جدہ ریجن میں انویسٹر فورم کے سالانہ انتخابات کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل،چوہدری شفقت محمود صدر،چوہدری عبدالخالق لک سیکرٹری جنرل منتخب
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
جدہ ریجن میں انویسٹر فورم کے سالانہ انتخابات کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل،چوہدری شفقت محمود صدر،چوہدری عبدالخالق لک سیکرٹری جنرل منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز
جدہ(خالد نواز چیمہ)جدہ ریجن میں انویسٹر فورم کے سالانہ انتخابات کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔ پاکستان انویسٹر فورم کے سابق صدر، معروف کاروباری و سماجی رہنما اور کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت چوہدری شفقت محمود بھاری اکثریت سے ایک بار پھر کامیاب قرار پائے۔ اسی طرح جدہ کے ممتاز کاروباری و سماجی رہنما چوہدری عبدالخالق لک بھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ انتخابی عمل پاکستان قونصلیٹ جدہ کے افسران کے بھرپور تعاون سے شفاف انداز میں مکمل کیا گیا۔ اعلانِ نتائج کے بعد جدہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے انویسٹر فورم کے اراکین نے بڑے جوش و جذبے کے ساتھ اپنے منتخب نمائندوں کی کامیابی کا خیرمقدم کیا۔
کامیابی کی خوشی میں پورا دن جشن کا سماں رہا، اور کمیونٹی کے افراد ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے نظر آئے۔ چیمہ چوہدری گروپ کے سربراہ چوہدری محمد افضل مبشر چیمہ، سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین، سابق مشیر وزیراعلی پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ، مسلم لیگ کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم، جنرل سیکرٹری ملک منظور حسین اعوان، سجاد خان، ولید بہادر، کبابش آرٹس کونسل کے سربراہ علی خورشید چوہدری افتخار چیمہ، چوہدری رفاقت چیمہ، اظہار خان کنگ چوہدری بلو شیر گروپ یاران جدہ گروپ چوہدری برادران ندیم عبداللہ، آدھی جمشید جمی، محمد بوٹا، سردار محمد اقبال اور جدہ کی دیگر شخصیات نے کامیاب امیدواروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ رہنماں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام اراکین مل کر پاکستان انویسٹر فورم کو مزید فعال کریں گے، مضبوط پاکستان اور مضبوط پاکسعودی تعلقات کے لیے بھرپور کرداراداکریںگے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب میں گورننس کا نیا معیار، پہلی بار 120 ارب روپے کی خطیر بچت کا سنگِ میل عبور پنجاب میں گورننس کا نیا معیار، پہلی بار 120 ارب روپے کی خطیر بچت کا سنگِ میل عبور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست کا معاملہ، محمود خان اچکزئی کے نام پر اعتراض سپریم کورٹ میں جج تعیناتی، دو ہائی کورٹس میں چیف جسٹسز کی تقرری کیلئے اجلاس طلب ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ 13 انٹرنیشنل ٹیموں کیخلاف سنچری بنانیوالے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے پاکستان اور یورپی یونین کا غیرقانونی ہجرت روکنے اور قانونی راستے فعال کرنے کیلئے معاونت کا اعادہ بھارت کے خلاف جنگ میں فیلڈ مارشل نے میری مشاورت سے فیصلے کیے، وزیر اعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انویسٹر فورم کے کے ساتھ
پڑھیں:
بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے۔
راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میںپی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بجٹ پاس کرنا ہے یا نہیں فیصلہ پارٹی کرے گی۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے نے کہا کہ حکمراں اتنے خوفزدہ ہیں کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو بتایا ہوا ہے باہر جا کر بات نہیں کرنا۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بانی پی ٹی آئی نے نامزد کیا ہے، جب تک وہ ہیں ہر ایم پی اے ان کو ہی ووٹ دے گا، میں چیلنج کرتا ہوں کوئی ایک ایم پی اے کو توڑ کر دکھائے۔
جنید اکبر نے مزید کہا کہ ان کی کوئی حیثیت نہیں کہ کوئی فارورڈ بلاک بناسکے، کل 7 ناراض ایم پی ایز سے ملے ہیں، جن کی شکایات کو حل کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی کو ذمے داری بانی پی ٹی آئی نے دی، اس پر نہ میں بول سکتا ہوں اور نہ ہی کوئی اور بات کرسکتا ہے، جس دن بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی سےمطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے۔