ایلون مسک کے والد نے اپنے 5 بچوں کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا؛ نیویارک ٹائمز
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک کے والد ایرول پر ان کے اپنے بچوں نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کردیئے۔
نیویارک ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دستاویزات اور خاندان کے افراد کے بیانات سے ثابت ہوا کہ ایرول مسک کے خلاف ان کے 5 بچوں نے جنسی ہراسانی کے الزام عائد کیے ہیں۔
پہلا واقعہ 1993 میں سامنے آیا جب ان کی 4 سالہ سوتیلی بیٹی نے الزام لگایا کہ ایرول مسک نے مجھے نامناسب انداز میں چھوا تھا۔
ایک دہائی بعد جب وہ 14 سال کی ہوئیں تو اسی لڑکی نے بتایا کہ میں نے ایرول کو اپنا زیرجامہ سونگھتے ہوئے پکڑا تھا۔
دیگر اہل خانہ نے بھی الزام لگایا کہ ایرول نے اپنی دو بیٹیوں اور ایک سوتیلے بیٹے کو بھی ہراساں کیا۔
اسی طرح 2023 میں بھی ایک سماجی کارکن اور خاندان کے افراد نے اس وقت مداخلت کی جب ایرول کے پانچ سالہ بیٹے نے کہا کہ میرے والد نے جسم کو نامناسب طور پر چھوا۔
جنسی ہراسانی کے ان الزامات پر قریبی رشتہ داروں نے ایلون مسک سے بھی مدد طلب کی تھی اور بعض مواقع پر ایلون مسک نے مداخلت بھی کی۔
جس کے بعد سے ایلون مسک کے اپنے والد کے ساتھ تعلقات مسلسل 30 سال سے خراب ہوتے رہے اور آج بھی ایلون مسک کے لیے ایک حساس مسئلہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ والد کی ان حرکات کی وجہ سے ایلون کو بار بار جنوبی افریقا جانا پڑتا ہے جہاں ایلون پیدا ہوئے اور جہاں ان کے والد اب بھی مقیم ہیں۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایلون مسک اور ان کے والد کے درمیان تعلقات میں شدید بگاڑ کا باعث بننے والے یہ الزامات اب کئی نسلوں پر محیط خاندانی المیہ بن چکا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایلون مسک کے کے والد
پڑھیں:
راکھی ساونت کا نیا شوشہ،ڈونلڈ ٹرمپ میرے حقیقی والد ہیں
ممبئی (ویب ڈیسک )بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کے حقیقی والد ہیں۔
راکھی ساونت کی جانب سے امریکی صدر کو والد قرار دیے جانے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جس پر صارفین بھی حیران دکھائی دیے۔
اداکارہ کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ سے مختلف مواقع کے دوران میڈیا سے بات چیت کے دوران دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ہیں۔
اداکارہ نے کچھ دن قبل ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ہمیشہ سوچتی تھیں کہ وہ اتنی بولڈ کیوں ہیں اور اب انہیں سمجھ میں آ چکا ہے کہ ان کے پاس بولڈنیس کہاں سے آئی؟
انہوں نے کہا تھا کہ ان بال اور جسمانی ساخت بھی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملتی ہے لیکن ان کی والدہ نے ان سے یہ راز چھپا کر رکھا تھا۔
راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ کسی نے کبھی ان کے والد کو نہیں دیکھا ہوگا اور یہی وجہ ہے ان کے والد کبھی سامنے نہیں آئے تھے۔
اداکارہ کو ایک اور وائرل ویڈیو میں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ان کے حقیقی والد ہیں اور ان کی رگوں میں امریکی صدر کا خون دوڑ رہا ہے۔
ان کے مطابق اگر ان کا خون نکالا جائے گا تو اس میں سے ٹرمپ ٹرمپ کے شواہد ملیں گے۔
انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ امریکی صدر کی بیٹی ہیں، ان کے والد وہاں بہت بڑا محل بنا رہے ہیں اور یہ کہ وہ لوگوں کو امریکا کے ویزے بھی لگوا کر دے سکتی ہیں۔
راکھی ساونت نے ایک اور وائرل ویڈیو میں بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے والد ہونے کا علم انہیں والدہ کے انتقال کے بعد ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ والدہ انتقال سے قبل انہیں بینک لاکر میں رکھی اپنی چیزوں کو بتا کر گئی تھیں، جب انہوں نے لاکر سے چیزیں نکالیں تو ان میں ایک پرچی بھی شامل تھی۔
ان کا کہنا تھا ک پرچی میں والدہ کی جانب سے لکھا گیا تھا کہ بیٹی تم ہمیشہ باپ کا پوچھتی رہتی ہو، ڈونلڈ ٹرمپ ہی تمہارا حقیقی باپ ہے۔