data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی بھارت کے مشہور مندر میں اس وقت شدید تنازع کھڑا ہو گیا جب کیرالا ہائی کورٹ نے انکشاف کیا کہ مندر کے بعض بتوں سے سونے کی پرتیں اتار لی گئی ہیں۔ صدیوں پرانے سبری مالا مندر کی زیارت کے لیے ہر سال لاکھوں یاتری آتے ہیں۔کیرالا ہائی کورٹ نے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دے دی،جس نے 3 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ ان میں مندر کا سابق معاون پجاری بھی شامل ہے۔ عدالت نے یہ معاملہ ستمبر میں اس وقت اٹھایا جب اس کے مقرر کردہ خصوصی کمشنر نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ان بتوں پر سے سونے کی پرت کئی جگہوں سے اتار لی گئی ہے۔ عدالت کے ججوں، جسٹس راجا وجے راگھون وی اور کے وی جے کمار نے کہا کہ انہوں نے مندر کے ریکارڈ، مرمت سے پہلے اور بعد کی تصاویر، اور ایس آئی ٹی کی جمع کردہ دستاویزات کا جائزہ لیا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بھارت: خواتین ملازمین کے ہاسٹل کے باتھ روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف

کرشنگری(ویب ڈیسک )بھارتی ریاست تمل ناڈو کے ضلع کرشنگری میں خواتین کے ہاسٹل کے باتھ روم میں خفیہ کیمرا نصب کرنے کے الزام میں ایک خاتون اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ٹاٹا الیکٹرونکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ویمنز ہاسٹل میں پیش آیا، جس میں 11 منزلہ عمارت کے 8 بلاکس میں 6 ہزار سے زائد خواتین ملازمین مقیم ہیں۔

ملزمہ کی شناخت 22 سالہ نیلو کماری گپتا کے طور پر ہوئی ہے جو اڑیسہ کی رہائشی ہے اور مذکورہ کمپنی میں کام کرتی تھی۔ اس نے اپنے دوست سنتوش کے اکسانے پر 2 نومبر کو ہاسٹل کے باتھ روم میں خفیہ کیمرا نصب کیا۔

کیمرے نصب کرنے کی خبر سامنے آنے کے بعد سیکڑوں خواتین ملازمین نے ہاسٹل کے باہر احتجاج کیا، جس کے بعد پولیس نے گزشتہ روز ملزمہ اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا ہے۔

خواتین پولیس اہلکاروں کی ٹیم نے پورے ہاسٹل کی تلاشی شروع کر دی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ دیگر مقامات پر بھی کوئی خفیہ کیمرا تو نصب نہیں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی تشہیر قومی خزانے سے کرنا قابل مذمت ہے
  • بھارت: خواتین ملازمین کے ہاسٹل کے باتھ روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف
  • علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹس منجمد، تحقیقات جاری
  • خورشید شاہ کے خلاف نیب ریفرنس ایف آئی اے کورٹ کو منتقل کر دیا گیا
  • بھارت: 10 گھنٹے سے زیادہ بجلی فراہم کرنے پر سزا کا اعلان
  • ڈھائی لاکھ افراد جعلی شناختی کارڈ بنوانے کا انکشاف، زیادہ تر افغان شہری نکلے
  • سگریٹ برانڈز کی جانب سے اربوں روپے کے ٹیکس غائب، بڑے پیمانے پر چوری کا انکشاف
  • پشاور ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کو دس دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • ملک میں 81 فیصد سگریٹس برانڈز پر ٹیکس اسٹمپ نہ ہونے سے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کا انکشاف