ممنوعہ مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ کانسٹیبل سرفراز کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھجوا دیا گیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق لاہور سے اسپیشل آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے سات دہشت گردوں میں سے ایک پولیس اہلکار سرفراز ہے ۔ جو انویسٹیگیشن ونگ ہڈیارہ میں تعینات تھا ، ملزم سے ممنوعہ مواد بھی برآمد ہوا ۔ کانسٹیبل سرفراز دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث پایا گیا ، گرفتار ہونے والا پولیس اہلکار لاہور کے سرحدی علاقے برکی کا رہائشی ہے ۔
انویسٹیگیشن پولیس نے مسلسل غیر حاضری پر سرفراز کو معطل کیا اور پھر نوکری سے برخاست کردیا گیا ، سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھجوادیا ہے، محکمہ انسداد دہشت گردی نے لاہور ، فیصل آباد اور بہاولپور سے بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے سپانسرڈ بارہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، بھارتی سرپرستی یافتہ 12 دہشتگرد ہلاک
فائل فوٹوسیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی یافتہ 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، کسی بھی دیگر بھارتی سرپرست دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عزم استحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مہم جاری رہے گی تاکہ بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے قلات میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عزم استحکام کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کررہی ہیں، دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔