Daily Mumtaz:
2025-11-12@14:52:01 GMT

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 313 پوائنٹس کا اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 313 پوائنٹس کا اضافہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی دیکھی گئی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 313 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 58 ہزار 183 پر بند ہوا۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس313 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 58 ہزار 183 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مجموعی طور پر 480 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جبکہ 235 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 188 کے شیئرز کی قدر میں اضافہ ہوا۔

دوسری جانب، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ فارما کمپنیوں کے منافع میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فارماکمپنیوں کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی (جولائی تاستمبر) کے دوران فارما کمپنیوں کو 10.

40 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا۔

جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فارما کمپنیوں کو 7.98 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں فارما کمپنیوں کی مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 14 فیصدا ضافہ ہوا ۔

پہلی سہ ماہی میں کمپنیوں کی فروخت کا حجم 94.09 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 82.24 ارب روپے تھا۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فارما کمپنیوں پاکستان اسٹاک پہلی سہ ماہی مالی سال کی ارب روپے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں7400 کا بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 7400 روپے اضافے کے بعد 429,862 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 6337 روپے اضافے کے بعد 368,530  روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 337,573  روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 74 ڈالر اضافے کے بعد 4075 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی ، 100انڈیکس میں 313 پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 313 پوائنٹس کا اضافہ
  • اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں بحالی، انڈیکس میں 1500 پوائنٹس اضافہ
  • سیاسی ہلچل اسٹاک ایکسچینج پر بھاری، انڈیکس میں 2,600 پوائنٹس کی کمی
  • سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور؛ قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ
  • کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
  • سونے کی قیمت میں7400 کا بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
  • اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا مثبت آغاز، انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ
  • سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال