پولیو کیسز 74 سے کم ہو کر 30 رہ گئے، مصطفی کمال
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے جنیوا میں گاوی بورڈ میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کی، وزیر صحت نے انسدادِ پولیو اور حفاظتی ٹیکہ جات میں قابلِ ذکر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، وزارتِ صحت کے مطابق مصطفی کمال نے کہا کہ مربوط حکمتِ عملی کے نتیجے میں پولیو کیسز 74 سے کم ہو کر 30 رہ گئے، معمول کے حفاظتی ٹیکوں کی کوریج میں نمایاں بہتری
ریکارڈ کی گئی ہے، زیرو ڈوز بچوں کی نشاندہی اور رسائی حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔وزیرِ صحت نے ای پی آئی اور پی ای آئی ٹیموں کے ساتھ کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کی انتھک محنت کو سراہا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سعودی ولی عہد اور اطالوی وزیر اعظم کی ملاقات‘ علاقائی اور عالمی مسائل پر گفتگو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی سے ملاقات کی۔دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔ اس ملاقات میں تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور ان کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی غور کیا گیا۔ یہ ملاقات خلیج عرب ریاستوں کی تعاون کونسل کے سپریم کونسل کے چھیالیسویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔