Jasarat News:
2025-11-28@01:20:51 GMT

مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں مفت لاکر کی سہولت

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات میں مفت لاکر سسٹم کی سہولت کا اضافہ کردیا گیا۔ انتظامیہ نے کہا کہ مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں جو لاکرز مہیا کیے ہیں وہ 24 گھنٹے دستیاب ہیں۔ انتظامیہ نے ابتدائی طور پر مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں 3 مقامات پر لاکرز کی سہولت فراہم کی ہے۔ مغربی جانب کے صحن میں وضوخانہ نمبر6 جبکہ دوسرا لاکر شارع اجیاد میں وضوخانہ نمبر2 اور تیسرا لاکر مشرقی جانب مکہ مکرمہ کتب خانے کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔لاکر میں سامان رکھنے کی کوئی فیس نہیں، یہ سہولت زائرین کے لیے مفت فراہم کی جارہی ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بلجیم میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برسلز(انٹرنیشنل ڈیسک) بلجیم میں حکومتی اخراجات میں مجوزہ کٹوتیوں اور لیبر قوانین میں تبدیلیوں کے خلاف 3 روزہ ہڑتال جاری ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یونینز نے حکومت کی مجوزہ کفایت شعاری پالیسیوں اور لیبر قوانین میں تبدیلیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر یہ ہڑتالیں بلائی ہیں۔ اعلان کے مطابق ہڑتالوں کا آغاز 3مرحلوں میں ہوگا ۔ اس دوران ٹرینوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کا عملہ بھی ہڑتال میں شامل ہے۔ منگل کے روز قومی ریلوے کمپنی ایس این سی نے بتایا کہ 2میں سے صرف ایک ٹرین چلائی گئی،جب کہ کچھ روٹس پر یہ تعداد ایک رہ گئی۔ اس دوران برسلز اور پیرس کے درمیان چلنے والی متعدد یورواسٹار ٹرینیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • بھارت: آئی ٹی طلبہ کا جعل ساز گروہ 90 کروڑ کے غبن میں گرفتار
  • ہانگ کانگ : رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے ہلاکتیں 65 ہوگئیں
  • پیروکے سابق صدر مارٹن وزکاراکو رشوت لینے پر 14 سال کی سزا
  • لندن : آتش بازی کے سامان کے گودام میں آگ لگ گئی
  • ڈھاکا کی کچی بستی میں آتشزدگی‘ سیکڑوں گھر جل کر راکھ
  • روسی کمپنی نے نئے خود کش ڈرون کی پیداوار شروع کر دی
  • ارجنٹائن میں بس الٹنے سے 2 افراد ہلاک ‘40 زخمی
  • برطانوی پولیس کا منی لانڈرنگ کیخلاف آپریشن‘غیرقانونی اثاثے ضبط
  • بلجیم میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج جاری