نیوی کا لباس پہن کر جعلی میڈلز سجانے والا شخص، جس نے یادگاری تقریب میں ایڈمرل بن کر سب کو دھوکا دیا، بالآخر بے نقاب ہوگیا۔
64 سالہ جوناتھن ڈیوڈ کارلی نامی یہ شخص دراصل ایک ریٹائرڈ استاد ہے، جس نے اس سے پہلے بھی 2 یادگاری تقریبات میں خود کو اعلیٰ نیول افسر ظاہر کرکے شرکت کی۔

جعلی تعلیم اور تدریسی کیریئر کا دعویٰ

کارلی نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ آکسفورڈ اور ہارورڈ یونیورسٹی سے پڑھا ہوا ہے، اور بعد میں چیلتنم، ایٹن اور شِپلک کالج میں پڑھاتا رہا ہے۔
چیلتنم کالج نے تصدیق کی کہ وہ 1988 میں وہاں تاریخ اور سیاسیات کا استاد رہا، اور 1992 میں وہ 17,500 پاؤنڈ فیس لینے والے شِپلک کالج چلا گیا۔

جعلی میڈلز پہن کر تقریب میں شرکت

گزشتہ اتوار کو لیلنڈڈنو میں منعقدہ تقریب کے دوران وہ 12 میڈلز اور MBE لگا کر نیوی کا یونیفارم پہنے دکھائی دیا۔
ان جعلی اعزازات میں:

Distinguished Service Order (DSO) جو صرف انفرینٹری افسران کو ملتا ہے

Queen’s Voluntary Reserves Medal جو صرف ریزرو ملٹری اہلکاروں کو دیا جاتا ہے، بھی شامل تھے۔

آن لائن گروپ Walter Mitty Hunters Club نے تحقیقات کے بعد بتایا کہ فوجی ریکارڈ میں ایسا کوئی شخص نہیں جس نے وہ تمام میڈلز جیت رکھے ہوں جنہیں کارلی نے پہنا ہوا تھا۔

2 مزید تقریبات میں بھی جعلی افسر بن کر شامل ہوا

کارلی 2018 اور 2019 میں اپنے آبائی قصبے کارنارفن میں بھی اسی طرح کی یادگاری پریڈز میں جعلی نیول افسر کے طور پر شریک ہوا۔
تصاویر میں اسے سابق فوجیوں اور مقامی حکام کے ساتھ باقاعدہ نیول یونیفارم اور ceremonial sword کے ساتھ کھڑے دیکھا گیا۔

گھر پر سوال پوچھے جانے پر خاموشی

جب صحافی اس کے 7 لاکھ پاؤنڈ مالیت کے بڑے گھر پر پہنچے تو اس نے صرف یہی کہا:
’میں آپ سے بات نہیں کرنا چاہتا، احترام کے ساتھ۔‘

جعلی دعوے بے نقاب

اس کے حوالے سے لندن گزٹ میں آخری ریکارڈ 1991 میں ٹیریٹوریل آرمی کے کمبائنڈ کیڈٹس کے طور پر ملتا ہے۔
ایک اخباری انٹرویو میں وہ یہ دعویٰ بھی کرچکا تھا کہ وہ آکسفورڈ میں کشتی رانی  ٹیم کا کپتان تھا، اور بعد ازاں ہارورڈ یونیورسٹی میں کاروبار کی ڈگری حاصل کی۔

ایٹن کالج جہاں اس نے کوچنگ کا دعویٰ کیا تھا، برطانیہ کے انتہائی معزز تعلیمی اداروں میں سے ہے جہاں بورس جانسن، ڈیوڈ کیمرون اور شہزادہ ولیم و ہیری جیسے بڑے نام تعلیم پا چکے ہیں۔

لیلنڈڈنو کونسل کے مطابق اسے تقریب میں سرے سے بلایا ہی نہیں گیا تھا۔
جب اسے وہاں پوچھا گیا کہ وہ کس کی نمائندگی کر رہا ہے تو اس نے کہا کہ وہ لارڈ لیفٹیننٹ آف کلائیوڈ کی نمائندگی کر رہا ہے،
مگر لارڈ لیفٹیننٹ ہیری فیترسٹنہاؤ نے صاف کہا ’میں نے اسے زندگی میں کبھی نہیں دیکھا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

لیجنڈ اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے، انڈین میڈیا کا دعویٰ

ممبئی: بالی وڈ کے سینئر اداکار اور لیجنڈری ہیرو دھرمیندر طویل علالت کے بعد 89 برس کی عمر میں چل بسے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق اداکار کی ٹیم نے منگل 11 نومبر کی صبح ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ دھرمیندر کو گزشتہ روز ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر کو گزشتہ ہفتے بھی سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ رواں سال اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے اپنی آخری فلم ’اکیس‘ میں اداکاری کی تھی جو 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

دھرمیندر نے 1960 میں فلم ’دل بھی تیرا ہم بھی تیرے‘ سے کیریئر کا آغاز کیا اور چھ دہائیوں پر مشتمل اپنے سفر میں بالی وڈ کو ’شعلے‘، ’یادوں کی بارات‘، ’میرا گاوں میرا دیش‘، ’پھول اور پتھر‘ جیسی یادگار فلمیں دیں۔

انہیں 2012 میں حکومتِ ہند نے پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا۔

پنجاب کے لدھیانہ میں دھرمیندر کیول کرشن دیول کے نام سے پیدا ہونے والے اداکار نے 19 سال کی عمر میں پرکاش کور سے شادی کی، بعد ازاں وہ اداکارہ ہیما مالنی کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

اپنی بڑھتی عمر کے باوجود دھرمیندر سوشل میڈیا پر متحرک رہے۔ وہ اکثر اپنی ویڈیوز میں کاشتکاری، صحت مند طرزِ زندگی، اور مثبت سوچ کے بارے میں مشورے دیتے دکھائی دیتے تھے۔

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ، جعلی نیول ایڈمرل کی جنگی یادگار کی تقریب میں شرکت، پھول چڑھائے اور سلامی بھی دی
  • جعلی ایڈمرل کی جنگی یادگارتقریب میں شرکت؛پھول چڑھائے ،سلامی بھی دی
  • تقریب میں جعلی ایڈمرل کی انٹری،اتنے تمغے کہ اصلی فوجی بھی حیران
  • برطانیہ: نامعلوم شخص جعلی ایڈمرل بن کر تقریب میں پہنچ گیا، فوجی یادگار پر پھول بھی چڑھائے
  • چینی انفلوئنسر نے لاکھوں ڈالر خرچ کرکے جعلی 8 پیک ایبز بنوالیے
  • ایران اپنے جوہری پروگرام کو شفاف بنائے، جرمنی کا دعوی
  • این اے 18 کا ضمنی انتخاب: عمر ایوب کی غیر سیاسی اہلیہ مہم کیسے چلا رہی ہیں؟
  • زرداری کا ارکان پارلیمنٹ کو عشائیہ، متحدہ کے ممبر شریک نہیں ہوئے 
  • لیجنڈ اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے، انڈین میڈیا کا دعویٰ