محرابپور،پولیس وا نتظامیہ بی آئی پی ایس ڈیوائس ایجنٹ کے سامنے بے بس
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)پولیس اور انتظامیہ بی آئی پی ایس ڈیوائس ایجنٹ کے سامنے بے بس، ضلع بھر میں سرعام کٹوتی کا سلسلہ جاری، ضلع نوشہرو فیروز میں ڈیوائس ایجنٹ فیک لوکیشن پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کی امدادی رقم میں 1500 تا 3000 ہزار تک کٹوتی کر رہے ہیں، نوشہرو فیروز، محراب پور، مورو، بھریاروڈ، بھریا سٹی، پھل، کنڈیارو سمیت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مراکز میں پولیس آشرباد سے کٹوتی کی جارہی ہے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو روزانہ 20 ہزار اور ڈی ایس پی کو 15ہزار رشوت مل رہی ہے، بی آئی ایس پی انتظامیہ کی ملی بھگت سے ڈیوائس ہولڈر، ایجنٹ سافٹ وئیر کی مدد سے فیک لوکیشن پر ڈیوائس چلا رہی ہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ ڈیوائس میں محراب پور کے صحافی بھی شامل ہے جو کوٹری کبیر، ڈیون مانیئر،پیروسن،باغ بچرا، خان واہن، مٹھیانی اور دیہی علاقوں میں فیک لوکیشن پر ڈیوائس چلارہے ہیں صحافتی دباؤ پر پولیس ان کیخلاف کارروائی نہیں کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔