2025-08-13@09:41:29 GMT
تلاش کی گنتی: 49
«راہول گاندھی»:
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل مچ گئی ہے۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے گزشتہ برس ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور الیکشن کمیشن کے خلاف ملک گیر مہم شروع کر دی ہے۔ اس مہم کا نعرہ ہے ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ جسے گاندھی نے جمہوری اقدار کی بحالی کی جدوجہد قرار دیا ہے۔ راہول گاندھی کا دعویٰ ہے کہ مہادیوپورہ اسمبلی حلقے میں ایک لاکھ سے زائد جعلی ووٹ ڈالے گئے، جبکہ مجموعی طور پر پورے انتخابی عمل میں دوہرے ووٹر رجسٹریشن، جعلی پتے، ہزاروں ووٹروں کا ایک ہی پتے پر اندراج، ووٹر شناختی کارڈز میں ردوبدل اور ووٹر...
بھارت کی سیاست اس وقت ہلچل کا شکار ہے، کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے گزشتہ برس منعقدہ لوک سبھا انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے سنگین الزامات عائد کیے، جنہوں نے ملک گیر احتجاج، وزارتی استعفوں اور حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے خلاف نئی اپوزیشن مہم کو جنم دیا ہے۔ ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے کے زیر اثر یہ مہم بقول راہول گاندھی ’جمہوری اقدار کی بحالی کی جدوجہد‘ ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ مہادیوپورہ اسمبلی حلقے میں ہی1,00,250 سے زائد جعلی ووٹ ڈالے گئے، جبکہ پورے انتخابی عمل میں دوہرے ووٹر رجسٹریشن، جعلی پتے، ایک ہی جگہ پر ہزاروں ووٹروں کا اندراج، ووٹر شناختی کارڈ کی تصاویر میں چھیڑ چھاڑ،...
بھارتی ریاست بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نئی ووٹر لسٹ شدید تنازع کا شکار ہو گئی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں اور انتخابی شفافیت کے حامی اداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ لسٹ میں بڑے پیمانے پر غلطیاں موجود ہیں اور اس عمل سے لاکھوں اہل ووٹرز، بالخصوص مسلم اکثریتی اضلاع کے رہائشی، ووٹ کے حق سے محروم ہو سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اسپیشل انٹینسو ریویژن (SIR) 25 جون سے 26 جولائی تک جاری رہا جس میں ریاست کے 7 کروڑ 89 لاکھ ووٹرز کی تصدیق کی گئی۔ نئی ڈرافٹ لسٹ میں ووٹرز کی تعداد کم ہو کر 7 کروڑ 24 لاکھ رہ گئی — یعنی 65 لاکھ نام...
بھارتی اپوزیشن لیڈر اور انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا وفد مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب مارچ کر رہا تھا۔ پولیس نے اس دوران کانگریس جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی، سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادیو سمیت متعدد اپوزیشن رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا۔ راہول گاندھی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جب ہم الیکشن کمیشن پہنچے تو انڈیا الائنس کے ارکان کو روک کر حراست میں لے لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کی چوری اب پورے ملک کے سامنے...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)نئی دہلی میں بھارتی اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی کو الیکشن کمیشن کی جانب مارچ کرنے پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔ وہ تقریباً 300 اپوزیشن اراکین کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی طرف جا رہے تھے۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج کسی جماعت کے مفاد کے لیے نہیں بلکہ آئین کے تحفظ اور ’’ایک شخص، ایک ووٹ‘‘ کے اصول کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابی فہرستیں شفاف اور درست ہونی چاہئیں تاکہ ہر شہری کا ووٹ برابر اہمیت رکھے۔ پولیس نے مارچ کے دوران کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی، شیو سینا کے رہنما سنجے راوت، اور...
الیکشن کمیشن اور بی جے پی پر سنگین الزامات، دہلی پولیس نے راہول گاندھی کو گرفتار کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنماؤں راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی ودھرا سمیت شیو سینا (یوبی ٹی) کے رہنما سنجے راوت کو حراست میں لے لیا۔ یہ گرفتاریاں اپوزیشن جماعتوں کے الیکشن کمیشن اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مبینہ ملی بھگت کے خلاف مظاہرے کے دوران ہوئیں۔ راہول گاندھی نے گرفتاری سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’یہ لڑائی سیاسی نہیں، یہ آئین بچانے کی لڑائی ہے۔ یہ ’ایک شخص، ایک ووٹ‘ کے اصول کے لیے ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا، ’حقیقت...
نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست 2025ء ) بھارت میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران پولیس نے راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا، اس حوالے سے راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ مودی سرکار سچ کی آواز دبانے کی کوشش کررہی ہے، ہماری لڑائی جمہوریت اور ون مین ون ووٹ کی لڑائی ہے، ہمیں شفاف ووٹر لسٹیں چاہئیں، دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنماء نے پچھلے انتخابات میں نریندر مودی کی جیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارتی الیکشن کمیشن نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ مل کر عام انتخابات میں ووٹ...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے پچھلے انتخابات میں نریندر مودی کی جیت پر سوال اٹھا دیا۔راہول گاندھی نے کہا کہ بھارتی الیکشن کمیشن نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے ساتھ مل کر عام انتخابات میں ووٹ چرائے اور عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا۔(جاری ہے) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی اس حوالے سے دستاویزی ثبوت سامنے لے آئے اور کہا کہ کہیں ڈپلی کیٹ ووٹر آئی ڈیز بنائی گئیں تو کچھ حلقوں میں مکانوں کے جعلی ایڈرس بنائے گئے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ کہیں جعلی تصاویر کا استعمال کیا گیا، کم سے کم 100 سے زیادہ نشستوں پر ہیرا پھیری...
راہول گاندھی نے مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے 50 فیصد ٹیرف کے بعد اب وقت ہے کہ مودی اقتدار چھوڑ دیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر عائد کیے گئے 50 فیصد اضافی ٹیرف کو بھارت کے لیے شرمندگی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو کمزور اور ناکام حکمران قرار دیا ہے۔ راہول نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ مودی حکومت کی کمزوری کی وجہ سے بھارت کو سخت اقتصادی دباؤ کا سامنا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ مودی اقتدار چھوڑ کر عوام کو نئی قیادت دیں۔ Trump’s 50% tariff is economic blackmail - an attempt...
کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اورلوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بدھ کے روز وزیرِاعظم نریندر مودی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تازہ ٹیرف دھمکی پر خاموشی اختیار کرنے پر شدید تنقید کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں راہول گاندھی نے کہا کہ بھارت کو سمجھنا چاہیے: وزیر اعظم مودی صدر ٹرمپ کی بار بار کی دھمکیوں کے باوجود ان کے خلاف اس لیے مؤقف نہیں اپناتے کیونکہ امریکا میں اڈانی کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ایک دھمکی یہ ہے کہ مودی، اڈانی اور روسی تیل کے سودوں کے درمیان مالی روابط کو بے نقاب کر دیا جائے گا۔ مودی کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔...
دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کے دعوے دار بھارت کا پردہ چاک ہوگیا، راہول گاندھی کے بی جے پی کے چوری شدہ الیکشن کے انکشاف نے بھارتی انتخابی نظام کا راز فاش کر دیا۔ مودی نے اقتدار پر قبضہ کرنے کے لیے انتخابات میں بدترین دھاندلی کروائی۔ راہول گاندھی نے مودی سرکار پر لوک سبھا انتخابات میں 100 نشستوں پر دھاندلی کا الزام لگایا۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی سرکار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’انتخابی نظام کے بارے میں جب ڈیٹا جاری کریں گے، تو یہ ایٹم بم جیسا ہوگا۔ بھارت کا انتخابی نظام پہلے ہی مر چکا ہے۔‘‘ راہول گاندھی نے کہا کہ اگر نشستیں دھاندلی سے نہ جیتی گئیں ہوتی تو...
نیو دہلی: بھارت کی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی معیشت کو مردہ قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے ان کے بیان کو درست قرار دیا اور نریندر مودی کی پالیسیوں پر تنقید کی اور کہا کہ مودی صرف صنعت کار گوتم اڈانی کے مفادات کے لیے کام کرتے ہیں۔ بھارت کے اپوزیشن رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے معیشت کو مردہ قرار دینے کے بیان کو مودی حکومت کی ناکام خارجہ اور معاشی پالیسی سے تعبیر کیا اور بھارتی معاشی تجزیہ کاروں کی طرف سے سخت مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔ بھارتی کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ ٹرمپ...
نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ بھارتی معیشت مردہ ہو چکی، صرف وزیراعظم اور وزیر خزانہ کو علم نہیں، مودی حکومت نے معاشی، دفاعی اور خارجہ پالیسی کو تباہ کر دیا ہے۔ راہول گاندھی نے بھارتی معیشت کی صورتحال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ بھارتی معیشت اب ایک مردہ معیشت بن چکی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ صدر ٹرمپ نے حقیقت بیان کی ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے ٹیرف کے سوال پر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ اس بات کو دنیا جانتی ہے، بس بھارتی وزیراعظم اور وزیر خزانہ ہی لاعلم ہیں۔ کیا اس میں کوئی شک باقی رہ گیا ہے؟ بی جے پی نے...
گزشتہ روز امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی معیشت کو مردہ قرار دیتے ہوئے اس پر 25 فیصد ٹیرف کے ساتھ ساتھ روس کے ساتھ تعلقات پر جرمانہ بھی عائد کردیا۔ اس پوری صورتحال پر ایک طرف بھارتی تجزیہ کاروں نے سخت مایوسی کا اظہار کیا تو دوسری طرف اپوزیشن رہنماؤں نے اِسے حکومت کی ناکام خارجہ اور معاشی پالیسی سے تعبیر کیا اور اِس معاملے کو پارلیمنٹ میں اُٹھانے کا عندیہ بھی دیا۔ اس پوری صورتحال پر بھارتی میڈیا نے جب اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سے رائے جاننا چاہی تو انہوں نے توقف کیے بغیر ڈونلڈ ٹرمپ کی رائے کو ٹھیک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے سچ کہا ہے، بھارتی معیشت مردہ ہے اور اگر یہ بات کسی...
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وہ ان 22 بچوں کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کریں گے جنہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ لڑائی کے دوران اپنے والدین کو کھو دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے اعلان کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والے ان 22 یتیم بچوں کی تعلیم کے تمام اخراجات اٹھائیں گے جو مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران یتیم ہوئے تھے۔ جموں و کشمیر کانگریس کے مطابق راہول گاندھی ان بچوں کی تعلیم کا خرچ ان کی گریجویشن تک خود برداشت کریں گے۔ جموں و کشمیر کانگریس کے صدر طارق حمید...
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار بھارتی بیانیے کو دنیا نے مسترد کر دیا، مودی سرکار کو آپریشن بنیان مرصوص میں شکست کے بعد سفارتی سطح پر بھی منہ کی کھانی پڑی۔اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے لوک سبھا میں مودی سرکار کی ذلت آمیز ناکامیوں کا پردہ چاک کر دیا۔(جاری ہے) راہول گاندھی نے کہا کہ اگر دم ہے تو وزیراعظم مودی کہیں کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہا ہے، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے تقریر کے دوران نیو نارمل کا لفظ استعمال کیا، انہوں نے تقریر میں کہا کہ تمام ممالک نے دہشت گردی کی مذمت کی۔اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ جے شنکر نے یہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جولائی 2025ء) بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھارت کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والے ان 22 یتیم بچوں کی تعلیم کے تمام اخراجات اٹھائیں گے جو مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران یتیم ہوئے تھے۔ یہ بچے اس متنازعہ علاقے کے مغربی حصے پونچھ سے تعلق رکھتے ہیں جو پاکستان کے ساتھ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع ہے۔ دریں اثنا منگل کے روز بھارتی حکام نے بتایا کہ پہلگام حملے میں...
عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار بھارتی بیانیے کو دنیا نے مسترد کر دیا، مودی سرکار کو آپریشن بنیان مَّرْصُوْص میں شکست کے بعد سفارتی سطح پر بھی منہ کی کھانی پڑی۔ راہول گاندھی نے لوک سبھا میں مودی سرکار کی ذلت آمیز ناکامیوں کا پردہ چاک کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ اگر دم ہے تو وزیراعظم مودی کہیں کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہا ہے، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے تقریر کے دوران نیو نارمل کا لفظ استعمال کیا، انہوں نے تقریر میں کہا کہ تمام ممالک نے دہشت گردی کی مذمت کی۔ راہول گاندھی نے کہا کہ جے شنکر نے یہ نہیں بتایا کہ پہلگام کے بعد ایک بھی ملک نے پاکستان کا...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی 2025ء) راہول گاندھی نے نریندر مودی کے پاکستان کیخلاف جھوٹے بیانیے کی دھجیاں اڑا دیں، مودی کو کہا آپ نے 35 منٹ میں ہی پاکستان کے سامنے سرینڈر کر دیا، بتا دیا کہ آپ کے پاس لڑنے کی طاقت نہیں ہے، سرکار نے پائلٹس کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے، آپ میں 50 فیصد بھی دم ہے تو کہیں کہ ٹرمپ نے انڈیا پاکستان میں سیز فائر نہیں کرایا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی پارلیمنٹ میں بھی مودی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی میں ہمت ہے تو ٹرمپ کو جھوٹا کہہ کر دکھائے، مودی...
بھارت میں اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے لوک سبھا میں اپنی دھواں دھار تقریر میں مودی اور ان کی حکومت کے بے سر وپا دعوؤں کے پرخچے اُڑا کر رکھ دیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے کہا کہ اگر آپ نے کوئی جنگ بندی نہیں کی اور پاک فضائیہ نے بھارت کے طیارے نہیں گرائے تو آپ لوک سبھا میں کھڑے ہو کر کہیں کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں۔ لوک سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے راہول گاندھی نے مزید کہا کہ اگر آپ میں ہمت ہے تو ابھی لوک سبھا میں کھڑے ہوکر امریکی صدر کے بیان کی تردید کریں۔ راہول گاندھی نے مزید کہا کہ اگر مودی میں اندرا گاندھی جیسی جرات ہے تو وہ حقیقت بیان کریں اور قوم...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر، جس میں انہوں نے 5 بھارتی طیارے گرنے کی تصدیق کی، اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے لوک سبھا میں مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ راہول گاندھی نے ایوان سے خطاب میں وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ اگر اُن میں واقعی جرات ہے تو وہ کھڑے ہو کر اعلان کریں کہ ٹرمپ نے جھوٹ بولا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر مودی میں اندرا گاندھی جیسی دلیری ہے تو وہ واضح کریں کہ بھارت نے جنگ بندی نہیں کی تھی اور بھارتی فضائیہ کے طیارے تباہ نہیں ہوئے۔ راہول گاندھی کا یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ کئی بار پاک بھارت جھڑپوں...
بھارت کے ایوان زیریں (لوک سبھا) میں پیر کو آپریشن سندور پر بحث کے دوران اس وقت گرما گرمی ہوگئی جب اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے حکومت سے سوال کیا کہ آپریشن سندور کیوں روکا گیا؟۔ بھارتی لوک سبھا کے خصوصی اجلاس کے دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آپریشن سندور پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا ”ہم نے اپنی فوج کو مکمل آزادی دی کہ وہ اہداف کا تعین کریں اور منہ توڑ جواب دے۔ انہوں نے کہا کہ ”10 مئی کی صبح، جب بھارتی فضائیہ نے کئی پاکستانی ایئربیسز کو تباہ کیا تو پاکستان نے شکست تسلیم کرتے ہوئے جنگ بندی کی درخواست کی۔“ انہوں نے دعویٰ کیا کہ “پاکستان کے ڈی جی ایم او نے فون...
نئی دہلی: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے پاک بھارت سیز فائر کرانے کے بیانات پر راہول گاندھی وزیراعظم مودی پر برس پڑے۔ بھارت میں کانگریس رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کی ہے اور امریکی صدر ٹرمپ کے جنگ بندی کے دعووں پر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھا دیا۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ ’’وزیراعظم بیان کیسے دے سکتے ہیں؟ کیا بولیں گے؟ ٹرمپ نے اس کا اعلان کیا ہے، وہ یہ نہیں کہہ سکتے، لیکن یہ سچ ہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان “جنگ بندی” کا اعلان کیا ، یہ حقیقت ہے اور اس سے چھپایا نہیں جاسکتا۔ راہول گاندھی نے...
ٹرمپ کے پاک بھارت سیز فائر کرانے کے بیانات پر راہول گاندھی وزیراعظم مودی پر برس پڑے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت میں کانگریس رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کی ہے اور امریکی صدر ٹرمپ کے جنگ بندی کے دعووں پر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھا دیا۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ ’’وزیراعظم بیان کیسے دے سکتے ہیں؟ کیا بولیں گے؟ ٹرمپ نے اس کا اعلان کیا ہے، وہ یہ نہیں کہہ سکتے، لیکن یہ سچ ہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان "جنگ بندی" کا اعلان کیا ، یہ حقیقت ہے اور اس سے چھپایا نہیں جاسکتا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف جنگ...
مودی راج میں اقلیتیں اور ہنرمند طبقات ترقی کی دوڑ سے باہر ہوتے جا رہے ہیں، ان کی سیاسی آواز دب کر معدوم ہوچکی ہے اور اقتدار کا محور صرف چند طاقتور طبقے بن گئے ہیں۔ پسماندہ طبقات مودی سرکار میں صرف ووٹ بینک تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں، جن کی نہ آواز پارلیمنٹ میں سنائی دیتی ہے اور نہ ہی ان کی جھلک حکومتی پالیسیوں میں نظر آتی ہے۔ مودی کا مشہور نعرہ ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ دراصل ’چند کا راج، باقی سب کا استحصال‘ ثابت ہوا ہے اور یہ نعرہ سیاسی ڈرامے سے زیادہ کچھ نہیں۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھارتی ہنرمند طبقے کے نمائندوں سے ملاقات کی جس میں ان نمائندوں نے...
راولپنڈی: آپریشن سندور کی ناکامی، مودی سرکار کی ناقص خارجہ پالیسی اور دفاعی حکمت عملی پر کانگریس لیڈر راہول گاندھی شدید برہم ہوگئے۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے اپنے حالیہ خطاب میں مودی کی ناکام حکمت عملی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’مودی سرکار بھارت کی عسکری اور سفارتی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس پر تھوڑا سا دباؤ ڈال دو تو یہ ڈر کر بھاگ جاتے ہیں، مودی سرکار ’’سرنڈر والی چٹھی‘‘ لکھنے کے عادی ہیں، ٹرمپ کے فون پر ’’نریندر سرنڈر‘‘ کر کے ٹرمپ کی ہدایات کو تسلیم کیا گیا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ بھارت میں مودی سرکار کی قیادت سرنڈر کی پالیسی...
کانگریس کے سینیئر رہنما راہول گاندھی نے نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سرنڈر مودی سرکار‘ کی سرنڈر پالیسی بھارت کی عسکری اور سفارتی ساکھ کو مسلسل نقصان پہنچا رہی ہے۔ موجودہ حکومت بین الاقوامی سطح پر بھارت کو کمزور اور غیر معتبر بنا رہی ہے۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ بھارت کی عسکری حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور حکومت ہر اہم موقع پر جھکنے اور پسپا ہونے کی روش اختیار کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس پر ذرا سا دباؤ ڈال دیا جائے تو یہ ڈر کے بھاگ جاتے ہیں، مودی سرکار ’سرنڈر والی چٹھی‘ لکھنے کی عادی ہے۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ...
بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ راہول گاندھی نے بھوپال میں ریلی سے خطاب میں کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس والوں کو اچھی طرح جانتا ہوں، ان پر تھوڑا دباؤ ڈالو یہ ڈر کر بھاگ جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسے اُدھر سے ٹرمپ نے ایک اشارہ کیا اور کہا کہ مودی جی کیا کر رہے ہو؟ نریندر سرینڈر اور مودی جی نے جی حضور کہہ کر اشارے کی تعمیل کردی۔ ان کا کہنا تھاکہ آزادی کے بعد سے ان کو سرینڈر والے خط لکھنے کی عادت ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان سے جنگ میں ہزیمت اٹھانے اور پھر سیز فائر...
بھارتی اپوزیشن لیڈرراہول گاندھی نے کہا ہےکہ بھارتی خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی۔ پاکستان کے خلاف کسی ملک نے بھارت کا ساتھ نہیں دیا۔ راہول گاندھی نے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سے پھر سوال پوچھ لیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کرنے کا کس نے کہا؟ بھارتی اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے مکمل طور پر ناکام قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے پاک، بھارت کشیدگی کے تناظر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے سخت سوالات اٹھائے۔...
نئی دہلی: بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے مکمل طور پر ناکام قرار دے دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول گاندھی نے پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان کے خلاف عالمی حمایت کی ضرورت تھی، تو کوئی بھی ملک بھارت کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں راہول گاندھی نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے سوال کیا: "پاکستان کے خلاف کسی ملک نے ساتھ کیوں نہیں دیا؟" انہوں نے مزید استفسار کیا کہ: "کیا وزیر خارجہ بتائیں گے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ثالثی کی بات کس نے...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت کی خارجہ پالیسی تباہ ہو چکی ہے جس کا وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو جواب دینا چاہیے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے بھارت کے سفارتی معاملات کے حوالے سے کئی تنقیدی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ کس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دو جنوبی ایشیائی پڑوسیوں کے درمیان ثالثی کا اختیار دیا اور کسی بھی ملک نے بھارت کی حمایت کیوں نہیں کی۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ کیا ایس جے شنکر وضاحت کریں گے کہ کسی ایک ملک نے پاکستان کی مذمت کرنے میں...
آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی افواج کی تاریخی شکست پر بھارتی سیاست میں آیا بھونچال سنبھلنے کا نام نہیں لے رہا، کانگریسی رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خالی بھاشن دینے کے بجائے ان کے 3 سوالوں کے جواب دیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں راہول گاندھی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کی ویڈیو ٹیگ کرتے ہوئے وزیر اعظم سے کھوکھلی تقریریں بند کرنے کا مطالبہ دہرایا، انہوں نے واضح طور پر لکھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کی عزت پر سمجھوتہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو...
نئی دہلی: بھارت میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی سے تین اہم سوالات کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی مفادات کو ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے قربان کر دیا اور بھارت کی عزت کا سودا کیا۔ راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان میں کہا کہ مودی جی کھوکھلی تقریریں بند کریں اور عوام کو اصل حقائق بتائیں۔ راہول گاندھی نے وزیراعظم مودی سے تین سوالات کیے: آپ نے پاکستان کے دہشتگردی سے متعلق بیان پر یقین کیوں کیا؟ آپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے جھک کر بھارتی مفادات کو کیوں قربان کیا؟ آپ کا غصہ صرف کیمروں کے سامنے ہی کیوں آتا...
مودی جی کھوکھلی تقریریں کرنا بند کریں، تین سوالوں کا جواب دیں، راہول گاندھی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )بھارت کی کانگریس پارٹی کے مرکزی رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی کھوکھلی تقریریں کرنا بند کریں۔ انھوں نے کہا مودی جی، آپ نے ٹرمپ کے آگے جھک کر بھارتی مفادات کی قربانی کیوں دی؟ مودی جی صرف کیمروں کے سامنے ہی کیوں آپ کا خون کھولتا ہے؟ آپ نے بھارت کی عزت پر سمجھوتا کیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی اپوزیشن اور کانگریس نے آپریشن سندور کے دوران حکومت کا ساتھ دیا، لیکن سیز فائر کے اعلان کے بعد...
بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی سرکارکو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ آج پھر پوچھ رہا ہوں کہ کتنے بھارتی طیارے تباہ ہوئے؟ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے وزیرخارجہ جے شنکر کا جواب نہ آنے پر اپنا سوال آج پھر دہرادیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ جے شنکر کی خاموشی صرف معنی خیز نہیں بلکہ مجرمانہ اور قابلِ مذمت ہے۔ آج پھر پوچھ رہا ہوں کہ کیا بھارت نے اپنے طیارے اس وجہ سے گنوائے کہ پاکستان کو حملوں کا پیشگی علم تھا؟ ایک بیان میں راہول گاندھی نے کہا کہ یہ محض کوتاہی نہیں بلکہ ایک سنگین جرم تھا۔ قوم سچ جاننا چاہتی ہے۔ Post Views:...
کتنے بھارتی طیارے تباہ ہوئے؟ اپوزیشن لیڈر نے اپنا سوال پھر دہرا دیا Rahul Gandhi, a senior leader of Congress party, speaks during a media briefing at the party headquarters in New Delhi, India, June 6, 2024. REUTERS/Priyanshu Singh WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ آج پھر پوچھ رہا ہوں کہ کتنے بھارتی طیارے تباہ ہوئے؟ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے وزیرخارجہ جے شنکر کا جواب نہ آنے پر اپنا سوال آج پھر دہرادیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ جے شنکر کی خاموشی صرف معنی خیز نہیں بلکہ مجرمانہ اور قابلِ مذمت ہے۔ آج...
نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے بھارتی حملوں سے پہلے پاکستان کو مطلع کرنے کے بیان پر بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے یہ سوال بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے اس بیان کے بعد اٹھایا جس میں انہوں نے تسلیم کیا کہ حملے سے قبل پاکستان کو مطلع کیا گیا تھا۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ اگر واقعی حملے سے پہلے پاکستان کو آگاہ کیا گیا تو یہ ایک سنگین سکیورٹی معاملہ ہے اور عوام کو بتایا جائے کہ ایسا کرنے کا اختیار کس نے دیا؟ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی یہ پالیسی ملکی سلامتی کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کا...
نئی دہلی : بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ پاکستان پر حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟ انہوں نے یہ سوال بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے اس بیان کے بعد اٹھایا جس میں انہوں نے تسلیم کیا کہ حملے سے قبل پاکستان کو مطلع کیا گیا تھا۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ اگر واقعی حملے سے پہلے پاکستان کو آگاہ کیا گیا تو یہ ایک سنگین سیکیورٹی معاملہ ہے، اور عوام کو بتایا جائے کہ ایسا کرنے کا اختیار کس نے دیا؟ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی یہ پالیسی ملکی سلامتی کے خلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ کا...
بھارت میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت سے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ پاکستان کے حملے میں بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے ہیں؟۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کی جانب سے فوجی کارروائی کے خاتمے کے بعد اپنے پہلے بیان میں، لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہول گاندھی نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر پر تنقید کی کہ انہوں نے کہا تھا کہ بھارت نے پاکستان کو دہشت گردی کے ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے بارے میں اطلاع دی تھی۔ راہول گاندھی نے کہا کہ یہ ’جرم‘ ہے کہ ہم پاکستان کو ’حملے کی شروعات‘ کے حوالے سے مطلع کریں، اور انہوں نے یہ جاننا چاہا کہ انڈین ایئرفورس نے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو 22 اپریل کو پہلگام میں دہشتگردی کے واقعہ کے بعد سے 10مئی کو جنگ بندی تک جس تناؤ کا سامنا تھا اب یہ تناؤ داخلی سطح پر شدید دباؤ کی شکل اختیار کر گیا جس کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس بات کا اندازہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے ٹوئٹر پوسٹ میں لگائے الزامات اور سوالات سے لگایا جا سکتا ہے جن میں انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے یہ سوال بھی کیا ہے کہ آپریشن سندور میں بھارتی فضائیہ کتنے طیاروں سے محروم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق راہول گاندھی نے ہفتہ کو بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت...
کانگریس رہنما راہول گاندھی کی پرانی تقریر وائرل ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی خارجہ پالیسی کا واحد اور سب سے بڑا اسٹریٹیجک ہدف پاکستان اورچین کو الگ رکھنا ہے۔ پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور بھارتی جارحیت کے دوران چین کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت کے تناظر میں کانگریس رہنما راہول گاندھی کی 2022 میں لوک سبھا میں کی گئی تقریر وائرل ہوگئی جس میں وہ پاکستان اور چین کو ایک نہ ہونے دینے کی بات کررہے ہیں۔ تقریر میں راہول گاندھی نے مودی سرکارکی خارجہ پالیسی میں اسٹریٹیجک غلطیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ نے پاکستان اور چین کو ایک ہونے دیا تو یہ بھارتی عوام کے خلاف...
بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم مودی سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مودی حکومت پہلگام حملےکے بعد آپریشن سندور اور جنگ بندی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرے۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم مودی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ اپوزیشن کی درخواست ہے کہ وزیراعظم پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائیں۔ انہوں نے لکھا کہ عوام کے نمائندوں کا پہلگام حملے، آپریشن سندور اور ٹرمپ کی اعلان کردہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال کرنا بہت ضروری ہے۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ یہ آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہم سب کے مشترکہ عزم کے اظہارکا ایک موقع...
کانگریس نے پہلگام واقعے اور جنگ بندی پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس رہنما راہول گاندھی نے نریندر مودی کو خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے صورتحال پر جامع بحث کیلئے آل پارٹیز اجلاس بھی منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ امریکا نے بھارت اور پاکستان کے درمیان اچانک جنگ بندی کیسے کروا دی؟مسئلہ کشمیر پرتیسرے غیرجانبدار ملک میں مذاکرات ہونے کی بات کیسے ہوئی؟ بھارتی کانگریس نے یہ بھی سوال کیا کہ تیسرا فریق بھارت کو مذاکرات کا حکم کیسے دے سکتا ہے؟ Post Views: 4
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کو نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس میں کانگریس کے سینئر رہنماؤں سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور اوورسیز کانگریس کے سربراہ سیم پٹروڈا کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس کیس کی خصوصی عدالت میں سماعت کے لیے 25 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ خصوصی عدالت کے جج وِشال گوگنے نے کہا کہ موجودہ استغاثہ کی شکایت پر اگلے مرحلے کی کارروائی کا آغاز سماعت کے دن ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس دن ای ڈی کے خصوصی وکیل اور تحقیقاتی افسر عدالت میں کیس ڈائریاں پیش کریں گے۔ یاد رہے کہ سیاسی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب سونیا اور راہول گاندھی کے خلاف باضابطہ چارج شیٹ داخل کی...
بھارت میں مسلمانوں کی کھربوں روپے کی وقف املاک کو ہڑپنے کے لیے مودی حکومت کا “وقف ترمیمی بل” لوک سبھا میں پیش کردیا گیا، راہول گاندھی کی جانب سے بل پر کڑی تنقید کی گئی۔ بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ وقف ترمیمی بل کامقصد مسلمانوں کو پسماندہ اور جائیداد حقوق کو غضب کرنا ہے۔ بھارتی لوک سبھا میں متنازع وقف ترمیمی بل 2025 پیش کرنے کے معاملے پر راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور اتحادیوں کا آئین پر یہ حملہ مسلمانوں پر حملہ ہے۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ وقف ترمیمی بل مستقبل میں دوسری برادریوں کو نشانہ بنانے کی مثال بنے گا۔ ان کا مزید کہنا...
ممبئی(شوبز ڈیسک)شاہد کپور سے تعلق ختم ہونے کے بعد کرینہ کپور اور سیف علی خان کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں، دونوں کی ملاقات ایک فلم کے سیٹ پر ہوئی، جہاں سے ان کی محبت کا آغاز ہوا۔ پھر 2012 میں کرینہ کپور اور سیف علی خان نے شادی کر لی، اور آج یہ جوڑی ایک خوبصورت اور کامیاب خاندان کی مثال بنی ہوئی ہے۔ ان کے دو بیٹے، تیمور اور جہانگیر علی خان، میڈیا کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔ کرینہ کپور نہ صرف بالی ووڈ کی ایک کامیاب اداکارہ ہیں، بلکہ ایک بہترین بیوی اور ماں بھی ہیں۔ لیکن ان کی زندگی کے کچھ پہلو ایسے بھی ہیں جن سے زیادہ لوگ واقف نہیں ہیں، خاص طور پر شادی...