ہالی ووڈ کی 2006 کی سپر ہیرو فلم ’سُپرمین ریٹرنز‘ (Superman Returns) سے ایک ایسا منظر کاٹ دیا گیا جس کی لاگت تقریباً 10 ملین ڈالر (90 کروڑ روپے) بتائی جاتی ہے۔ یہ منظر فلمی تاریخ کا سب سے مہنگا حذف شدہ (Deleted) سین قرار دیا گیا ہے۔

ہدایت کار برائن سنگر کی زیرِ نگرانی بننے والی یہ فلم 28 جون 2006 کو ریلیز ہوئی تھی، جس میں برینڈن راؤتھ نے سپر مین، کیٹ بوسورتھ نے لوئیس لین اور کیون اسپےسی نے ولن لکس لوتھر کا کردار نبھایا۔ فلم کا مجموعی بجٹ 270 ملین ڈالر تھا۔ اگرچہ فلم کو ناقدین کی جانب سے مثبت ردِعمل ملا، تاہم باکس آفس پر یہ توقعات کے مطابق کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی اور مجموعی طور پر 390 ملین ڈالر کما سکی۔

یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

حذف شدہ چھ منٹ کے اس تسلسل میں سپر مین کو اپنے آبائی سیارے کرپٹون (Krypton) کے کھنڈرات کا جائزہ لیتے دکھایا گیا تھا۔ منظر کو جدید CGI تکنیک، شاندار بصری اثرات اور مہنگے سیٹس کے ساتھ فلمایا گیا تھا، تاہم وارنر برادرز اسٹوڈیوز نے اسے حتمی ورژن سے نکال دیا۔ پروڈیوسرز کے مطابق اس منظر کا اندھیرا اور سنجیدہ لہجہ فلم کے باقی حصوں سے مطابقت نہیں رکھتا تھا۔

بعد ازاں، یہ مہنگا ترین حذف شدہ منظر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بطور خصوصی فیچر جاری کیا گیا، جس نے مداحوں کو سپر مین کی کہانی کے ایک نئے پہلو سے روشناس کروایا۔ تاہم فلم کی کمزور باکس آفس کارکردگی کے باعث اسٹوڈیو نے اس کے مقررہ سیکوئل (2009) کو منسوخ کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سُپرمین ریٹرنز فلم ریلیز ہالی ووڈ ہالی ووڈ فلم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: س پرمین ریٹرنز فلم ریلیز ہالی ووڈ ہالی ووڈ فلم ہالی ووڈ

پڑھیں:

کیڈٹ کالج وانا کے مرکزی گیٹ پر خوش کش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

خیبرپختونخوا کے علاقے وانا میں کیڈٹ کالج کے مرکزی گیٹ پر خود کش حملے کی اندورونی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

مزید پڑھیں: کیڈٹ کالج وانا پر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 2 خوارج ہلاک، 3 عمارت کے اندر محصور

ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے کالج کے گیٹ پر خود کش دھماکا کیا گیا۔

کیڈٹ کالج وانا پر ہونے والے خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج pic.twitter.com/5dWIWkOo9j

— abid hameed (@abidhameed8) November 11, 2025

واضح رہے کہ 10 نومبر کو افغان خارجیوں نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے سے کالج کا مرکزی دروازہ مکمل طور پر منہدم ہوگیا، جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور بہادری سے کارروائی کرتے ہوئے 2 خارجیوں کو موقع پر ہی ہلاک کردیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہاکہ معصوم قبائلی بچوں پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔

مزید پڑھیں: کیڈٹ کالج وانا میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری، طلبا اور عملے کو نکالا جا رہا ہے، ذرائع

سیکیورٹی ذرائع نے کہاکہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری رہے گا۔

قبل ازیں سیکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ 3 دہشت گرد جو کالج کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے تھے، انہیں انتظامی بلاک تک محدود کر دیا گیا ہے، جو کیڈٹس کے رہائشی حصوں سے کافی فاصلے پر ہے۔ آپریشن انتہائی احتیاط کے ساتھ جاری ہے تاکہ تمام طلبا کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews افغان خارجی خود کش دھماکا دہشتگرد سیکیورٹی ذرائع کیڈٹ کالج وانا وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ’پامال‘ کی حالیہ قسط میں میاں بیوی کے بولڈ منظر پر ناظرین کی شدید تنقید
  • واناکیڈٹ کالج حملے کی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آگئی
  • اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے خود کش دھماکے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
  • کیڈٹ کالج وانا کے مرکزی گیٹ پر خوش کش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی
  • نارووال،سیالکوٹ ایکسپریس اورٹریکٹرٹرالی کے بعد کا منظر
  • وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے نام منظرِ عام پر آگئے
  • بچے 36 پاؤنڈ کا کیک 36 سیکنڈ میں ہی چٹ کرگئے
  • تاریخ میں پہلی بار انسانی دماغ کے خلیوں کا جامع نقشہ تیار، کونسی بیماریوں پر قابو پایا جاسکے گا؟
  • ماڈل کالونی میں ڈکیتی کی فوٹیج منظر عام پر