ازبکستان کی ایوان اولی مجلس کا وفد پاکستان پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر ازبکستان کے قانون ساز ایوان اولی مجلس کے اسپیکر نورالدین اسماعیلوف پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ یہ ازبک وفد پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہا ہے جہاں وہ 5 روز قیام کرے گا ۔ وفد اسپیکر قومی اسمبلی سمیت ملکی سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کرے گا۔
ملاقاتوں میں قانون سازی کے شعبے میں تعاون اور علاقائی روابط کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ازبک پارلیمانی وفد کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے اور خطے میں امن و استحکام کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
برطانوی ایوانِ بالا کے رکن لارڈ قربان حسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات نسل کُشی کی طرف جارہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لارڈ قربان حسین نے برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی انسانی حقوق کی صورتحال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے مطابق وہاں کے حالات نسل کشی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے جینوسائڈ واچ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی حکومت سے پوچھا کہ وہ ان انتباہات کو کس حد تک سنجیدگی سے لیتی ہے اور ممکنہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے۔
جواب میں برطانوی حکومت کی جانب سے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ کولنز نے کہا کہ برطانیہ انسانی حقوق سے متعلق اپنے دیرینہ مؤقف پر قائم ہے اور بھارتی پولیس یا سکیورٹی فورسز کے خلاف مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتا ہے۔