اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹیلی جنس بیورو اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملے میں ملوث دہشتگرد کو گرفتارکرلیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس حملے میں فتنہ الخوارج کے 4دہشتگرد ملوث تھے،افغانستان میں موجود فتنہ الخوارج کی قیادت اس نیٹ ورک کو چلا رہی تھی۔
آپریشنل کمانڈر اپنے 3دہشتگردساتھیوں کے ساتھ گرفتار ہو چکا ہے،جن سے تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کچہری حملے کے سہولت کار اور ہینڈلر کو گرفتارکرلیاگیا ،اسلام آباد کچہری حملے کا سہولت کار ایک ماہ سے راولپنڈی میں رہائش پذیر تھا۔ذرائع کے مطابق سہولت کار کو راولپنڈی جبکہ ہینڈلر کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کیاگیا،حملے سے قبل سہولت کار اور خودکش حملہ آور نے متعدد بار جوڈیشل کمپلیکس کا جائزہ لیا،ذرائع کامزید کہنا ہے کہ ہینڈلر اور سہولت کار دہشتگرد کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے،سکیورٹی اداروں نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
شادی کی بھی ایکسپائری ڈیٹ ہونی چاہیے، کاجول ، ٹوئنکل کے جملوں نے نئی بحث چھیڑ دی
خیال رہے کہ جوڈیشل کمپلیکس دھماکے میں 12افراد شہید اور36زخمی ہوئے تھے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جوڈیشل کمپلیکس اسلام ا باد سہولت کار
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔