اسلام آباد خودکش حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
سہولت کار گزشتہ ایک ماہ سے راولپنڈی میں رہائش پذیر تھا،تعلق خیبرپختونخوا سے ہے
دھماکے سے قبل سہولت کار اورخودکش حملہ آور نے متعدد بارجوڈیشل کمپلیکس کا جائزہ لیا
اسلام آبادکچہری میں ہونے والے خودکش حملے کے سہولت کار اور ہینڈلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کچہری حملے کا سہولت کار گزشتہ ایک ماہ سے راولپنڈی میں رہائش پذیر تھا جسے راولپنڈی سے اور ہینڈلر کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ حملے کے ہینڈلر اور سہولت کار دہشتگرد کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے اور سکیورٹی اداروں نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق خودکش دھماکے سے قبل سہولت کار اورخودکش حملہ آور نے متعدد بارجوڈیشل کمپلیکس کا جائزہ لیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: سہولت کار اور
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔