راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور، بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف کو واضع حکم دے رہا ہوں کہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ختم کرو، آئندہ کسی سے رابطہ نہ کیا جائے، اگر اسٹیبلشمنٹ میں سے کسی نے بات کرنی ہے تو مجھ سے آکر اڈیالہ میں کرے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں وکلاء اور فیملی سے گفتگو کرتے ہوئے ہمشیرہ علیمہ خان کے ذریعے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چار پیغام بیجھے ہیں، پہلا پیغام کیس توشہ خانہ ٹو سے متعلق ہے، عمران خان نے کہا ہے یہ کیس پچھلے مہینے ہی ختم ہو جانا چاہیئے تھا لیکن نہیں ہوا، اب امید ہے دو تین سماعتوں بعد یہ کیس اس ہفتے ختم ہو جائے گا اور عمران خان بری ہو جائیں گے، 25 ستمبر کو القادر کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہیں وکلاء اور ہم سب ہائیکورٹ ہوں گے ہم امید کرتے ہیں کہ اس دن سماعت ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے ملک کے حالات اس لیے ایسے ہیں کیوں کہ عاصم منیر اپنے اقتدار کو طوالت دینا چاہتے ہیں، 26 ویں ترمیم کر کے عدلیہ کو کوئی حکومتی محکمہ بنا دیا گیا ہے، آزاد ججز کو سلام پیش کرتے ہیں، عمران خان نے کہا عاصم منیر نے میری دو تہائی اکثریت چھین کر چوروں کو مسلط کیا تھا، محسن نقوی نے کرکٹ ٹیم کو ڈی سٹیبلائز کر دیا ہے، یہ ہی ٹیم تھی جس نے اکتوبر 2021ء میں انڈیا کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کرکٹ ایسے ہی چلا رہا ہے جیسے عاصم منیر پاکستان کو چلا رہا ہے، دونوں کا ایک ہی حال کر دیا ہے، اب ایک ہی طریقہ ہے کرکٹ میچ جیتنے کا کہ اوپننگ بیٹسمین عاصم منیر اور محسن نقوی ہوں، امپائرز قاضی فائز عیسیٰ اور سکندر سلطان راجہ ہوں اور تھرڈ امپائر سرفراز ڈوگر ہوں اسی صورت پاکستان جیت سکتا ہے ورنہ کوئی طریقہ نہیں بچا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا

پڑھیں:

سیلاب میں  سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کا زمینی رابطہ بحال کر دیا گیا

محکمہ سی اینڈ ڈیبلیو نے سیلاب میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کا زمینی رابطہ بحال کر دیا۔

صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ علی پور  اور سیت پور کا زمینی رابطہ بحال کر دیا گیا، عارضی کشتی پل بنا کر رابطہ بحال کیا گیا۔

ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ پل کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا، صوبہ بھر میں شاہراہوں اور پلوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حکم پر بلوچستان میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر بلوچستان میں منشیات کے خلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
  • سیلاب میں  سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کا زمینی رابطہ بحال کر دیا گیا
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر بلوچستان میں منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
  • عاصم منیر کی قیادت میں ملک محفوظ‘ ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم
  • سندھ کی تقسیم کیخلاف عوامی تحریک کی رابطہ مہم میں تیزی
  • پارلیمان میں بھی اسٹیبلشمنٹ مداخلت نہ کرے اور عوام کا فیصلہ مانے، مولانا فضل الرحمان
  • سیلاب کی دریائی پٹی میں تباہ کاریاں، رابطے منقطع، فصلیں تباہ، دیہات کو شدید خطرات
  • میئر کراچی نے ریڈ لائن منصوبہ آئندہ 10 سال تک مکمل نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا