Jasarat News:
2026-07-24@07:23:05 GMT

وزیراعلیٰ پنجاب کی تشہیر قومی خزانے سے کرنا قابل مذمت ہے

اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی تشہیرپرقومی خزانہ سے اربوںروپے خرچ کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے کہاکہ عوام کو دو وقت کی روٹی میسرنہیں جبکہ وزیراعلیٰ کی تشہیرپرقومی خزانہ کابے دریغ استعمال کرکے بلند بانگ دعوئوں اور میڈیا کی جادوگری سے عوام کو دھوکادیا جارہاہے ۔ حکومت کی طرف سے مہنگائی کے خاتمہ اور معاشی اشاریوں کی بہتری کے دعوے عوام کو دھوکہ دہی کے سوا کچھ نہیں۔ اشیائے خورد و نوش اور اشیائے ضرورت کی قیمتیں مسلسل بڑھتی جارہی ہیں، بجلی، گیس، پٹرول کی خریداری صارفین کے لیے بڑا بوجھ بن گئی ہے، تنخواہ دار طبقہ، کلرک، پنشنرز کے حالات ابتر ہیں۔انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت کے زرعی انقلاب کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں، صوبہ بھر میں کسان بڑے مسائل سے دوچار ہیں۔ حکومتی اقدامات سے کپاس، چاول، گندم، گنا کے کاشت کاروں کو مسلسل خسارے کا سامنا ہے۔ بجلی، تیل، زرعی ادویات ، کھادیں مہنگی تر ہیں، جس سے فصلوں کی پیداواری لاگتاوراخراجات ناقابلِ برداشت ہو گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکمران معاشی بہتری کیلئے آزمائے ہوئے فرسودہ اور ناکارہ حربے استعمال کرنے کی بجائے عوام کا اعتماد بحال کریں۔حکمران اگر ملکی صنعت کاروں، سرمایہ کاروں، بیرونِ ملک پاکستانیوں پر انحصار کریں تو مستقل بنیادوں پر معیشت بحال ہوگی وگرنہ حکومت ملک کو مزید قرضوں، کرپشن میں مبتلا کرکے رُخصت ہوجائے گی اور حسبِ دستور ملک کا بڑا نقصان ہوجائے گا۔

وقائع نگار خصوصی گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن