کراچی: خفیہ اطلاع پر کسٹمز والوں کا گودام پر چھاپہ، اسمگل شدہ مونو سوڈیم گلوٹامیٹ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
پاکستان کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کاروائی کے دوران گودام سے اسیٹرک ایسڈ کی آڑ میں اسمگل شدہ مونو سوڈیم گلوٹامیٹ برآمد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موصولہ خفیہ اطلاع پر یونائیٹڈ ٹریڈرز کے ولیکا چورنگی اے ون گودام پر چھاپہ مار کاروائی کی گئی۔
کارروائی کے دوران گودام میں رکھے گئے اسیٹرک ایسڈ کی آڑ میں اسمگل شدہ مونو سوڈیم گلوٹامیٹ برآمد کیا گیا۔
اسیٹرک ایسڈ کی 800 بوریوں میں 20 ہزار کلوگرام سوڈیم گلوٹامیٹ چھپایا گیا تھا۔ برآمد ہونے والے ممنوعہ سوڈیم گلوٹامیٹ کی مالیت 2 کروڑ 5 لاکھ روپے ہے۔
گودام سے صرف اسیٹرک ایسڈ کی ہی 100 بوریاں برآمد ہوئیں۔
ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مونوسوڈیم گلوٹامیٹ تحویل میں لیکر کسٹمز گودام منتقل کردیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسیٹرک ایسڈ کی
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔