اسلام آباد میں دبئی طرز کا جدید کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
اسلام آباد میں دبئی طرز کا جدید کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزارت داخلہ نے کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک جام کے مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد میں سٹیڈیم بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں عالمی معیار کا کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ نے چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں دبئی طرز کا جدید کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا، سٹیڈیم شہر سے دور بنائے جانے سے ٹریفک مسائل کا خاتمہ ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹیڈیم کے قریب سیون سٹار ہوٹل بھی تعمیر ہو گا، بین الاقوامی ٹیموں کے لیے رہائش کی سہولیات شامل ہوں گی، جدید پارکنگ، سکیورٹی اور ٹرانسپورٹ سہولتیں منصوبے کا حصہ ہوں گی، دبئی سپورٹس کمپلیکس جیسے فیچرز اسلام آباد میں متعارف کروائے جائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسونے کی قیمت میں آج ہزاروں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ ابوظہبی ٹی10: رائیڈرز کی فتح، معین علی کی دھواں دار اننگز پرو10 لیگ جنوری 2026 میں تھائی لینڈ، بلغاریہ اور پولینڈ میں لانچ ہوگی کرپشن پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے؛ وزارت خزانہ کی رپورٹ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اجلاس 2 دسمبر کو ہوں گے کرم میں سکیورٹی فورسز کے 2 کامیاب آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشتگرد ہلاک ابوظہبی ٹی10: شاہنواز دھانی کے جادوئی اوور نے وارئیرز کو آخری گیند پر فتح دلوائیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کرکٹ سٹیڈیم تعمیر اسلام ا باد میں کا فیصلہ
پڑھیں:
سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد:عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔