راولپنڈی میں سرچ آپریشنز، 56 غیر قانونی مقیم افغانی زیرِ حراست
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے ہیں جن کے دوران 1350 گھروں، 183 دکانوں اور 33 ہوٹلوں کو چیک کیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز میں مجموعی طور پر 1300 سے زائد افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا، جبکہ 56 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں اور ایک اشتہاری کو حراست میں لیا گیا۔
اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کے مختلف علاقوں میں پولیس کا گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن، 75 افراد، 15 گھروں اور 5 دکانوں کو چیک کیا گیا۔
سرچ آپریشنز کے دوران 9 کباڑ خانے، 8 بس ٹرمینل، 4 مارکیٹس کی چیکنگ بھی کی گئی، جبکہ کرائے داروں کے کرایہ داری کوائف کی بھی چیکنگ کی گئی۔
پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ سرچ آپریشنز تھانہ سٹی، بنی وارث خان، نیو ٹاؤن، صادق آباد ،پیر ودھائی، رتہ امرال، گنج منڈی، کلر سیداں، روات، چونترہ، گوجر خان، دھمیال، صدر واہ، نصیر آباد، مورگاہ اور سول لائنز کے علاقوں میں کیے گئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
راولپنڈی پولیس کی کارروائی، کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والے ملزمان گرفتار
راولپنڈی میں گنجمنڈی پولیس کی کارروائی کے دوران کرکٹ میچ پر جوا کرانے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 52 ہزار روپے بھی برآمد کرلیے۔
گنجمنڈی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا۔
زیر حراست افراد کے زیر استعمال کار اور موبائل فون بھی قبضہ پولیس میں لے لیے گئے۔
اس حوالے سے ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔