کل سے اتوار تک موبائل ڈیوائس سروس عارضی طور پر معطل رہے گی
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کی جانب سے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے طے شدہ سسٹم مینٹیننس کے باعث 6 دسمبر بروز ہفتہ
رات 10 بجے سے 7 دسمبر بروز اتوار شام تک ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (DIRBS) عارضی طور پر معطل رہے گا۔عوام کو کہا جاتا ہے کہ ڈیوائس رجسٹریشن کے حوالے سے کسی بھی ممکنہ تاخیر سے بچنے کے لیے رجسٹریشن کا عمل پیشگی مکمل کر لیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئٹہ، انٹرنیٹ سروسز ایک بار پھر معطل، عوام شدید پریشان
محکمہ داخلہ بلوچستان 14 روز کے وقفے کے بعد دوبارہ انٹرنیٹ سروسز کو بند کر دیا۔ حکومت کا موقف ہے کہ سکیورٹی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے دارالحکومت کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز کو ایک بار پھر بند کر دیا۔ شہر میں انٹرنیٹ کو 14 روز پہلے ہی بحال کر دیا گیا تھا۔ حکومت کا موقف ہے کہ شہر کے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں بڑھتے ہوئے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب شہری، طلبہ، صحافی اور کاروباری حضرات اپنے روزمرہ کے کام میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے آپ کو عوام کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتی ہے۔ جس کے باعث حکمرانوں کو عوامی مشکلات کا کوئی اندازہ نہیں ہے۔ آن لائن بینکنگ، تعلیمی سرگرمیاں اور صحافتی رپورٹنگ متاثر ہوئی ہے، جبکہ کاروباری شعبے کو آن لائن ٹرانزیکشنز میں رکاؤٹ کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ کہ حکومت بلوچستان متعدد بار کوئٹہ میں انٹرنیٹ بلاجواز بند کر چکی ہے۔