بھارت: خواتین ملازمین کے ہاسٹل کے باتھ روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
کرشنگری(ویب ڈیسک )بھارتی ریاست تمل ناڈو کے ضلع کرشنگری میں خواتین کے ہاسٹل کے باتھ روم میں خفیہ کیمرا نصب کرنے کے الزام میں ایک خاتون اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ٹاٹا الیکٹرونکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ویمنز ہاسٹل میں پیش آیا، جس میں 11 منزلہ عمارت کے 8 بلاکس میں 6 ہزار سے زائد خواتین ملازمین مقیم ہیں۔
ملزمہ کی شناخت 22 سالہ نیلو کماری گپتا کے طور پر ہوئی ہے جو اڑیسہ کی رہائشی ہے اور مذکورہ کمپنی میں کام کرتی تھی۔ اس نے اپنے دوست سنتوش کے اکسانے پر 2 نومبر کو ہاسٹل کے باتھ روم میں خفیہ کیمرا نصب کیا۔
کیمرے نصب کرنے کی خبر سامنے آنے کے بعد سیکڑوں خواتین ملازمین نے ہاسٹل کے باہر احتجاج کیا، جس کے بعد پولیس نے گزشتہ روز ملزمہ اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا ہے۔
خواتین پولیس اہلکاروں کی ٹیم نے پورے ہاسٹل کی تلاشی شروع کر دی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ دیگر مقامات پر بھی کوئی خفیہ کیمرا تو نصب نہیں کیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہاسٹل کے
پڑھیں:
عفت عمر کا انڈسٹری میں کوئی دوست کیوں نہیں؟
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ عفت عمر نے اب تک انڈسٹری میں کسی کو دوست نہ بنانے کی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا۔
عفت عمر تقریباً تین دہائیوں سے انڈسٹری میں ہیں۔ انہوں نے ماڈلنگ اور اداکاری دونوں میں اپنا لوہا منوایا۔
انہوں نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اتنے عرصے سے انڈسٹری میں رہنے کے باوجود ان کا کوئی دوست نہیں ہے۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں کچھ لوگ ہیں جن کو مینٹورز کہہ سکتی ہوں کیونکہ انہیں میں اپنے سے بہتر سمجھتی ہوں لیکن کام کی جگہ کسی سے دوستی مشکل ہے، اس لیے میرا کوئی دوست نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے دوست وہ ہے جو آپ کے اچھے اور برے وقت میں آپ کے ساتھ کھڑا ہو لیکن شوبز کے لوگوں کے لیے ایسا کرنا بہت مشکل ہے، سب کی اپنی اپنی مجبوریاں ہیں۔
عفت عمر نے مزید کہا کہ محبت میں ایک دوسرے کے لیے جینے مرنے کا کوئی تصور نہیں ہوتا، کوئی کسی کے لیے کبھی نہیں مرتا، لوگ زندگی میں آگے بڑھتے ہیں اور یہی دنیا کی حقیقت ہے۔ ہر کوئی اپنی لکھی ہوئی زندگی اور تقدیر جیتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے ہارے ہوئے لوگ نہیں پسند جو رونا شروع کر دیتے ہیں کہ وہ مر جائیں گے۔