ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 492 ارب 90 کروڑ روپے حاصل
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزدیسک)حکومت نے ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 492 ارب 90 کروڑ روپے حاصل کرلیے۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 492 ارب 90 کروڑ روپے حاصل کرلیے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق نیلامی سے مجموعی طور پر 550 ارب روپے حاصل کرنے کاہدف مقرر کیا گیا تھا، نیلامی کیلئے مجموعی طورپر 1621 ارب 70 کروڑ روپے کی بولیاں موصول ہوئی تھیں۔
اعدادوشمار کے مطابق ایک ماہ کی مدت کے بلوں پرمنافع کی شرح میں 1.
اس کے برعکس 6 ماہ مدت کے بلوں پرمنافع کی شرح میں گزشتہ نیلامی کے مقابلہ میں 0.1 بیسس پوائنٹس اضافہ ہوا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کروڑ روپے روپے حاصل نیلامی سے
پڑھیں:
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مرکزی بینک کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 86 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ ماہرین نے اس پیش رفت کو ملکی مالیاتی استحکام اور بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت کے لیے مثبت اشارہ قرار دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ترجمان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 18 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ ترجمان کے مطابق یہ اضافہ بیرونی ادائیگیوں کے مؤثر انتظام اور مالیاتی استحکام کے تناظر میں اہم پیش رفت ہے۔
اگرچہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ ہوا، تاہم ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر معمولی کمی کے بعد 22 ارب 66 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے، جس کے باعث مجموعی ذخائر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں مسلسل اضافہ اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت بہتر ہو رہی ہے، جبکہ درآمدی بل کی ادائیگی اور روپے کے استحکام کے لیے بھی یہ مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
تاہم ماہرین نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں کمی ظاہر کرتی ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار ہے، جس پر مسلسل نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق اگر آنے والے ہفتوں میں ترسیلاتِ زر، بیرونی سرمایہ کاری، برآمدات اور بین الاقوامی مالی معاونت کا سلسلہ برقرار رہا تو پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید بہتری آنے کا امکان ہے، جس سے ملکی معیشت اور مالیاتی استحکام کو مزید تقویت مل سکتی ہے۔