سندھ، پنجاب، کے پی کے مختلف علاقوں میں شدید دھند
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند ہے۔
حد نگاہ متاثر ہونے پر موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی، ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن مینار ، ایم تھری شرق پور سے فیض پور ، ایم فور شیر شاہ انٹرچینج سے شام کوٹ انٹرچینج، ایم فائیو ظاہر پیر سے شیر شاہ اور روہڑی سے پنو عاقل تک بند ہے۔
علاوہ ازیں پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی بدستور برقرار، کچھ دیر پہلے لاہور 500 ایئر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ پنجاب کا آلودہ ترین شہر تھا۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق گوجرانوالہ کا اے کیو آئی 429، رحیم یار خان کا 371 اور فیصل آباد کا 337 ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں پانچویں نمبر پر ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
(ویب ڈیسک)چترال، سوات، دیر، شانگلہ، بونیر اور ملاکنڈ کے نواحی علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے نکل آئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جس کی زیر زمین گہرائی 191 کلو میٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز افغانستان کوہ ہندوکش پہاڑی سلسلہ تھا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل