WE News:
2025-12-05@05:19:19 GMT

حکومت نان پی ٹی اے فونز پر 4 قسم کے کونسے ٹیکس وصول کر رہی ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT

حکومت نان پی ٹی اے فونز پر 4 قسم کے کونسے ٹیکس وصول کر رہی ہے؟

حکومت نے بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والے نئے اور استعمال شدہ موبائل فونز پر عائد کیے جانے والے ٹیکس اور ڈیوٹی کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں دی گئی بریفنگ کے مطابق، موبائل فون کی قیمت کے مطابق کسٹم ڈیوٹی، موبائل لیوی، ریگولیٹری ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس الگ الگ شرح پر وصول کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آنے والے اوورسیز پاکستانی اپنا فون بغیر ٹیکس ادا کیے کیسے رجسٹر کروا سکتے ہیں؟

ایف بی آر کے مطابق موبائل فون کی اصل قیمت کا تعین متعلقہ ویلیوایشن رولنگ کے تحت کیا جاتا ہے، اگر کسی ماڈل کی ویلیوایشن دستیاب نہ ہو تو گزشتہ 90 دنوں کے درآمدی ڈیٹا کی بنیاد پر قیمت مقرر کی جاتی ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق اگر کسی موبائل فون کی قیمت 30 امریکی ڈالر تک ہو تو اس پر 100 روپے موبائل لیوی، 300 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 70 روپے ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔

اسی طرح 30 سے 100 ڈالر مالیت والے موبائل فونز پر 200 روپے موبائل لیوی، 3000 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 930 روپے ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔

100 سے 200 امریکی ڈالر کی رینج والے موبائل فونز پر 600 روپے موبائل لیوی، 7500 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 970 روپے ودہولڈنگ ٹیکس، 200 سے 350 ڈالر مالیت کے فونز پر 1800 روپے موبائل لیوی، 11 ہزار روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 5 ہزار روپے ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: ‘نان پی ٹی اے موبائل فون میں ایس کام کی سم استعمال کرنی ہے تو سال کے 5 ہزار دینے ہوں گے’

اسی طرح 350 سے 500 ڈالر مالیت والے موبائل فونز پر 4000 روپے موبائل لیوی، 15 ہزار روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 5 ہزار روپے ودہولڈنگ ٹیکس چارج کیا جاتا ہے۔

جبکہ 500 ڈالر سے زائد قیمت کے موبائل فونز کے لیے ٹیکس کی شرح سب سے زیادہ ہے، جن پر 8000 روپے موبائل لیوی اور اگر قیمت 700 ڈالر سے اوپر ہو تو یہ لیوی 16000 روپے ہو جاتی ہے، اس کے علاوہ 22 ہزار روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 25 فیصد سیلز ٹیکس اور 11 ہزار 500 روپے ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

استعمال شدہ ایف بی آر پی ٹی اے خزانہ درآمدی ڈیٹا ڈالر ریگولیٹری ڈیوٹی سیلز ٹیکس شرح قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی موبائل فون موبائل لیوی ودہولڈنگ ٹیکس ویلیوایشن رولنگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: استعمال شدہ ایف بی ا ر پی ٹی اے درآمدی ڈیٹا ڈالر ریگولیٹری ڈیوٹی سیلز ٹیکس قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی موبائل فون موبائل لیوی ودہولڈنگ ٹیکس روپے ودہولڈنگ ٹیکس فیصد سیلز ٹیکس اور روپے موبائل لیوی موبائل فونز پر کیا جاتا ہے موبائل فون ہزار روپے ٹیکس وصول وصول کیا کے مطابق

پڑھیں:

شہری فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟

شہری فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے بتادیا۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 37 فیصد ٹیکسز شامل ہیں۔ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 96 روپے 28 پیسے کے ٹیکسز شامل ہیں۔

ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 34 فیصد ٹیکسز شامل ہیں، ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 94 روپے 92 پیسے کے ٹیکسز ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر یہ ٹیکس کسٹم ڈیوٹی پیٹرولیم اور کلائیمیٹ لیوی کی مد میں عائد ہیں۔

ملک میں پیٹرول 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل 279 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بیرونِ ممالک سے لائے جانیوالے موبائل فونز پر کتنا ٹیکس عائد؟ تفصیلات جاری
  • کراچی: شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز واپس دینے کی تقریب
  • کراچی میں شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز واپس دینے کی تقریب
  • پی ٹی اے کا بیرون ملک سے لائے گئے موبائل فون پر نافذ ٹیکسز کم کرنے کا مشورہ
  • یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکس کیوں ختم کرانا چاہتے ہیں؟
  • شہری فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟
  • حکومت کا ٹیکس میں کمی کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے رکھنے کا فیصلہ
  • ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج کے تحت برآمدی اشیا پر عائد کسٹمز ڈیوٹی ختم
  • حکومت کا زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ