2025-04-26@00:10:23 GMT
تلاش کی گنتی: 35

«نیویارک کے»:

    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل ۔2025 )نیویارک میں ایک سیاحتی ہیلی کاپٹردریائے ہڈسن میں گرنے سے پائلٹ اور تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں نیو یارک کے میئر ایرک ولیمز نے صحافیوں کو بتایا کہ پانچ افراد پرمشتمل خاندان سیاحت کے لیے سپین سے آیا تھا . حادثے کا شکار ہونے والا خاندان نے فضا سے نیویارک شہر کو دیکھنے کے لیے ہیلی کاپٹرکرائے پر حاصل کیا تھا نیو یارک پولیس کمشنر جسیکا ٹش نے کہا کہ خاندان کو مطلع کیے جانے کے بعد ہی حادثے میں شکار افراد کی شناخت ظاہر کی جائے گی حادثے کی وجہ پر تحقیقات جاری ہیں.(جاری ہے) امریکی ذرائع ابلاغ پر جاری کی جانے والی حادثے...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوژارک نے کہاہے کہ تین ہفتے قبل لڑائی کے دوبارہ آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی کے اندر تقریبا 4 لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں ،یہ تناسب غزہ کی پٹی میں ہر پانچ فلسطینیوں میں سے ایک کا بنتا ہے۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق جاری بیان میں ڈوژارک نے مزید کہا کہ نقل مکانی کرنے والے افراد کی سلامتی اور انھیں زندہ رکھنے کا کوئی انتظام نہیں ہوا، یہ ذمے داری اسرائیل کے کندھے پر عائد ہوتی ہے کیوں کہ اس کی حیثیت قابض قوت کی ہے۔ڈوژارک نے واضح کیا کہ اسرائیل کی جانب سے اتوار کے روز جاری انخلا کے احکامات...
    نیویارک( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کو4 سالہ مدت کےلیے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب  کر لیا گیا ہے ۔ پاکستان کا انتخاب نیویارک میں یو این اقتصادی و سماجی کونسل کے انتخابات میں عمل میں آیا۔پاکستان کو 2026 ءسے 2029ء تک 4 سالہ مدت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ "جیو نیوز " کے مطابق پاکستان یواین مشن کے اعلامیے کے مطابق پاکستان یو این اقتصادی و سماجی کونسل کی حمایت پر مشکور ہے۔کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد اور بھروسے کو ظاہر کرتا ہے، پاکستان عالمی انسداد منشیات کی کوششوں میں اپنا مؤثر کردارادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ مخالفین عوامی ریلیف کو برداشت نہیں کر پا رہے،وزیراعظم چند...
    نیویارک پولیس کے پاکستانی نژاد امریکی افسر ضیغم عباس کی کیپٹن کے عہدے پر ترقی۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی نژاد امریکی  پولیس افسر ضیغم عباس کی کیپٹن کے عہدے پر ترقی ان کی پولیس ڈیپارٹمنٹ میں 16 سالہ کارکردگی  کا اعتراف ہے۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹر ون پولیس پلازہ میں اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ پولیس افسران، ان کی فیمیلیز  اور دوستوں نے شرکت کی۔ تقریب میں موجود نیویارک کی سیاسی و سماجی شخصیت اسلم ڈھلوں نے کیپٹن ضیغم عباس کی ترقی کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ ضیغم عباس ماضی کی طرح مستقبل میں نیویارک میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی خدمت...
    نیویارک کاؤنٹی کے ایک کلرک نے ٹیکساس میں اسقاط حمل کی ادویات تجویز کرنے کے جرم میں نیویارک کے ایک ڈاکٹر کے خلاف ایک لاکھ 13 ہزار ڈالر جرمانے کی کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: فلوریڈا کے گورنر نے اسقاط حمل پر پابندی کے بل پر دستخط کر دیے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق السٹر کاؤنٹی کے قائم مقام کلرک ٹیلر بروک نے نیو پالٹز کی ڈاکٹر مارگریٹ ڈیلی کارپینٹر کے خلاف کولن کاؤنٹی ڈسٹرکٹ کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کے لیے ٹیکساس کی تحریک منظور کرنے سے انکار کیا۔ کارپینٹر نے ٹیکساس کے اٹارنی جنرل کین پیکسٹن کے اس مقدمے کا کوئی جواب نہیں دیا تھا جس میں ان پر ٹیکساس میں غیر قانونی...
    سٹی 42: پاکستان مشن نیویارک کی جانب سے منیر اکرم کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی  اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مشن کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے آج منیر اکرم کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا, اس موقع پر نامزد مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد بھی موجود تھے,قونصل جنرل نیویارک عامر احمد اتوزئی، نائب مستقل مندوب عثمان جدون، مشن حکام, عملہ ارکین نے بھی شرکت کی, اپنے خطاب میں سفیر عاصم افتخار احمد نے سفیر منیر اکرم کو خراجِ تحسین پیش کیا,  عاصم افتخار احمد نے منیر اکرم کی پاکستان کے لیے کئی دہائیوں پر محیط سفارتی خدمات کو سراہا,عاصم افتخار احمد نے کہا منیر اکرم کی شاندار خدمات کا...
    امریکہ میں ہونے والے 9/11 کے حملے تاریخ کے سب سے المناک واقعات میں سے ایک مانے جاتے ہیں اور جو اس وقت وہاں موجود تھے وہ آج بھی اس حادثے کو یاد کرکے خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان بھی بدقسمتی سے 9/11 کے وقت نیویارک میں اپنی اہلیہ گوری خان، بیٹے آریان اور کرن جوہر کی والدہ ہیرو جوہر کے ساتھ موجود تھے۔ بعد میں انہوں نے اپنی مشہور فلم ’مائی نیم از خان‘ کی تشہیر کے دوران اپنے تجربے کے بارے میں بتایا کہ اس واقعے کے وقت وہاں ہونا کتنا حیران کن اور خوفناک تھا۔ اداکار نے بتایا کہ انہیں صبح ہیرو جوہر نے ہڑبڑی میں جگایا اور ٹی وی کھول...
    NEW YORK CITY: امریکی ریاست نیویارک کے دارالحکومت میں عدالت کے باہر ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے فلسطینی ایکٹیوسٹ محمود خلیل کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مین ہیٹن کی وفاقی عدالت کے باہر مظاہرین کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی جہاں محمود خلیل کی گرفتاری کے بعد پہلی سماعت ہو رہی تھی اور انہیں فلسطین کے حق میں فعال کردار ادا کرنے کی پاداش میں ملک بدری کے خطرات کا سامنا ہے۔ مظاہرین نے محمود خلیل کی رہائی کے لیے نعرے لگائے اور کہا کہ اب محمود خلیل کو رہا کرو۔ عدالت میں مختصر سماعت کے دوران محمود خلیل کے وکیل رمزی قسیم نے کہا کہ ان کے مؤکل کو حراستی مقام...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ یہ بھی پڑھیں پی آئی اے اور روزویلٹ ہوٹل کب تک فروخت ہوجائیں گے؟ آج کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا جس کی صدارت اسحاق ڈار نے کی۔ اجلاس میں خزانہ، پٹرولیم و توانائی اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ کمیٹی نے روزویلٹ ہوٹل نیویارک سمیت نجکاری کے دیگر منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں نجکاری کے لیے بہترین طریقہ کار پر بحث ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں نائب وزیراعظم نے نجکاری کمیشن کو ہدایت کی کہ نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے عمل کوتیز کیا جائے۔ آپ اور آپ...
    نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر مسلمانوں کی بڑی تعداد نے روزہ افطار کیا ،نماز تراویح ادا کی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز نیویارک(شاہ خالد)امریکی شہر نیویارک کے مشہور زمانہ ٹائمز اسکوائر پر مسلمانوںکی بڑی تعداد نے روزہ افطار کیا اور نماز تراویح ادا کی۔ دنیا بھر میں مسلمانوں کا ماہ مقدس رمضان المبارک عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اسلامی ممالک سمیت غیر مسلم ممالک میں بھی جہاں سرکاری سطح پر افطار پارٹیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے وہیں ان ممالک میں مقیم مسلمان بھی اپنے مذہبی فرائض جوش وخروش سے انجام دے رہے ہیں۔ امریکا میں بڑی تعداد میں مسلمان ماہ صیام کے آغاز پر نیویارک کے مشہور زمانہ ٹائمز اسکوائر پر...
    نیویارک: ہفتے کے روز نیویارک میں ٹیسلا شوروم کے باہر مظاہروں کے دوران پولیس نے 9 افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ مظاہرے ایلون مسک کی وفاقی ملازمین کی برطرفیوں میں مبینہ شمولیت کے خلاف کیے گئے۔ ’ٹیسلا ٹیک ڈاؤن‘ نامی اس احتجاج میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، جو امریکا بھر میں ٹیسلا کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا حصہ تھا۔ مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر دیں اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا "ٹیسلا جلاؤ، جمہوریت بچاؤ" اور "امریکا میں آمریت نامنظور"۔ ایلون مسک، جو کہ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت میں "ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی" (DOGE) کے سربراہ ہیں۔ وہ وفاقی حکومت کے دائرہ کار کو محدود کرنے کے منصوبے پر...
    نیویارک سٹی کی انتظامیہ نے پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل کے ساتھ 22 کروڑ ڈالر کی لیز کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ بھارتی نژاد وزیر کا روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق بڑا دعویٰ، معاملہ کیا ہے؟ وائس آف ارمریکا کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی شینسی (ڈوج) کے سربراہ ایلون مسک نے بھی اس معاہدے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آج ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہم روز ویلٹ ہوٹل میں مہاجرین کی پناہ...
    ویب ڈیسک — نیویارک سٹی کی انتظامیہ نے پاکستان کی قومی ایئر لائن ‘پی آئی اے’ کے روز ویلٹ ہوٹل کے ساتھ 22 کروڑ ڈالر کی لیز کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کر دیاہے۔ یہ ہوٹل پناہ کے خواہش مند افراد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا اور ٹرمپ حکومت نے اس معاہدے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آج ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہم "روز ویلٹ ہوٹل میں مہاجرین کی پناہ گاہ اور ہیومینیٹرین ریسپانس اینڈ ریلیف سینٹر بند "کرنےکا عمل شروع کریں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کی نیویارک آمد کی...
    نیویارک سے نئی دہلی کے لیے پرواز بھرنے والے طیارے میں بم کی اطلاع پر طیارے کو روم میں اتار لیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے میں عملے سمیت 199 مسافر سوار تھے جو بم کی اطلاع کے باعث طیارے کی کسی دوسرے مقام پر ہنگامی لینڈنگ سے خوف زدہ ہوگئے۔ بم کی اطلاع پر اطالوی فوج کے 2 جنگی طیاروں نے فضا میں مسافر طیارے کو گھیرے میں لیا اور روم کے فیومیچینو ہوائی اڈے تک پہنچانے میں مدد کی۔ امریکی ایئرلائنز کی فلائٹ AA292 نے نیو یارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مقامی وقت کے مطابق 8:11 PM پر پرواز بھری تھی۔ جس وقت بم کی اطلاع ملی مسافر بردار طیارہ کیسپین سی...
    فوٹو بشکریہ  نیویارک میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور کثیرالجہتی سفارت کاری کے اصولوں پر کار بند ہے، پاکستان یو این کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر عالمی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے ’سمٹ آف دی فیوچر‘ کے انعقاد کے اقدام کا خیر مقدم کیا گیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے نیویارک میں ملاقاتوزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب وانگ یی سے نیویارک میں ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ...
    نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں چینی فلم “نیژ ا 2” کی خصوصی اسکریننگ کی تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز نیویارک ؛چینی نیشنل فلم بیورو، چائنا میڈیا گروپ، اور اقوام متحدہ چائنا بک کلب کے مشترکہ اہتمام سے ” نیژا گوز ٹو دی یونائیٹڈ نیشنز ” کے عنوان سے ایک خصوصی تقریب نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی ۔ اس تقریب میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیو ہاؤ لیانگ، اقوام متحدہ میں فرانس، روس، یونان اور تھائی لینڈ سمیت متعدد ممالک کے سفارتکاروں، اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے ملازمین اور میڈیا کے نمائندوں سمیت 150 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ فلم کی نمائش...
    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے مستقل نمائندوں سے خطاب کیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں او آئی سی کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ بالخصوص، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان فلسطین میں منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے غزہ میں مستقل جنگ بندی، بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی اور فلسطینی عوام کو بے دخل کرنے کی کسی بھی کوشش کی سخت مخالفت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کی دو ریاستی حل کے لیے مکمل...
     نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )ویسے تو پاکستان میں یوٹیلیٹی بلوں، پھلوں، سبزیوں اور دیگر روزمرہ کی اشیا کی قیمتیں دیکھ کر لگتا ہے کہ ہم بہت مہنگے ملک میں رہتے ہیںمگر دنیا کے 3 سستے ترین شہر پاکستان میں موجود ہیں۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کم از کم ایک ڈیٹا کمپنی نمبیو (Numbeo) کی طرز زندگی کے اخراجات کی سالانہ فہرست میں تو یہی دعویٰ کیا گیا ہے۔2025 کے لئے مرتب کی گئی اس فہرست میں نیویارک کے رہائشیوں کے طرز زندگی کے اخراجات کو مدنظر رکھ کر درجہ بندی گئی ہے۔فہرست میں نیویارک کے رہائشیوں کے طرز زندگی کے اخراجات بشمول کرائے، سودا سلف، ہوٹلوں کی قیمتیں اور قوت خرید جیسے شعبوں کو مدنظر رکھ کر دنیا...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اعلی سطح اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک پہنچ گئے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیر اعظم  اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے۔ وہ 18 فروری کو طے شدہ کثیر جہتی پر عمل: اصلاحات اور گلوبل گورننس میں بہتری کے موضوع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلی سطح اجلاس میں شرکت کے لیے نیو ہارک پہنچے ہیں۔اسحاق ڈار کا امریکہ میں ہوائی اڈے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندوں منیر اکرم اور عاصم افتخار احمد نے استقبال کیا۔  اس موقع پر نیویارک میں قونصل جنرل عامر اتوزئی بھی موجود تھے۔
    وزیر خارجہ اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز نیویارک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم، سفیر عاصم افتخار اور قونصل جنرل عامر اتوزئی نے نیویارک پہنچنے پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار 18 فروری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیر اعظم  اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے۔ وہ 18 فروری کو طے شدہ ’’کثیر جہتی پر عمل: اصلاحات اور گلوبل گورننس میں بہتری‘‘ کے موضوع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کے لیے نیو ہارک پہنچے ہیں۔ اسحاق ڈار کا امریکا میں ہوائی اڈے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندوں منیر اکرم اور عاصم افتخار احمد نے استقبال کیا۔  اس موقع پر نیویارک میں قونصل جنرل عامر اتوزئی بھی موجود تھے۔
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وہ 18 فروری کو اقوام کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اقوام متحدہ میں یہ اجلاس “کثیر جہتی پر عمل: اصلاحات اور گلوبل گورننس میں بہتری” کے عنوان سے سلامتی کونسل کی زیر نگرانی منعقد ہورہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کے لیے 18 فروری کو نیویارک روانہ ہوں گے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیویارک پہنچنے پر ہوائی اڈے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندوں منیر اکرم اور عاصم افتخار احمد نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر اتوزئی بھی موجود تھے۔...
    اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کے لیے 18 فروری کو نیویارک روانہ ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دورہ امریکا میں چین کے زیر صدارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اسحاق ڈار 18 فروری کو نیویارک روانہ ہوں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس، کثیر الجہتی قابل عمل اصلاحات اور عالمی طرز حکمرانی کو بہتر بنانے کے حوالے سے منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس چین نے فروری 2025 کے لیے سلامتی کونسل کی اپنی گردشی صدارت میں طلب کیا ہے۔ اجلاس کی صدارت چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کریں گے۔ اقوام...
    سعودی اسلامی فوجی اتحاد کی جانب سے سیکرٹری جنرل میجر جنرل محمد بن سعید المغیدی جبکہ اقوام متحدہ کے انسداد دہشتگردی سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ولادیمیر وورینکوف نے مفاہمتی یادداشت کی دستاویز پر دستخط کئے۔ اسلام ٹائمز۔ ریاض میں قائم سعودی اسلامی فوجی اتحاد اور اقوام متحدہ کے سینٹر برائے انسداد دہشتگردی نے نیویارک میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مل کر کام کرنیکی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ عالمی سطح پر استحکامِ، امن اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کی کوششوں کو تیز کیا جائے گا۔ مفاہمتی یادداشت کا مقصد کسی بھی پلیٹ فارم سے ہونے والی دہشتگردی کے چیلنجز سے نمٹنے...
    نیویارک : امریکا میں برڈ فلو کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر نیویارک میں تمام پرندوں کی مارکیٹس بند کر دی گئی ہیں۔ نیویارک کے گورنر کے حکم پر مارکیٹس کو عوامی صحت کے تحفظ کے لیے تالے لگا دیے گئے، تاکہ برڈ فلو کی پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گورنرنیویارک کے مطابق پرندوں کی مارکیٹیں بند کرنے کے اقدامات برڈ فلو کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کیے گئے ہیں اور عوامی صحت کے تناظر میں یہ فیصلہ ضروری تھا۔جبکہ نیویارک میں ابھی تک کسی بھی شخص میں برڈ فلو کی تشخیص نہیں ہوئی ہے، لیکن حکام نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اس بیماری کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات اٹھائے...
    بالی ووڈ اداکار نیل نتن مکیش ایک مشہور بھارتی فنکارانہ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، وہ معروف گلوکار نتن مکیش کے بیٹے اور لیجنڈری پلے بیک سنگر مکیش کے پوتے ہیں۔ نیل خود بھی کئی سالوں سے بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کررہے ہیں اور اپنی دلکش شخصیت اور مردانہ وجاہت کی وجہ سے خاص طور پر خواتین کے درمیان مقبول ہیں۔ حال ہی میں نیل نے ایک انٹرویو میں ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا جس میں وہ نیویارک ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیے گئے۔ یہ واقعہ 2009 میں فلم ”نیویارک“ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ جس میں وہ جان ابراہیم اور کترینہ کیف کے ساتھ نظر آئے تھے۔ نیل کا کہنا تھا کہ امیگریشن حکام نے...
    امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے پاکستان، خاص طور پر گلگت بلتستان کی سیاحتی کے شعبے میں موجود وسیع مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے نیویارک ٹریول شو میں پاکستان کی نمائندگی پر وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان قونصلیٹ نیویارک نے گلگت بلتستان (جی بی) کے وزیر اعلیٰ اور ان کے وفد کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب پاکستان قونصلیٹ نیویارک میں منعقد ہوئی، جس میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر، پاکستانی کمیونٹی، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افراد، اور ٹور آپریٹرز نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز کونسلر جنرل آف پاکستان احمد ادوزئی کی جانب سے دیے گئے خوش آمدیدی کلمات سے ہوا،...
    بھارتی ٹیلی ویژن اسٹار دیویانکا ترپاٹھی نے ایک مالی دھوکہ دہی کا انکشاف کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں دیویانکا نے بتایا کہ ان کے قابلِ بھروسہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (سی اے) نے ان کے ساتھ 12 لاکھ روپے کا غبن کیا جس کا ان کو بعد میں علم ہوا۔  دیویانکا نے کہا کہ اپنے مصروف شیڈول کے باعث وہ مالی معاملات دیکھنے کے لیے وقت نہیں نکال سکتی تھیں اور اپنے سی اے پر مکمل اعتماد کرتی تھیں، جو دو سال سے ان کے اکاؤنٹس سنبھال رہا تھا۔ سی اے نے انہیں سرمایہ کاری کے لیے فکسڈ ڈپازٹس کا مشورہ دیا، جس پر دیویانکا نے چار چیک جاری کیے۔ تاہم ان کا سی اے غائب...
    نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہَش منی کیس میں مجرم قرار دیا گیا ہے، تاہم عدالت نے انہیں کسی بھی قسم کی سزا سے استثنیٰ دے دیا ہے۔ نیویارک کی فوجداری عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو جیل کی سزا نہیں دی جائے گی اور نہ ہی ان پر کوئی مالی جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ عدالت نے ٹرمپ کے خلاف الزامات کے باوجود انہیں غیر مشروط طور پر کیس سے بری کرتے ہوئے ان کے ریکارڈ میں ہَش منی کیس کا اندراج کرنے کا حکم دیا۔ یہ فیصلہ اس بات کا تعین کرتا ہے کہ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے منتخب صدر ہوں گے جنہیں مجرمانہ ریکارڈ...
۱