بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کی باکس آفس پر دھوم، 7 دنوں میں کتنے کروڑ کمائے؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
بالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم ’دھُرندھر‘ نے ریلیز کے صرف 7 دنوں میں باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ₹207.25 کروڑ کی کمائی کے ساتھ بڑی ہندی فلموں کی ڈومیسٹک لائف ٹائم کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
فلم 5 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی اور ابتدائی دنوں سے ہی ناظرین کے مثبت ردعمل اور سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ میکرز کے مطابق جمعرات کو فلم نے ₹29.
یہ بھی پڑھیں: دھُرندھر میں اکشے کھنہ کا کردار وائرل، ’انڈین بن کر فلاپ رہے پاکستانی کردار نے لیجنڈ بنادیا‘
دھُرندھر نے بڑی ہندی فلموں جیسے سکندر جس نے ₹109.83 کروڑ کمائے، راکی اور رانی کی پریم کہانی جو ₹153.55 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوئی اور ریڈ ۲ کی ₹173.05 کروڑ کی مجموعی کمائی کو عبور کر لیا ہے۔
فلمساز مدھور بھنڈارکر نے کہا کہ دھُرندھر کی شاندار کامیابی کے بعد ممبئی فلم انڈسٹری میں مضبوط مواد، متنوع کاسٹنگ اور معیار پر مبنی کہانیوں کے حوالے سے ایک بڑا پیراڈائم شفٹ آئے گا۔ یہ فلم ہندی سینما کے ڈائنامکس کو دوبارہ متعین کرے گی اور کہانی، ٹیلنٹ اور عزم کو نئے معیار تک لے جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فلم ’دھُرندھر‘ کے متنازع ڈائیلاگ پر چوہدری اسلم کی اہلیہ کا سخت ردعمل
فلم کی کاسٹ میں سنجے دت، رنویر سنگھ، ارجن رامپال اور اکشے کھنہ ہیں اور اس کی کہانی پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی، انڈین ایجنٹس اور کراچی کی مشہور زمانہ لیاری گینگ وار کے چند حقیقی کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کا دوسرا حصہ 19 مارچ 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اکشے کھنہ بالی ووڈ چوہدری اسلم دھُرندھر دھُرندھر ریلیز دھُرندھر کمائی رحمان ڈکیت رنویر سنگھ سنجے دت
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اکشے کھنہ بالی ووڈ چوہدری اسلم دھ رندھر ریلیز رحمان ڈکیت رنویر سنگھ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔