مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر 75 ارب 96 کروڑ روپے خرچ
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر 75 ارب 96 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ جولائی تا اکتوبر پی ایس ڈی پی فنڈز اخراجات کی تفصیل جاری کر دی گئی۔
وزارت منصوبہ بندی کے اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال پہلے 4 مہینوں میں 330 ارب 43 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 53 ارب 93 کروڑ روپے خرچ ہوئے، این ایچ اے کے منصوبوں پر 20 ارب 17 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔
وزارت منصوبہ بندی کے مطابق این ٹی ڈی سی سمیت پاور ڈویژن کے بجلی کے منصوبوں پر ایک ارب 86 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔
اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی کی مد میں ایک ہزار ارب روپے کا بجٹ مختص ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
زرعی ترقیاتی بینک پر 18 ارب روپے پنشن فنڈ ہڑپ کرنے کا الزام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251112-08-16
اسلام آباد ( آن لائن )انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے سینئر وائس چیئرمین محمد اقبال خٹک نے زرعی ترقیاتی بینک آف پاکستان لمیٹڈ کی انتظامیہ اور افسران پر تقریباً 4000 پنشنرز، بشمول بیوائوں اور یتیم بچوں کے 18 ارب روپے پنشن فنڈ ہڑپ کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔محمد اقبال خٹک نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم، گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین نیب سے اپیل کی کہ وہ فوری قانونی کارروائی کریں اور تمام 4000 پنشنرز بشمول بیوائوں اور یتیم بچوں کے حقوق کو بحال کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بصورت دیگر متاثرہ خاندان سپریم کورٹ کے باہر احتجاج پر مجبور ہوں گے۔