کراچی کے بعد ایک اور شہر میں ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ای چالان سے متعلق ڈی آئی جی حیدرآباد اور کمشنر حیدرآباد نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد سمیت ڈویژن کے تین اضلاع میں ای چالان شروع کررہے ہیں۔طارق دھاریجو نے کہا کہ پہلے مرحلے میں حیدرآباد کی مختلف شاہراہوں پر 72 کیمرے لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آٹوبھان روڈ، جامشورو روڈ، وادھو روڈ اور قاسم آباد میں ای چالان شرعع ہوگا، شہر میں تین شاہراہوں پر تین نئے سگنلز بھی لگا رہے ہیں۔ کراچی ایک ماہ کے دوران 93 ہزار سے زائد کے ای چالان، کروڑوں کے جرمانے واضح رہے کہ نومبر میں کراچی میں ٹریفک پولیس نے شہر میں ایک ماہ کے دوران کیے گئے ای چالانز کی تفصیلی رپورٹ جاری کی تھی، جس میں بتایا گیا تھا گزشتہ ماہ مجموعی طور پر تیرا نوے ہزار سے زائد ای چالان جاری کیے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سب سے زیادہ خلاف ورزیاں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی تھیں۔ اس خلاف ورزی پر 57 ہزار 541 ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گئی اور مجموعی طور پر 57 کروڑ 54 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں ای
پڑھیں:
ٹریفک پولیس نے شہر میںخوف کی فضا پیداکردی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251210-11-8
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ ،جنرل سیکرٹری یاسرکھاراایڈووکیٹ نے کہاہے کہ ٹریفک پولیس نے شہر میںخوف کی فضا پیداکردی ہے ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کئے گئے بھاری جرمانوں کی پالیسی عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے۔ ٹریفک نظام کی بہتری کے نام پر عوام پر دہشت مسلط کی جا رہی ہے۔ حکومت کا مقصد ٹریفک اصلاحات نہیں بلکہ خزانے بھرنا ہے،۔ ٹریفک وارڈنزسارادن ناکے لگا کر عوام کو ہراساں کررہے ہیں،ٹریفک وارڈنزکو جرمانے پورے کرنے کا ٹارگٹ دینا قانون کو کاروبار بنا دینے کے مترادف ہے۔ہراہلکار کوروازانہ تیس چالان کا ٹارگٹ دیناصوبائی حکومت کی عوام دشمنی ہے۔انہوںنے کہاکہ شہریوںکی طرف سے ٹریفک قوانین کی پابندی اور نظم و ضبط ضروری ہے مگر سزا کا بوجھ عوام کی قوتِ خرید کے مطابق ہونا چاہیے تاکہ عوام کے مسائل میںاضافہ نہ ہو۔موجودہ معاشی حالات میں اس قدر بھاری چالان عوامی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک اہلکاروںنے سارا دن شہر میں چلنے والی بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کی بجائے سارا زور صوبائی حکومت طرف سے ملنے والے مطلوبہ ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے شہریوں کے بلاوجہ چالان کرنے شروع کر رکھے ہیں۔ پنجاب حکومت نے اپنے خسارے کا سارا بوجھ شہریوں پر ڈال دیا ہے جس کے نتیجہ میں ہر چوک میں کھڑے وارڈنز ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے چالان پر چالان کئے جا رہے ہیں۔ انہوںنے صوبائی حکومت سے مجوزہ جرمانوںکی شرح واپس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے ٹریفک آگاہی مہمات کو فروغ دیا جائے تاکہ جرمانوں کے بجائے عوامی شعور کے ذریعے بہتری لائی جا سکے۔