ارجنٹائن میں بس الٹنے سے 2 افراد ہلاک ‘40 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیونس آئرس (انٹرنیشنل ڈیسک) ارجنٹائن میں بس الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ حادثہ صوبہ بیونس آئرس میں صوبائی روٹ 2 پر پیش آیا۔ مقامی پراسیکیوٹر جرمن ویرا تاپیا نے بتایا کہابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ 50 سے زائد مسافروں کو لے جانے والی بس بے پروائی سے ڈرائیونگ کے باعث الٹ گئی۔ حکام نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں منتقل کر دیا، جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلجیم میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برسلز(انٹرنیشنل ڈیسک) بلجیم میں حکومتی اخراجات میں مجوزہ کٹوتیوں اور لیبر قوانین میں تبدیلیوں کے خلاف 3 روزہ ہڑتال جاری ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یونینز نے حکومت کی مجوزہ کفایت شعاری پالیسیوں اور لیبر قوانین میں تبدیلیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر یہ ہڑتالیں بلائی ہیں۔ اعلان کے مطابق ہڑتالوں کا آغاز 3مرحلوں میں ہوگا ۔ اس دوران ٹرینوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کا عملہ بھی ہڑتال میں شامل ہے۔ منگل کے روز قومی ریلوے کمپنی ایس این سی نے بتایا کہ 2میں سے صرف ایک ٹرین چلائی گئی،جب کہ کچھ روٹس پر یہ تعداد ایک رہ گئی۔ اس دوران برسلز اور پیرس کے درمیان چلنے والی متعدد یورواسٹار ٹرینیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔