نئے سال کے موقع پر ملازمین کے لیے تعطیلات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی نے 2026 کے نئے سال کے موقع پر سرکاری اور پرائیوٹ ملازمین کے لیے تعطیلات اور ریموٹ ورک کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
سرکاری سرکلر کے مطابق جمعرات 1 جنوری 2026 کو ملازمین کو چھٹی ہوگی جبکہ جمعہ 2 جنوری کو وفاقی ملازمین کے لیے ریموٹ ورک کا دن ہوگا۔ تاہم وہ ملازمین جن کا کام دفتر میں حاضری کا متقاضی ہے انہیں معمول کے مطابق کام پر حاضر ہونا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ستمبر میں پاکستانیوں کے لیے 3 اکٹھی سرکاری چھٹیوں کا امکان
اتھارٹی نے کہا کہ یہ اقدام ملازمین کو کام اور ذاتی زندگی کے توازن کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوگا جبکہ سرکاری خدمات کے تسلسل کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
نئے سال کی تقریبات کے سلسلے میں ملک بھر میں شاندار آتشبازی اور ڈرون شوز کی تیاریاں جاری ہیں۔ راس الخیمہ میں 6 کلومیٹر طویل ساحل پر 15 منٹ کی آتشبازی ہوگی جس میں 2,300 سے زائد ڈرونز، لیزرز اور پائرو ٹیکنکس استعمال کیے جائیں گے۔ اس پروگرام کے دوران سب سے بڑی واحد آتشبازی کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے قیام کا بھی ہدف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اسکول کی چھٹیاں کب سے شروع ہو رہی ہیں؟
دبئی میں نئے سال کی شام کو گلوبل ولیج، اٹلانٹس دی پام اور بلیو واٹرز آئی لینڈ میں شاندار آتشبازی، ڈرون شوز، کنسرٹس اور بیچ پارٹیز منعقد کی جائیں گی جبکہ ابوظہبی میں شیخ زاید فیسٹیول کے تحت 62 منٹ کی طویل آتشبازی اور دنیا کی سب سے بڑی ڈرون پرفارمنس پیش کی جائے گی جس میں ثقافتی اور ورثہ کی سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی۔
اتھارٹی نے تمام اداروں سے ہدایت کی ہے کہ وہ اس شیڈول کے مطابق انتظامات یقینی بنائیں اور تعطیلات کے دوران خدمات کا تسلسل برقرار رکھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سرکاری چھٹیاں متحدہ عرب امارات متحدہ عرب امارات میں چھٹیاں نئے سال کی چھٹیاں نیا سال.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سرکاری چھٹیاں متحدہ عرب امارات متحدہ عرب امارات میں چھٹیاں نئے سال کی چھٹیاں نیا سال نئے سال کے لیے
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔