مرکزی مسلم لیگ کی مختلف یوسیز میں انٹر اپارٹی الیکشن کی تیاریاں عروج پر
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد کی جانب سے ضلع حیدرآباد کی مختلف یوسیز پہ انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں،مدمقابل امیدوار زیادہ سے زیادہ ووٹوں کے حصول کیلئے کارکنان کے دروازوں پر پہنچ چکے ہیں، جیسے جیسے پولنگ کا دن قریب آرہا ہے ویسے ویسے منتخب امیدوار رابطہ مہم، کارنر میٹنگ اور برادریوں کے سربراہوں سے ملاقاتوں کے ذریعے انتخابی مہم میں دن رات مصروف ہوگئے ہیں، ووٹوں کے حصول کے لیے یوسیز کے منتخب امیدواران نے سرگرم کارکنان کے گھروں اور بیٹھکوں میں ڈیرے جما دیئے، گھر گھر، گلی گلی کارکنان اپنے امیدواران کو جتوانے کیلئے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں، گلیوں، محلوں میں جوش و خروش کے ساتھ انتخابی مہم جاری۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد ڈویژن کے صدر عقیل احمد چیف الیکشن کمشنر ((انٹرا پارٹی الیکشن) عمرفاروق خانزادہ کی زیر صدارت مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد کے سیکریٹریٹ میں علاقائی ذمے داران کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام منتخب امیدواران اور یوسیز کے نمائندے اور شعبہ جاتی ذمے داران کے ساتھ ضلعی تنظیمی باڈی کے رہنماں نے بھی شرکت کی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مرکزی مسلم لیگ
پڑھیں:
پورا ریکارڈ چوری ہونے کاموقف جھوٹا ہے کے ایم سی یونائیٹڈ ورکرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے۔ایم۔سی (KMC) یونائیٹڈ ورکرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، اسکیم41،33، گلشن کنیز فاطمہ جھوٹے الزامات کی بنیاد پر سوسائٹی ریکارڈ چوری قرار دے کر عدالت سے ناظِر کو عدالتی نگراں مقرر کیاہے۔ منتخب مینجمنٹ کا شدید احتجاجKMC یونائیٹڈ ورکرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی منتخب منیجنگ کمیٹی نے ایک وضاحتی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ Society Suit No. 7084 of 2025 میں چند افراد نے جھوٹا اور غلط بیانی پر مبنی دعویٰ دائر کر کے یہ مؤقف اختیار کیا کہ سوسائٹی کا پورا ریکارڈ چوری ہو چکا ہے، جس کی بنیاد پر Vth سینئر سول جج / اسپیشل کوآپریٹیو کورٹ سوسائٹیز، کراچی ویسٹ نے 08-12-2025 کے عبوری حکم میں عدالت کے اِنچارج ناظِر کو سوسائٹی کے دفتر، ریکارڈ اور انتظامی معاملات پر عدالتی نگران مقرر کر دیا۔ مینجمنٹ کے مطابق یہ حکم بظاہر یک طرفہ (exparte) طور پر اس مرحلے پر پاس ہوا جب سوسائٹی مینجمنٹ کو تفصیلی طور پر سنے بغیر ریکارڈ چوری کا تاثر دیا گیا حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ سوسائٹی کا اصل، فزیکل اور ڈیجیٹل ریکارڈ کمیٹی کی تحویل میں محفوظ اور مرتب حالت میں موجود ہے۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ موجودہ منتخب کمیٹی 50 سال بعد جمہوری ووٹ کے ذریعے وجود میں آئی ہے اور کمیٹی نے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ریکارڈ روم کی ترتیب نو، فائلوں کی انوینٹری، ڈیجیٹل اسکیننگ اور ریکارڈ کے حفاظتی اقدامات شروع کر رکھے تھے تاکہ ماضی کے ادوار میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا ازالہ ہو سکے اور الاٹیز کو شفاف معلومات فراہم کی جا سکیں۔ ایسے میں مخالف گروہ کی جانب سے جعلی اور من گھڑت الزامات کے ساتھ عدالت سے رجوع کر کے ناصرف سوسائٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا بلکہ الاٹیز کے ذہنوں میں بھی بلاوجہ خوف اور ابہام پیدا کیا گیا جو کہ سوسائٹی کے اجتماعی مفاد کے خلاف ہے۔ منتخب مینجمنٹ کمیٹی نے واضح کیا کہ وہ عدالت عالیہ اور متعلقہ فورمز پر مکمل قانونی راستہ اختیار کر رہی ہے جہاں حقائق، دستاویزی ثبوت اور ریکارڈ کی موجودہ حالت پیش کی جائے گی تاکہ عدالت کو اصل صورتِ حال سے آگاہ کیا جا سکے اور ناظِر کی بطور عدالتی نگراں تقرری سے متعلق عبوری حکم کو منسوخ یا محدود کرایا جا سکے جبکہ سوسائٹی کے روزمرہ انتظامی امور دستور اور سندھ کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ و رولز کے مطابق منتخب نمائندوں کے ذریعے ہی انجام پائیں۔ کمیٹی نے تمام الاٹیز، شہریوں اور سرکاری اداروں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہوں یا یک طرفہ بیانیے پر یقین نہ کریں اور صرف مستند عدالتی و سرکاری دستاویزات کو بنیاد بنائیں، کیونکہ منتخب مینجمنٹ سوسائٹی کے ہر رکن کے ریکارڈ اور حقوق کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔