2025-11-06@22:23:04 GMT
تلاش کی گنتی: 21
«سیکولر اور لبرل دانش ور»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت میں نریندر مودی کی ہندوتوا پالیسی کے تحت مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تشدد کی نئی لہر نے ملک کے سیکولر چہرے کو ایک بار پھر داغدار کردیا ہے۔بی جے پی حکومت اور آر ایس ایس کی سرپرستی میں چلنے والی یہ ہندوتوا اور مسلم دشمن پالیسی نہ صرف مذہبی ہم آہنگی کے لیے خطرہ بن چکی ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی بھارت کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور میں آر ایس ایس کی سو سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش میں حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات کی فروخت پر مکمل پابندی...
نئی دہلی: بھارت میں ہندو انتہاپسندی ایک بار پھر اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے اور ہندوتوا نظریے کے پرچار کے لیے مودی سرکار نے انتہا پسندوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے ایک خطاب میں کہا ہے کہ اگر ملک میں امن، بھائی چارہ اور ہم آہنگی قائم کرنی ہے تو سب کو سناتن دھرم اپنانا ہوگا۔ ان کے اس متنازع بیان نے نہ صرف بھارتی آئین کے سیکولر تشخص پر سوال کھڑے کر دیے ہیں بلکہ مودی حکومت کے حقیقی چہرے کو بھی بے نقاب کر دیا ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کا کہنا تھا کہ سناتن دھرم ہی سب کی حفاظت اور بھلائی...
فاشسٹ مودی حکومت ہندوتوا ایجنڈے کے لیے مذہبی آزادی اور اقلیتوں کی شناخت مٹانے میں مصروف ہے۔ سفاک مودی کا بھارت مسلمانوں، عیسائیوں اور سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کے لیے غیر محفوظ ہو چکا ہے۔ وزیر اعلیٰ اتر پردیش کے ناپاک عزائم نے مودی کے نام نہاد سیکولر بھارت کا خطرناک چہرہ بے نقاب کر دیا۔ وزیرِ اعلیٰ اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے خطاب کے دوران کہا کہ اگر واقعی امن اور ہم آہنگی قائم کرنی ہے تو سب کو سناتن دھرم کو اپنانا ہوگا۔ یوگی آدتیہ ناتھ کا کہنا تھا کہ سناتن دھرم ہی سب کی حفاظت اور ہر ایک کی بھلائی کا راستہ فراہم کرے گا، اگر سناتن دھرم کو بچانا ہے تو ہمیں سنسکرت کا...
اقوام متحدہ کی تیسری کمیٹی کے عمومی مباحثے کے دوران بھارتی بیان پرپاکستانی مندوب صائمہ سلیم نےحقِ جواب استعمال کرتے ہوئے بھارت کو کرارا جواب دیا۔پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ میرا وفد بھارتی نمائندےکے بیان کے جواب میں اپنا حقِ جواب استعمال کر رہا ہے، پروپیگنڈا ظلم وستم کو نہیں چھپا سکتا، انکار سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔پاکستانی مندوب صائمہ سلیم کا کہنا تھا کہ ’میں ناقابلِ تردید حقائق پیش کرنا چاہتی ہوں، مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا نام نہاد"اٹوٹ انگ" کبھی نہیں رہا، سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں اس حقیقت کی گواہ ہیں کہ پاکستان نے کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خود ارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی بھارت کے مسلمان پاکستان کے خلاف زہر اُگلنے اور ہرزہ سرائی کر کے جتنی بھی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کر لیں لیکن اپنی وفاداری ثابت نہیں کر سکتے ۔بھارت کے مسلمان اور وہاں کا نام نہاد مسلم رہنما اسد الدین اویسی زہریلا انسان ہے اور مودی کا ایجنٹ ہے بہت فخریہ انداز میں دو قومی نظریہ کی مخالفت کرتا ہے ۔اپنے آپ کو محب وطن بھارتی کہتا ہے لیکن آج تک مسلمانوں کے حقوق اور ہندوتوا سوچ سے آزادی نہیں دلا سکا۔صرف میڈیا پر بھاشن جھاڑتا ہے ۔بھارت کے مولوی بھی دوغلے ہیں ۔یہ پاکستان مخالفت میں اسلام کی غلط تشریح کرتے ہیں، ان کا ایجنڈا بھی پاکستان مخالف بیانیہ ہے ۔اسی وجہ سے...
گزشتہ ہفتے خیبر پختونخوا کے شہر سوات میں واقع ایک مدرسے کے اساتذہ کی جانب سے کیے گئے مبینہ بہیمانہ تشدد سے 12 سالہ بچے کی شہادت کی خبریں قومی و سوشل میڈیا پر دکھائی دے رہی ہیں جس نے ہر ذی شعور انسان کو روحانی اذیت اور ذہنی کوفت میں مبتلا کر رکھاہے۔ جاں بحق ہونے والے 12 سالہ طالبعلم فرحان کے چچا نے مقامی پولیس کو بتایا کہ’’اْن کا بھتیجا گزشتہ تین سال سے مدرسہ میں زیر تعلیم تھا۔ بچے کے والد ملازمت کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہیں۔ چار روز چھٹی کے بعد فرحان کے چچا اسے مدرسے چھوڑ کر آیا اور شام کو بچے کی موت کی خبر مل گئی جسے تشدد کرکے مارا گیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جولائی 2025ء) بھارت کے کیوبا میں سفیر، تھونگکومانگ آرمسٹرانگ چانگسان، ایک پیچیدہ صورتحال میں پھنس گئے ہیں۔ ان کی دو بیویاں ہیں، اور ہر ایک سے ایک بیٹی ہے، یہ سب قبائلی رواج اور چرچ میں ہونے والی شادی کے قوانین کے امتزاج کا نتیجہ ہے۔ یہ خبر آج متعدد بھارتی اخبارات اور دیگر میڈیا ذرائع میں شائع ہوئی ہے۔ یہ کہانی 1994 میں شروع ہوئی، جب چانگسان نے نیکول چانگسان سے چرچ میں مسیحی شادی ایکٹ کے تحت شادی کی۔ کئی سال بعد انہوں نے آسام کے ڈِما ہاساؤ ضلع میں سونگپیجان گاؤں کے بزرگوں کے ذریعے نیکول کو روایتی طور پر طلاق دے دی اور ایک دوسری عورت سے شادی...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی بھارت میں مودی کی حکومت آنے کے بعد کمزور طبقات کے خلاف تشدد اور قتل و غارت کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے ۔ بھارت اب کہنے کو تو ایک سیکولر جمہوری ملک ہے لیکن وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے اسے ہندو راشٹر میں تبدیل کر دیا ہے۔ مسلمانوں پر ہندو بلوائیوں کی طرف سے بلا اشتعال حملے انڈیا میں معمول بن گئے ہیں اور حکومت کی طرف سے ان کی کوئی مذمت نہیں کی جاتی۔ بھارت میں انتہا پسندگروہوں کے بڑھنے کی وجہ واضح ہے کہ انہیں مودی حکومت کی طرف سے معافی اور حمایت حاصل ہے ۔ ہندو انتہا پسند دہشت گرد مسلمانوں کو بھارت ماتا کی جے ،...
کانگریس صدر نے زور دیکر کہا کہ اگر دلت، قبائلی اور نوجوان طبقے اپنے حق کیلئے آواز بلند نہیں کرینگے اور مزاحمت نہیں کرینگے تو بی جے پی حکومت انکے وجود کو ہی مٹا دینے کی سمت میں کام کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بی جے پی حکومت پر سخت حملہ بولتے ہوئے کہا کہ مرکز میں برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی آئین سے "سیکولرازم" اور "سوشلزم" جیسے بنیادی اصولوں کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلت، قبائلی اور نوجوان اگر اپنے حقوق کے لئے لڑنا نہ سیکھیں تو بی جے پی ان کا وجود مٹا دے گی۔ ملکارجن کھڑگے دہلی میں منعقدہ کانگریس کے "آئین بچاؤ" پروگرام سے خطاب کر...
سخت گیر ہندو قوم پرست تنظیم آر ایس ایس نے بھارتی آئین کے دیباچے میں شامل ‘سوشلسٹ اور ‘سیکولرالفاظ کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ ان الفاظ کو ایمرجنسی کے دوران کانگریس حکومت نے آئین میں شامل کر دیا تھا۔ گزشتہ انتخابات میں آر ایس ایس اور بی جے پی کے ایک حلقے نے یہ مہم چلائی تھی کہ ہندو راشٹر بنانے کے لیے آئین میں تبدیلی کی ضرورت ہے، جس کے لیے بی جے پی کو پارلیمان میں دو تہائی اکثریت چاہیے بھارت کی حکمراں ہندو قوم پرست جماعت کی مربی سخت گیر ہندو تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسابلے کا کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جون 2025ء) بھارت کی حکمراں ہندو قوم پرست جماعت کی مربی سخت گیر ہندو تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسابلے کا کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے، جب اس بات پر بحث ہونی چاہیے کہ آیا 'سوشلسٹ‘ اور 'سیکولر‘ جیسے الفاظ کو آئین کے دیباچے سے نکالنے کی ضرورت ہے یا انہیں اب بھی برقرار رکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ستر کی دہائی میں ایمرجنسی کے نفاذ کے دوران اس وقت کی کانگریس کی حکومت نے ان الفاظ کو آئین کے دیباچے میں شامل کر دیا تھا۔ انہوں نے اس موقع پر ایمرجنسی نافذ کرنے کے لیے کانگریس کو ملک سے...
ویسٹ انڈیز کے سابق وائٹ بال کپتان نیکولس پورن نے بین الاقوامی کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 29 سالہ پورن نے ویسٹ انڈیز کے سب سے زیادہ ٹی20 میچز کھیلنے اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر اپنے کیریئر کا اختتام کیا۔ پورن نے 106 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں 2275 رنز بنائے جبکہ 61 ون ڈے میچز میں ان کا مجموعہ 1983 رنز رہا۔ وہ 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ویسٹ انڈیز کے اخراج کے بعد سے کسی ون ڈے میچ میں نظر نہیں آئے تھے، اور حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے بھی انتخاب سے انکار کر چکے تھے۔ تاہم ان کی ریٹائرمنٹ اس...
سیکولر بھارتی فوج کے سربراہ کی’ متنازع انتہا پسند گرو‘کے آشرم میں حاضری: وردی ہندوتوا کے آگے جھک گئی
بھارتی فوج کا نام نہاد سیکولر چہرہ بے نقاب ہوگیا جب کہ بھارتی فوج کے سربراہ نے متنازع ، سخت انتہا پسند “بابا” جگدگرو رام بھدر آچاریہ کے آشرم میں حاضری دی اور وردی ہندوتوا کے آگے جھک گئی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کا مکمل فوجی وردی میں متنازع ہندو مذہبی شخصیت جگدگرو رام بھدرآچاریہ کے آشرم کا دورہ بھارتی فوج کی دیرینہ سیکولر شناخت، آئینی وفاداری اور پیشہ ورانہ غیرجانبداری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ یہ واقعہ مذہبی قوم پرستی کے عسکری اداروں پر غلبے کا ثبوت بن چکا ہے اور اس کے خطے کے امن و استحکام پر تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ جنرل اوپندر دویدی نے مکمل فوجی...
جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے بتایا کہ خود کو سیکولر کہنے والے وہ لوگ جو مسلمانوں پر ہو رہے مظالم اور ناانصافی پر خاموش ہیں اور موجودہ حکومت کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیۃ علماء ہند نے نام نہاد سیکولر پارٹیوں اور لیڈران کے خلاف علامتی احتجاج درج کرتے ہوئے ان کی افطار پارٹیوں و عید ملن تقاریب سے دور رہنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے اس تعلق سے بتایا کہ خود کو سیکولر کہنے والے وہ لوگ جو مسلمانوں پر ہو رہے مظالم اور ناانصافی پر خاموش ہیں اور موجودہ حکومت کا حصہ بنے ہوئے ہیں، ان کے خلاف جمعیۃ علماء ہند نے علامتی احتجاج کا فیصلہ...
دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںپروگرام دین و دنیا مہمان: حجہ الاسلام والمسلمین سید ضیغم ہمدانی میزبان: حجت السلام محمد سبطین علوی عنوان: اسلامی اور سیکولر اخلاق میں فرق تاریخ: 7 فروری 2025 موضوعات گفتگو: اخلاق اسلامی اور سیکولر اخلاق میں فرق دعائے مکارم الاخلاق کی اہمیت و فضیلت دعائے مکارم اخلاق میں اخلاقی فضائل ناپسندیدہ اخلاق امام سجاد کی نگاہ میں خلاصہ گفتگو اسلامی اور سیکولر...
نظریۂ پاکستان ایک ایسی زمینی حقیقت ہے جس کو دنیا کا کوئی بڑے سے بڑا محقق یا اسکالر رد نہیں کرسکتا تھا۔ لاکھوں مسلمانوں نے اس نظریے کی خاطر اپنے گھر بار چھوڑے، اپنی جانیں قربان کیں اور کشت و خون کا طویل سمندر پار کرکے پاکستان کی دہلیز پر قدم رکھا گیا۔ اس قدر عظیم اور بے مثال قربانیاں کسی شوق، دنیوی لالچ یا کسی نسلی، لسانی، جغرافیائی مفاد کے لیے ہرگز نہ دی گئی تھیں بلکہ ہر قسم کی نسلی، لسانی، ثقافتی اور جغرافیائی تفاوت سے بالا تر ہو کر صرف مسلم قومیت کی بنیاد پر دی گئی تھیں، کیوںکہ ہندوؤں اور انگریزوں کا گٹھ جوڑ اور اس کے نتیجے میں بڑھتے ہوئے ہندو مسلم فسادات اور تنازعات...
مودی سرکار ملک بھر میں ہندو انتہا پسندی پر مبنی ہندوتوا پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے، جس نے سیکولر بھارت کے دعوے خاک میں ملا دیے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا میں بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کی رپورٹس شائع ہوئی ہیں۔ دی وائر کے مطابق 2014 میں مودی کے دور اقتدار کے آغاز ہی سے بھارت کا سماجی اور سیاسی مکالمہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے نظریے سے متاثر ہے۔ رپورٹ کے مطابق مودی کے ہندوتوا اقدامات میں تین طلاق پر پابندی، آرٹیکل 370 کا خاتمہ، شہریت ترمیمی ایکٹ،نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز کی قانون سازی اور رام جنم بھومی منصوبہ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ہندوتوا کے نئے...
بنگلہ دیش کے آئینی ریفارمز کمیشن نے ملکی آئین سے سیکولرازم، نیشنلزم اور سوشلزم کو ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ بنگلہ دیش کے آئینی اصلاحاتی کمیشن نے ملک کے آئین سے 3 ضروری اصولوں قوم پرستی، سوشلزم اور سیکولرازم کو ہٹانے کی تجویز دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ملک میں جمہوریت ہی واحد اصول رہنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے ’نئے بانی‘ اور فہمیدہ ریاض کی ایک پرانی کتاب اصلاحاتی کمیشن نے آئین میں 4 نئی اقدار مساوات، انسانی وقار، سماجی انصاف اور تکثیریت کو شامل کرنے کی تجویز دی ہے، ان تبدیلیوں کا مقصد بنگلہ دیش کی 1971 کی جنگ آزادی اور 2024 کے عوامی احتجاج کے جذبے کی عکاسی کرنا ہے۔ کمیشن نے یہ بھی...