WE News:
2025-12-04@13:14:38 GMT

ملک میں پولیو کیسز 74 سے کم ہو کر 30 رہ گئے ہیں، وزیر صحت

اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT

ملک میں پولیو کیسز 74 سے کم ہو کر 30 رہ گئے ہیں، وزیر صحت

وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مربوط حکمتِ عملی کے نتیجے میں پولیو کیسز 74 سے کم ہو کر 30 رہ گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنیوا میں گاوی بورڈ میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کیا، وزیر صحت نے انسدادِ پولیو اور حفاظتی ٹیکہ جات میں قابلِ ذکر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: پولیو ورکر پر حملے کا واقعہ، خاتون اور اس کے بیٹوں کے خلاف ایف آئی آر درج

انہوں نے کہا کہ معمول کے حفاظتی ٹیکوں کی کوریج میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔زیرو ڈوز بچوں کی نشاندہی اور رسائی حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

وزیرِ صحت نے ای پی آئی اور پی ای آئی ٹیموں کے ساتھ کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کی انتھک محنت کو سراہا۔

وزیرِ صحت نے حفاظتی ٹیکوں کی کوریج میں اضافے اور ہر بچے کے محفوظ مستقبل کے عزم کا اعادہ کیا۔ای پی آئی اور پی ای آئی کے مشترکہ اقدام سے مئی اور ستمبر میں 4 لاکھ زیرو ڈوز بچوں کی نشاندہی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان کو پولیو فری بنانا مشترکہ ذمہ داری ہے‘، ورلڈ پولیو ڈے پر خاتون اول کا پیغام

اعلیٰ معیار کی پولیو مہمات کے نتیجے میں لاکھوں بچوں تک ویکسین کی رسائی کو یقینی بنایا گیا، سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سال 2025 کے آخر میں پولیو مہم کا انعقاد 15 تا 21 دسمبر کو کیا جائے گا۔

قومی پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز خدمات انجام دیں گے۔قومی مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پولیو جنیوا مصطفٰی کمال.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پولیو جنیوا مصطف ی کمال

پڑھیں:

پنجاب میں ایک روز میں ٹریفک چالانز کی تاریخ کا بڑا ریکارڈ قائم

علی ساہی:   پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر نئے جرمانوں کے اطلاق کے پہلے ہی دن تاریخ کا سب سے بڑا مالی ریکارڈ قائم ہوگیا۔

 صوبے بھر میں ایک ہی روز میں مجموعی طور پر 13 کروڑ 19 لاکھ روپے کے چالان کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق 40636 ٹریفک چالانز کیے گئے جبکہ 15428 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔ اسی طرح 4388 گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

موٹر وہیکل آرڈیننس میں حالیہ ترامیم کے بعد اب تک 4 لاکھ 4713 چالانز کیے جا چکے ہیں جن سے 49 کروڑ 52 لاکھ روپے کے جرمانے وصول ہوئے، جبکہ 63 ہزار گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ جرمانوں میں اضافے کے تناظر میں سسٹم کو سافٹ ویئر اپڈیٹ کر دیا گیا ہےجبکہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مقدمات کے اندراج کو صوبے بھر میں روک دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ان اعداد و شمار میں سیف سٹیز اتھارٹی کے ای چالانز شامل نہیں ہیں۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کاروائیاں، 7 خوارج ہلاک

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، مدرسے کے طالبعلم کو کچے کا ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا، 50 لاکھ تاوان طلب
  • پنجاب، بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی قائم
  • پنجاب میں 25 سال بعد بسنت کی خوشیاں واپس، اب تیوہار مکمل طور پر محفوظ ہوگا
  • پشاور میں سرد موسم نے انفلوئنزا وائرس کے کیسز بڑھا دیے
  • اسلام آباد ہائی کورٹ میں کئی اہم  عدالتی کارروائیاں منسوخ
  • ملی سائرس کی منگنی: انگوٹھی کی ہوشربا قیمت کیا ہے؟
  • پنجاب میں ایک روز میں ٹریفک چالانز کی تاریخ کا بڑا ریکارڈ قائم
  • نومبرمیں4.41لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت ہوا،اے پی سی ایم اے
  • مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کی گرفتاری روک دی