پی ٹی اے کی ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف کارروائیاں، کروڑوں کے جرمانے
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک : پی ٹی اے کی ٹیلی کام کمپنیوں کی ناقص سروس پر کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ 5 برس میں ٹیلی کام کمپنیوں کو غیر معیاری سروس پر 6 کروڑ 89 لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے۔
ملک بھر میں موبائل فون سروس متاثر ہونے اور انٹرنیٹ مسائل کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
دستاویز کے مطابق ملک بھر کی 9 ہزار موبائل سائٹس نیٹ ورک دستیابی کے مسائل کا شکار ہیں، طویل لوڈشیڈنگ اور رائٹ آف وے مسائل سے نیٹ ورک دستیابی متاثر ہیں۔ تجارتی بجلی کی محدود رسائی، چوری اور تخریب کاری کے واقعات کی وجہ سے بھی نیٹ ورک متاثر ہیں۔ کے پی، بلوچستان اور جی بی میں سروس کا معیار خطرناک حد تک گر گیا ہے۔
نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ آپریٹرز کے دعوؤں کے باوجود نیٹ ورک دستیابی لائسنس معیار تک نہیں پہنچ سکی ہے۔
پہلی ششماہی میں پی ٹی اے کو سروس سے متعلق 8 ہزار سے زائد شکایات ملیں جس میں سے 99.
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی اے کے جرمانے سے متعلق 11 کیس تاحال عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
دوسرے صوبوں کی گاڑیوں کے بھاری ای چالان بھی کراچی والوں کے گلے پڑنے لگے
دوسرے صوبوں کی گاڑیوں کے ای چالان کے بھاری جرمانے بھی کراچی والوں کو موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔کراچی میں ای چالان کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد شہریوں کے لیے مختلف نوعیت کی پریشانیاں بڑھ رہی ہیں جب کہ ایسے میں دوسرے صوبوں کی سندھ میں رجسٹرڈ ہوبہو نمبر پلیٹ کی گاڑیوں کے بھاری جرمانے کراچی والوں کے گلے پڑنا شروع ہوگئے ہیں۔یہ انکشاف گزشتہ روز ایک کار نمبرکے مالک (AAR 540 )کو ملنے والے 10 ہزار روپے کے بھاری جرمانے کی انکوائری میں سامنے آیا۔کراچی رجسٹریشن کی یہ کار 22 مئی 1997 کو شاہراہ فیصل پر فیاض سینٹر کے قریب کار پارکنگ سے چوری ہوئی تھی جس کا مقدمہ 122/97 صدر تھانے میں ہوٹل ملازم زاہد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق 28 سال سے اب تک یہ مسروقہ گاڑی برآمد نہیں کی جاسکی ہے مگر گزشتہ ہفتے اس کے مالک کو سیٹ بیلٹ نہ پہننے کے جرمانے کا 10 ہزار کا ای چالان موصول ہوا۔اس معاملے کی تحقیقات کی گئی تو پتا چلا کہ چوری ہونے والی گاڑی مہران کار تھی مگر جس گاڑی کا چالان ہوا وہ سوزوکی آلٹو تھی۔ اس سلسلے میں جب مزید تفتیش کی گئی تو کراچی رجسٹریشن کی یہ ہوبہو گاڑی اے اے ار 540 صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں رجسٹرڈ نکلی۔ حکام کے مطابق یہ گاڑی بلوچستان سے کراچی آئی تو حب ریور روڈ پر حب ٹول پلازہ کے قریب گاڑی کا سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر چالان ہوا اور ایک ہی طرح کی نمبر پلیٹ ہونے کی وجہ سے اس کا چالان کراچی کے پتے پر آگیا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں گاڑیوں کی رجسٹریشن آن لائن نہ ہونے کی وجہ سے ایسی گاڑیاں کراچی پولیس کے لیے درد سر بننے لگی ہیں۔