data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروباری اتار چڑھاو کے بعد محدود پیمانے پر تیزی دیکھی گئی ،کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای 100انڈیکس 300پوائنٹس بڑھ گیا اور مارکیٹ 1لاکھ58ہزار کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گئی جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 12ارب روپے سے زاید کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 39.

16فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ شدید مندی کے بعد بدھ کو تیزی کی واپسی ہوئی جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1600سے زاید پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔اس دوران آٹومائل اسمبلرز، سیمنٹ، تجارتی بینک، کھاد، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیز، او ایم سیز، بجلی پیدا کرنے والی اور ریفائنری کمپنیوں میں خریداری دیکھی گئی تاہم کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں 313پوائنٹس کاا ضافہ ہوا اور انڈیکس 157,870 پوائنٹس سے بڑھ کر 158,183 پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 47پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 47ہزار890 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 96,108 پوائنٹس سے بڑھ کر 96,039 پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 12ارب94کروڑ34 لاکھ62ہزار 677روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سرمائے کا مجموعی حجم 18067ارب1 کروڑ 46 لاکھ 14 ہزار 824 روپے ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 33 ارب روپے مالیت کے 75کروڑ72لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 38ارب روپے مالیت کے 83 کروڑ 64 لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مجموعی طور پر 480 کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا جس میں سے 188 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،235میں کمی اور57کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسٹاک ایکسچینج میں پاکستان اسٹاک کے ایس ای بدھ کو کے بعد

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

اسلام آباد: مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں، جن کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 297 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کا تیل 289 روپے 37 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔

حکام کے مطابق صرف تین روز کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر 14 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث خصوصاً سرد علاقوں اور گھریلو صارفین پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 375 روپے 04 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 23 جولائی 2026 سے کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلسل بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں نے عوام، ٹرانسپورٹ سیکٹر، زرعی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں پر اضافی مالی دباؤ بڑھا دیا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو آئندہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی