data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260219-01-14
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے اجرا کے خلاف مختلف درخواستوں کی سماعت،ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے جواب عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے اجرا کے خلاف مختلف درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا جس میں کہا گیا کہ بس اونرز ایسوسی ایشن سمیت تمام فریقین سے مشاورت کے بعد ای چالان کا نظام نافذ کیا گیا،ای چالان کا فیز 1 صرف ان سڑکوں پر نافذ کیا گیا جہاں روڈ انفراسٹرکچر اور ٹریفک آلات مکمل فعال ہیں، زیر تعمیر سڑکوں کو تعمیراتی کام مکمل ہونے تک ای چالان کے سسٹم میں شامل نہیں کیا گیا، حکومت سندھ سے 14 روز میں چالان کی ادائیگی پر پچاس فیصد رعایت دے رکھی ہے، جرمانوں میں ترمیم سندھ حکومت کی جانب سے کی گئی،ٹریفک پولیس کا ترمیم میں کوئی کردار نہیں، ٹریفک پولیس کا کام قانون کا نفاذ ہے، موٹر وہیکل آرڈننس کے تحت رولز مرتب کرنا حکومت کا اختیار ہے، گاڑیوں میں ٹریکر اور کیمرے نصب کرنا شہریوں کے تحفظ کے لیے ہے، شہر کے ٹریفک اور سنگین حادثات میں پبلک ٹرانسپورٹ کا بڑا حصہ ہے، تجاوزات، سڑکوں کی مرمت، فٹ پاتھ کی عدم موجودگی اور غیر فعال سگنلز شہری انتظامیہ کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں، ای چالان کا نظام شفاف اور قانونی دائرے میں ہے، ٹریفک چالان سے متعلق کسی بھی تنازع کی صورت میں ٹریفک کورٹس سے رجوع کیا جاسکتا ہے، جرمانے کی رقوم سرکاری خزانے میں جمع ہوتی ہے، ٹریفک پولیس جرمانے کی رقم استعمال نہیں کرتی، ٹریفک پولیس کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے جس سے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جاتا رہا ہے، طارق منصور ایڈووکیٹ کا کہناتھا کہ سندھ حکومت نے جواب جمع نہیں کیا ہے، سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ دیگر محکموں کے جوابات کے لیے مہلت دی جائے، بس اونرز ایسوسی ایشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ مسافر بسوں کو نمبر پلیٹ جاری نہیں ہوئی لیکن جرمانے کیے جارہے ہیں، اسپیڈ لمٹ پر عمل درآمد کے باوجود مسافر بسوں کے سیکڑوں ای چالان کیے گئے، مسافر بسوں میں سیٹ بیلٹ موجود ہی نہیں ہوتی، ڈرائیور کیسے سیٹ بیلٹ لگائیں، اسپیڈ لمٹ اور سیٹ بیلٹ سے متعلق ای چالان پر حکم امتناع جاری کیا جائے، عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ کی بسوں پر حکم امتناع عائد کردیں؟ عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • تیسرے آپریشن کیلئے آنے والی خواتین کا مانع حمل کا آپریشن کیا جائےگا: وزیر صحت سندھ
  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری